لاہور: چیمپئنز ٹرافی کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیف ایگزیکٹیو جیف آلڈر ڈائس، پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ حکام ، حکومتی اور سیاسی شخصیات سمیت سابق کرکٹرز بھی تقریب میں شریک ہوئے۔
شاہی قلعہ کے دیوانِ عام میں چیمپئینز ٹرافی کی افتتاحی تقریب میں 2017 میں چیمپئنزٹرافی کی فاتح ٹیم کے کھلاڑیوں کی شاہی قلعے آمد ہوئی، وننگ ٹیم کے کھلاڑیوں نے گروپ فوٹو سیشن کیا۔
چیمپئنزٹرافی2017کی وننگ ٹیم کے کھلاڑی وائٹ جیکٹ پہن کرشریک ہوئے۔ سرفرازاحمد، محمدحفیظ، محمدعامر، شاداب خان، اظہرعلی، حارث سہیل، حسن علی اور محمد عامر بھی گروپ فوٹوسیشن میں شریک ہوئے۔
فوٹوسیشن میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی، سابق فاسٹ باؤلرشعیب احمد کے علاوہ آئی جی پنجاب بھی شریک ہوئے۔ افتتاحی تقریب میں اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان، وزیر کھیل فیصل کھوکھر اور لاہور قلندرز کے عاطف رانا بھی تقریب میں شریک ہوئے۔
آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو جیف آلڈر ڈائس نے کہا کہ چیمپئنزٹرافی پاکستان کے پاس کرکٹ سے اپنے جنون کو دکھانے کا سنہری موقع ہے، میں نے اوول میں پاکستان ٹیم کو چیمپیئنز ٹرافی جیتتے دیکھا ہے۔
جیف آلڈرڈائس نے کہا کہ قذافی اسٹیڈیم اورنیشنل اسٹیڈیم کراچی کو دیکھ کر خوشی ہوئی، اگلے دو ہفتے شائقین کو پاکستان میں بہترین کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔
انھوں نے کہا کہ تمام مہمانوں کوآئی سی سی کی جانب سے خوش آمدید کہتے ہیں، تاریخی لمحے پرآئی سی سی کی نمائندگی کرنا اعزاز ہے، چیئرمین پی سی بی کونئے اسٹیڈیمزتیارکرنے پرمبارکباد دیتا ہوں، کھلاڑیوں اورشائقین کیلئےبہترین سہولیات فراہم کی گئی ہیں
جیف آلڈر ڈائس نے کہا کہ پاکستان کی آئی سی سی ایونٹس کی کامیاب میزبانی کی تاریخ ہے، تمام ٹیموں کیلئے نیک خواہشات ہیں، آئندہ دو ہفتے شائقین کرکٹ کیلئے دلچسپ مقابلوں سے بھرپورہونگے۔
لاہور کے شاہی قلعہ میں چیمپئنزٹرافی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ تمام مہمانوں کو تقریب میں خوش آمدید کہتا ہوں، دیوان عام میں چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب یاد گارہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان 29سال بعد آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کررہا ہے، چیمپئنزٹرافی کرکٹرز کو خود کو منوانے کا سنہری موقع ہے۔
چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ چیمپئنزٹرافی کیلئے اسٹیڈیمزکوعالمی معیارکا بنایا، اسٹیڈیم کی تیاری میں تمام ورکرز کا مشکور ہوں، یہ ٹورنامنٹ نئی یادیں دے کرجائے گا، دنیا کو دکھانا ہے کہ ہم بہترین میزبان ہیں۔
سابق کرکٹرسرفراز احمد نے آئن بشپ، ٹم ساؤدھی اورجے پی ڈومنی کے ساتھ پینل ڈسکشن کرتے ہوئے کہا کہ سب کوخوش آمدید کہتا ہوں، ہمیں اس موقع کی ضرورت تھی، امیدہے پاکستان اس بار بھی چیمپئنزٹرافی جیتے گا۔
سرفرازاحمد نے کہا کہ 2017 کی جیت کوالفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا، چیمپئنزٹرافی کی جیت کے بعد قوم بہت خوش تھی، ملک کے ہرشہرمیں ہزاروں لوگوں نے ہمارا استقبال کیا، میرے اپنے شہرکراچی کے لوگوں نے بہت عزت دی۔
کراچی میں بھی ایونٹ کی افتتاحی تقریب 19 فروری کو ہوگی۔ چیمپئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری سے کراچی میں پہلے میچ کے ساتھ ہوگا، جس میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ ایونٹ کا سب سے بڑا مقابلہ 23 فروری کو دبئی میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان ہوگا۔
انیس دن تک جاری رہنے والے اس میگا ایونٹ میں کراچی، لاہور، راولپنڈی اور دبئی کے میدان کرکٹ کے سنسنی خیز مقابلوں کی میزبانی کریں گے، جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل 9 مارچ کو کھیلا جائے گا، اور فاتح ٹیم کو 61 کروڑ روپے سے زائد کی انعامی رقم ملے گی۔
بھارت اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں دبئی پہنچ چکی ہیں، جبکہ بنگال ٹائیگرز کل پاکستان شاہینز کے خلاف پریکٹس میچ کھیلیں گے۔
آسٹریلوی ٹیم 17 فروری اور انگلینڈ کی ٹیم 18 فروری کو لاہور پہنچے گی۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کی افتتاحی تقریب چیمپئنزٹرافی کی چیئرمین پی سی بی شریک ہوئے نے کہا کہ ٹرافی کی

پڑھیں:

پاکستان میں 29 سال بعد چیمپئنز ٹرافی کا میلہ سج گیا، افتتاحی میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہوگا

کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) چیمپئنز ٹرافی 2025 کے افتتاحی میچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ مدمقابل آئیں گے۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا آغاز آج سے پاکستان میں ہو رہا ہے، پاکستان کا آئی سی سی  ٹورنامنٹ کی میزبانی کا خواب 29 سال کے طویل انتظار کے بعد آج حقیقت میں بدلنے جا رہا ہے۔

پاکستان نے 1996 کے بعد پہلی بار آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کے لئے ایک طویل سفر طے کیا ہے۔ 

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں 8 بہترین ٹیمیں چیمپئن بننے کا خواب لیے ایک دوسرے سے مقابلہ کریں گی، ان ٹیموں میں میزبان پاکستان، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ، بھارت، بنگلہ دیش، نیوزی لینڈ، انگلینڈ اور افغانستان شامل ہیں۔

صدر مملکت آصف علی زرداری افتتاحی میچ کے مہمان خصوصی ہونگے، پاکستان ائیر فورس کی جانب سے شیر دل شو کا شاندار فضائی مظاہرہ کیا جائے گا۔

چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اور بھارت کا ہائی وولٹیج ٹاکرا 23 فروری کو دبئی میں ہوگا۔

نجی ٹی وی کے مطابق کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم کو جانے والے راستوں کو چیمپیئنز ٹرافی کی برانڈنگ سے آراستہ کیا گیا ہے اور اسٹیڈیم کو سبز اور نیلے رنگوں سے سجایا گیا ہے۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے کہا کہ 29 سال بعد آئی سی سی ٹورنامنٹ کا پاکستان میں انعقاد باعث افتخار ہے، تمام ٹیموں کے کھلاڑیوں کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سےخوش آمدید کہتے ہیں، ایونٹ کا شاندار انعقاد یقینی بنا کر پاکستان کی عزت بڑھائیں گے، چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد پرامن اور محفوظ پاکستان کی جیت ہے۔

متعلقہ مضامین

  • چیمپئنز ٹرافی، افتتاحی تقریب، فضاؤں میں رنگ بکھر گئے، پاکستان پہلا میچ نیوزی لینڈ سے ہار گیا
  • پاکستان کوچیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں ہی بدترین شکست
  • پاکستان میں 29 سال بعد کرکٹ کا بڑا میلہ! افتتاحی میچ میں پاکستان کا نیوزی لینڈ کیخلاف بولنگ کا فیصلہ
  • چیمپئینز ٹرافی؛ پاکستان 29 سال بعد میگا ایونٹ کی میزبانی کیلئے تیار! افتتاحی تقریب کچھ دیر میں
  • پاکستان میں 29 سال بعد چیمپئنز ٹرافی کا میلہ سج گیا، افتتاحی میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہوگا
  • چیمپئینز ٹرافی 2025ء کے کپتانوں کے اینیمیٹڈ پرومو کی دھوم
  • چیمپیئنز ٹرافی کا آج سے آغاز، پہلے میچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کا ٹاکرا ہوگا
  •    چیمپئنز ٹرافی :رنگا رنگ میلہ آج سے شروع‘ میدان سج گئے‘ فلائی پاسٹ پاکستان ‘ نیوزی لینڈ افتتاحی  میچ میں مد مقابل
  • چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کیلئے انگلینڈ کرکٹ ٹیم بھی لاہور پہنچ گئی
  • جس گلی میں پیدا ہوا آج بھی وہیں رہتا ہوں، سرفرازاحمد