اسلام آباد: پاکستان نے ساتویں ایشین تائیکوانڈو اوپن چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی طور پر 14 تمغے اپنے نام کر لیے ہیں جن میں دو طلائی، چار چاندی اور آٹھ کانسی کے میڈلز شامل ہیں۔

اسلام آباد میں ہونے والی ساتویں ایشین تائیکوانڈو اوپن چیمپئن شپ میں پاکستان کی خواتین کھلاڑیوں نے بھی شاندار کارکردگی دکھائی ہے 44 کلوگرام کی کیٹگری میں عائشہ انور نے طلائی تمغہ جیت کر ملک کا نام روشن کیا جبکہ 49 کلوگرام کی لیڈیز کیٹگری میں ایمان خان نے بھی گولڈ میڈل حاصل کیا۔

مردوں کے مقابلوں میں بھی پاکستان کے کھلاڑیوں نے عمدہ کارکردگی دکھائی ہے 48 کلوگرام کی کیٹگری میں احمد مزمل نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا جبکہ 55 کلوگرام کی کیٹگری میں یاسر محمد نے سلور میڈل اپنے نام کیا۔

اس شاندار کارکردگی کے ساتھ پاکستان تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں ایک مضبوط ملک کے طور پر ابھرا ہےاور ان میڈلز کے ساتھ کھلاڑیوں نے بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کیٹگری میں چیمپئن شپ

پڑھیں:

دورہ برطانیہ: آرمی چیف کا شاندار استقبال، سول، عسکری قیادت سے ملاقاتیں، کانفرنس میں شرکت کرینگے

 راولپنڈی،  لندن  (نمائندہ نوائے وقت +آئی این پی )  آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سرکاری دورے پر برطانیہ پہنچ گئے ۔جہاں تاریخی رائل ہارس گارڈ پریڈ گرائونڈ میں انکا شاندار استقبال کیا گیا اورپروقار گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف رائل ملٹری اکیڈمی سینڈہرسٹ میں منعقدہ ساتویں ریجنل اسٹیبلائزیشن کانفرنس میں شرکت کریں گے ۔اس کانفرنس میں وہ "ابھرتا ہوا عالمی نظام اور پاکستان کا مستقبل" کے موضوع پر کلیدی خطاب کریں گے۔ یہ کانفرنس پاکستان اور برطانیہ کے درمیان سالانہ بنیادوں پر منعقد کی جاتی ہے۔ اس میں سول اور عسکری پالیسی سازوں کے علاوہ نامور تھنک ٹینکس کے ممبران بھی شریک ہوتے ہیں۔دورے کے دوران، آرمی چیف برطانیہ کی سول اور عسکری قیادت، برطانوی چیف آف ڈیفنس اسٹاف ایڈمرل ٹونی ریڈیکن، برطانوی آرمی کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل سر رولینڈ واکر اور برطانیہ کے نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر جوناتھن نکولس پاول سے ملاقاتیں کرینگے۔آرمی چیف برطانوی ہوم سیکرٹری یویٹ کوپر سے بھی ملاقات کریں گے۔ ملاقاتوں میں باہمی چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا جا سکے اور قریبی تعاون کی ضرورت کو اجاگر کیا جا سکے۔ آرمی چیف برطانوی فوج کی اہم یونٹس، بشمول لینڈ وارفیئر سینٹر اور 1st اسٹرائیک بریگیڈ کا بھی دورہ کریں گے، جہاں انہیں برطانوی فوج کی جدید کاری کی کوششوں اور آپریشنل حکمت عملیوں پر بریفنگ دی جائے گی۔یہ دورہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان مضبوط تعلقات کو اجاگر کرتا ہے اور علاقائی استحکام اور عالمی امن کے لیے دونوں ممالک کے مشترکہ عزم کی توثیق کرتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • دورہ برطانیہ: آرمی چیف کا شاندار استقبال، سول، عسکری قیادت سے ملاقاتیں، کانفرنس میں شرکت کرینگے
  • چیمپئنز ٹرافی، دفاعی چیمپئن پاکستان کو پہلے میچ میں نیوزی لینڈسے شکست
  • چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں پاکستان کا مہنگا ترین بولر کون ثابت ہوا؟
  • آرمی چیف برطانیہ میں موجود، رائل ملٹری اکیڈمی سینڈہرسٹ کی ساتویں کانفرنس میں شرکت کرینگے
  • چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستانی کھلاڑیوں کی کارکردگی
  • محمد آصف نے ایشین اسنوکر چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرلی
  • بھارتی کرکٹ ٹیم نے کے کھلاڑیوں نے سینے پر پاکستان کا نام سجالیا
  • ضروری نہیں بابراعظم اوپن کریں، رضوان کا نیا بیان آگیا
  • 44 ویں ایشین روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ: پاکستان کی چھٹی پوزیشن
  • پاکستان کا نام بھارتی کھلاڑیوں کے سینے پر سج گیا