احسن اقبال کا پست قد خاتون ٹیچر کو ایوارڈ دینے کا انوکھا انداز، سب کے دل جیت لیے
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے پست قد خاتون کو گھٹنے کے بل بیٹھ کر ایوارڈ پیش کیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق احسن اقبال نے نارروال کے سرکاری کالج کی سالانہ تقریب میں شرکت کی اور طلبا و اساتذہ میں انعامات و ڈگریاں تقسیم کیں۔
نارووال کالج برائے خواتین کی ٹیچر ثانیہ عباسی نے بہترین ٹیچر کا ایوارڈ جیتا جو اپنا ایوارڈ اسٹیج پر لینے آئیں تو احسن اقبال پہلے جھکے اور پھر گھٹنے کے بل بیٹھ کر انہیں ایوارڈ کیا۔
وفاقی وزیر کے اس اقدام کو حاضری نے خوب سراہا جبکہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو احسن اقبال کی صارفین نے خوب تعریف کی۔
احسن اقبال کا پی ٹی آئی کو مشورہ
قبل ازیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے خط کا جواب آرمی چیف نے دے دیا، اگر عمران خان کے پاس تجاویز ہیں تو وزیر اعظم کو خط لکھیں۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی معاملات کا مرکزی ڈاکخانہ وزیراعظم آفس ہوتا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: احسن اقبال
پڑھیں:
وفاقی حکومت کی تاریخ کا سب سے بڑا وزیراعظم رمضان ریلیف پیکج دینے کی تیاریاں
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 فروری ۔2025 )حکومت نے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا وزیراعظم رمضان ریلیف پیکج دینے کی تیاریاں شروع کردیں وزیراعظم نے رمضان پیکیج کی سمری منظوری کے لیے وفاقی کابینہ میں پیش کرنے کی ہدایت کردی ہے. نجی ٹی وی کے مطابق رمضان ریلیف پیکیج کے بجٹ میں تشہیری مہم پراٹھنے والے اخراجات بھی شامل ہوں گے اس کے علاوہ مالیاتی اداروں کے چارجز،نادرافیس اور دیگراخراجات بھی رمضان پیکیج میں شامل ہوں گے اس باروزیر اعظم رمضان ریلیف پیکج یوٹیلیٹی اسٹورز کے ذریعے فراہم نہیں کیاجارہا.(جاری ہے)
رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا وزیراعظم رمضان ریلیف پیکیج دینے کا فیصلہ کیا ہے ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے رمضان پیکیج کی سمری منظوری کے لیے وفاقی کابینہ میں پیش کرنے کی ہدایت کردی ہے. وزیراعظم رمضان ریلیف پیکیج کے تحت 39 لاکھ خاندانوں کو نقد رقم دینے کی تجویز زیر غور ہے جس کے تحت ہر مستحق خاندان کو ایک بار 5 ہزار روپے کی نقد امداد دینے کی تجویز پر غور جاری ہے. ذرائع کے مطابق وزیراعظم رمضان ریلیف پیکیج کے بجٹ کا تخمینہ 20 ارب 50 کروڑ روپے لگایا گیا ہے جس کے لیے 10ارب روپے وزارت صنعت وپیداوار کے بجٹ سے فراہم کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے. ذرائع کے مطابق رمضان پیکیج کے لیے 2 ارب روپے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے بجٹ سے دینے کی تجویز پیش کی گئی ہے جبکہ وزارت خزانہ وزیر اعظم رمضان ریلیف پیکج کے لیے8 ارب50 کروڑ روپے فراہم کرے گی.