کوئٹہ، علامہ شبیر میثمی کا علامہ جعمہ اسدی سے ملاقات، مختلف امور پر گفتگو
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
شیعہ علماء کونسل کیجانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ علامہ شبیر میثمی اپنے دورے کے موقع پر کوئٹہ کی مختلف سیاسی شخصیات، سماجی کارکنوں، صحافیوں اور دیگر شخصیات سے ملاقاتیں کرینگے۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنماء علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے جامعہ امام صادق علیہ السلام کوئٹہ کے سربراہ علامہ محمد جمعہ اسدی سے ملاقات کی۔ جس میں پاراچنار کے عوام کو درپیش مسائل اور قومی و بین الاقوامی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ علامہ شبیر میثمی اور شیعہ علماء کونسل کے دیگر رہنماؤں نے بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں علمدار روڈ پر واقعہ جامعہ امام صادق علیہ السلام کے مدیر علامہ جمعہ اسدی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں میں مختلف أمور پر گفت و شنید ہوئی۔ شیعہ علماء کونسل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ علامہ شبیر میثمی اپنے دورے کے موقع پر کوئٹہ کی مختلف سیاسی شخصیات، سماجی کارکنوں، صحافیوں اور دیگر شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: علامہ شبیر میثمی شیعہ علماء کونسل
پڑھیں:
آرمی چیف سے امریکی کانگریس کے وفد کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
تصویر سوشل میڈیا۔آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے امریکی کانگریس کے وفد نے ملاقات کی، اس دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی وفد کی قیادت رکن کانگریس جیک برگ مین نے کی، امریکی کانگریس کے وفد میں تھامس سوزی اور جوناتھن جیکسن شامل تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون پر بھی زور دیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی وفد نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے کردار کو سراہا، امریکی وفد نے علاقائی استحکام کےلیے پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی وفد نے پاکستان کی خود مختاری کےلیے احترام کا اظہار اور باہمی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ وفد نے سیکیورٹی، تجارت، سرمایہ کاری اور معاشی ترقی میں تعاون کو وسعت دینے کی خواہش ظاہر کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے امریکی وفد کی آمد کو سراہا۔ انہوں نے باہمی مفاد پر مبنی دیرپا شراکت داری کی خواہش کا اظہار کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں انفارمیشن ٹیکنالوجی میں تربیتی تعاون کےلیے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں جانب سے باہمی احترام، مشترکہ اقدار اور تزویراتی مفادات کی بنیاد پر مسلسل روابط کی اہمیت پر زور دیا گیا۔