بانی پی ٹی آئی کی 26ویں ترمیم کے دوران غائب ارکان کو پارٹی سے نکالنے کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی نے 26ویں ترمیم کے دوران غائب ارکان کو پارٹی سے نکالنے کی ہدایت کردی۔
نجی ٹی وی کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے ہدایت کی ہے کہ جن ارکان نے 26ویں ترمیم کی حمایت کی انہیں پارٹی سے برطرف کیا جائے۔
بانی پی ٹی آئی نے ارکان کو پارٹی سے نکالنے سے متعلق سینئر قیادت کو پیغام پہنچا دیا۔ پی ٹی آئی نے ترمیم کے وقت غائب رہنے والے ارکان کو شوکاز نوٹس جاری کررکھے ہیں۔
26ویں آئینی ترمیم کے دن زرقا سہروردی، سینیٹر فیصل سلیم اور زین قریشی غائب رہے تھے۔
پی ٹی آئی نے اسلم گھمن، ریاض فتیانہ، زین قریشی اور مقداد علی خان کو شوکاز نوٹسز جاری کیے تھے جبکہ اورنگزیب کچھی کو بھی پی ٹی آئی نے شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی پی ٹی ا ئی نے پارٹی سے ترمیم کے ارکان کو
پڑھیں:
26ویں ترمیم کے خلاف پی ٹی آئی وکلاء تحریک کی مکمل حمایت کرتی ہے: بیرسٹر گوہر
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ 26ویں ترمیم کے خلاف پی ٹی آئی وکلاء تحریک کی مکمل حمایت کرتی ہے۔
لاہور میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ 26ویں ترمیم کا ڈرافٹ کسی کے پاس بھی نہیں تھا پھر لیک کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ سب کو پتہ ہے کس طرح یہ 26 ویں ترمیم پاس کرائی گئی، 26ویں ترمیم کا اسمبلی کمیٹی میں پاس کردہ مسودہ اسمبلی میں پیش نہیں کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ 26 ویں ترمیم نے آئین کا حلیہ بگاڑ کر رکھ دیا، پارٹی کی رضا مندی کے بغیر رکن اسمبلی کے ووٹ ڈالنے کی راہ ہموار کی گئی۔
بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ عدلیہ میں ایگزیکٹیو کی مداخلت کی راہ ہموار کی گئی، سپریم کورٹ آئینی درخواستوں کو جلد سنے۔