لاہورمیں چیمپئینز ٹرافی کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں قومی و انٹرنیشنل کرکٹر اور آئی سی سی کے سی ای او نے بھی شرکت کی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے شاہی قلعہ گراؤنڈ میں چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب میں صوبائی وزیر کھیل فیصل ایوب کھوکھر، اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھی شریک ہوئے۔

پی سی بی چیئرمین کے ایڈوائزر عامر میر اور وہاب ریاض کے علاوہ 2017 میں چیمپئنز ٹرافی جیتنے والی قومی ٹیم کے کھلاڑی شاہی قلعہ پہنچ گئے۔

کھلاڑیوں میں سرفراز احمد ، جنید خان ، حسن علی ، اظہر علی،محمد عامر ،وہاب ریاض ، شاداب خان اور عماد وسیم اور حارث سہیل شاہی قلعہ پہنچے۔ اس کے علاوہ سابق جنوبی افریقن بلے باز جے پی ڈومنی اور کیوی فاسٹ باؤلر ٹم ساؤتھی بھی شاہی قلعہ پہنچ گئے۔

ٹیم سلیکٹر اسد شفیق اور سابق ٹیسٹ کرکٹر وہاب ریاض بھی تقریب میں شریک ہوئے جبکہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور آئی سی سی چیف ایگزیکٹو جیف ایلر ڈائس بھی تقریب میں شریک ہوئے جن کا آمد پر پی سی بی چیئرمین نے استقبال کیا۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کرٹن ریزر تقریب کا آغاز    

افتتاحی تقریب سے خطاب میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ قذافی اسٹیڈیم کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے مکمل کیا، پاکستان میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ہونا تاریخی موقع ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک نسل اس طرح کے عالمی ایونٹس سے محروم رہی رہے۔

’چیمپئنز ٹرافی پاکستان کے پاس شاندار موقع ہے‘

آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو جیف ایلڈائس نے لاہور کے شاہی قلعے میں منعقدہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہا اگلے دو ہفتوں تک شائقین کو بہترین کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کے پاس کرکٹ سے اپنے جنون کو دکھانے کا سنہری موقع ہے، میں نے اوول میں پاکستان ٹیم کو چیمپیئنز ٹرافی جیتتے دیکھا ہے۔

جیف ایلڈائس نے کہا کہ قذافی اسٹیڈیم اور نیشنل اسٹیڈیم کراچی کو جدید صورت میں دیکھ کر خوشی ہوئی، قذافی اسٹیڈیم کی 117 روز میں تکمیل ایک بڑا کارنامہ ہے۔

مزید پڑھیں: آئی سی سی کے عہدیدار بھی مختصر وقت میں قذافی اور نیشنل اسٹیڈیم کی جدید طرز تعمیر پر حیران رہ گئے

انہوں نے مزید کہا کہ اگلے دو ہفتےشائقین کو پاکستان میں بہترین کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی افتتاحی تقریب کی افتتاحی شاہی قلعہ پی سی بی سی سی کے کہا کہ

پڑھیں:

پاک بحریہ کے بیڑے میں چوتھے آف شور پیٹرول ویسل پی این ایس یمامہ کی شمولیت

پاک بحریہ کے چوتھے آف شور پیٹرول ویسل،پی این ایس یمامہ کو بحری بیڑے میں شامل کر لیا گیا۔اس حوالےسے پروقارتقریب جناح نیول بیس اورماڑہ میں منعقدہوئی۔تقریب میں چیف آف دی نیول  سٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کی۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پی این ایس یمامہ رومانیہ کے دامن شپ یارڈ میں تیار کیا گیا کثیرالمقاصد جنگی جہاز ہے، جو جدید اسٹیلتھ خصوصیات، جدید ترین کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم اور انتہائی مؤثر ہتھیاروں و سینسرز سے لیس ہے،یہ خصوصیات اسے مختلف خطرات کے ماحول میں مؤثر انداز میں کام کرنے کے قابل بناتی ہیں۔
یہ جہاز اس سیریز کا چوتھا یونٹ ہے جس کی شمولیت سے پاک بحریہ کی سمندری دفاعی صلاحیت، بحری تجارتی راستوں کے تحفظ، اور سمندر میں نظم و ضبط قائم رکھنے کی استعداد میں نمایاں اضافہ ہوگا۔
پاکستان نیوی کی مغربی سمندری حدود میں بڑھتی ہوئی صلاحیتوں کا مظہر ہے۔ اس سے پاک بحریہ کے مؤثر آپریشنز، بحری سلامتی کے فروغ، اور علاقائی امن و استحکام میں معاونت حاصل ہوگی۔
علاوہ ازیں قومی اہمیت کے حامل منصوبے، چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) سمیت دیگر اہم بحری انفراسٹرکچر کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے گا۔
تقریب سے خطاب میں مہمانِ خصوصی چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے بحر ہند کی نازک جیو اسٹریٹیجک صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے، روایتی و غیر روایتی خطرات سے نمٹنے کیلئے مضبوط اور جدید بحری قوت کی اہمیت پر زور دیا۔
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پی این ایس یمامہ کی شمولیت پاکستان نیوی کے سمندری سرحدوں کے تحفظ اور بین الاقوامی سمندری حدود میں امن و سلامتی کے قیام کے عزم کو مزید تقویت دے گی۔
ایڈمرل نوید اشرف نے دامن شپ یارڈ گلاٹی اور منصوبے سے وابستہ تمام ٹیم کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا اور اس جہاز کو دونوں برادر ممالک کے مابین گہرے دوستانہ تعلقات کا عملی مظہر قرار دیا۔
تقریب میں سرکاری حکام، مقامی معززین، اور پاک بحریہ کے سینئر افسران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

Post Views: 3

متعلقہ مضامین

  • پبی میں آٹھویں بین الاقوامی پاک فوج ٹیم اسپرٹ مشق 2025 کی افتتاحی تقریب
  • پاک بحریہ کے بیڑے میں چوتھے آف شور پیٹرول ویسل پی این ایس یمامہ کی شمولیت
  • بیساکھی کے تہوار پر سکھ بہن بھائیوں کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں: مریم نواز
  • آئی سی سی ویمنز کوالیفائر ٹیموں کی شاہی قلعے میں مہمان نوازی
  • ماسکو میں یومِ پاکستان کی پر وقار تقریب
  • اسکاٹ لینڈ ویمن کرکٹ ٹیم میں سابق پاکستانی کرکٹر کی نواسی شامل
  • ہم سب بیساکھی کے تہوار پر سکھ برادری کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں: محسن نقوی
  • اوورسیز پاکستانیز کنونشن کا افتتاحی سیشن آج ہوگا، وزیراعظم خطاب کریں گے
  • پی ایس ایل؛ کراچی کنگز کو بھی بڑا دھچکا لگ گیا، اہم کرکٹر انجرڈ
  • پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب؛ دلکش تصاویر وائرل، راکٹ مین کے چرچے