خط کی سیاست فیل،دوسروں پر حملے کرانیوالے آج ایکدوسرے کوتھپڑماررہے ہیں،امیرمقام
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
کراچی:وفاقی وزیر امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران و صدر مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ وفاق میں وزیر اعظم شہباز شریف اور پنجاب میں وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف مثالی کام کر رہے ہیں-
سندھ کے کارکنوں اور قیادت سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر امیر مقام نے کہا کہ پاکستان پر سیاست قربان کر کے نواز شریف اور شہباز شریف نے ثابت کیا کہ وہ محب وطن ہیں، دلیر ہیں اور عوام کے مفاد کے لئے ہر قربانی دینے کا حوصلہ رکھتے ہیں۔
امیر مقام نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے پاکستان کو معاشی ڈیفالٹ سے بچانے اور خانہ جنگی کرانے کی سازش سے بچایا.
امیر مقام نے کہا کہ ہمیں اپنی سکیورٹی فورسز کی صلاحیتوں پر فخر ہے ،انہوں نے مزید کہا کہ افواج پاکستان کے افسران و جوان اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر وطن کی حفاظت کیلئے دن رات مصروف عمل ہیں. پاکستانی قوم اپنی بہادر افواج کے ملک کی حفاظت کے غیر متزلزل عزم پر انہیں سلام پیش کرتی ہے ۔
امیر مقام نے کہا کہ خطوط لکھ کر پاکستان کی معاشی مدد بند کرانے کی کوشش کرنے والا آج خود اڈیالہ جیل میں بند ہے۔انہوں نے کہا کہ دوسروں کے گھروں پر حملے کرانے والے کے لیڈر آج خود ایک دوسرے کو مکے اور تھپڑ مارہے ہیں، پی ٹی آئی والے اب خط کے جواب کو ترستے ہی رہیں گے۔ خط کی سیاست بھی ان کے احتجاج کی طرح فیل ہوگئی ہے۔
امیر مقام نے کہا ہے کہ جلو پنکی پیرنی خیبر پختون خوا میں فرح گوگی وزیر اعلی چاہتی ہے خیبر پختون خوا میں مقابلہ جاری ہے کہ کون زیادہ چندہ دے گا ، جو چندہ زیادہ دے گا ، اسے اتنا بڑا عہدہ ملے گا ،عید کے بعد پی ٹی آئی کے احتجاج کی کال کا خطوط والا ہی حال ہوگا جعلی صادق اور امین نے تو شہ خانہ میں چوری کی اور کمائی سے جیب بھری۔
انہوں نے کہا کہ 8 فروری کو صوابی کے جلسے میں خیبر پختون خوا کے عوام بھی نہیں آئے۔ انجینئر امیر مقام نے کہا کہ شہباز شریف نے نہ کوئی تنخواہ لی بلکہ کروڑوں روپے کے غیر ملکی تحفے اور گاڑی تو شہ خانے میں جمع کرادی ۔
اس سے پہلے کمشنریٹ افغان مہاجرین سندھ، کراچی میں افغان مہاجرین اور پاکستان برادری سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرامیر مقام نے کہا کہ واضح کر دوں کہ رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی ، آج دنیا میں پناہ گزینوں سے متعلق پالیسیوں میں تبدیلیاں آ رہی ہے.حالیہ دنوں میں ملک میں غیر دستاویزی افراد کے خلاف ایک مہم جاری ہے۔
امیر مقام نے کہا کہ یہ اقدام صرف اور صرف سیکیورٹی خدشات کی بنیاد پر اٹھایا گیا بی کسی امتیازی سلوک کے تحت نہیں۔انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ حکومت قانونی دائرہ کار کے اندر رہتے ہوئے مہاجرین کو ہر ممکن مدد اور تحفظ فراہم کرے گی۔
امیر مقام نے کہا کہ پاکستان تمام مشکلات کے باوجود افغان مہاجرین کے ساتھ کھڑا ہے۔تایم بین الاقوامی برادری کو بھی اپنی ذمہ داری پوری کرنی ہوگی، افغان مہاجرین کی تیسرے ملک میں دوبارہ آبادکاری کو یقینی بنایا جائے،افغانستان میں پائیدار امن کے قیام کے لیے سنجیدہ اقدامات کیے جائیں-
امیر مقام نے کہا کہ ان میزبان برادریوں کی مدد کی جائے جنہوں نے کئی دہائیوں سے مہاجرین کو پناہ دے رکھی ہے، صرف پاکستان کی ذمہ داری نہیں بلکہ عالمی برادری کا مشترکہ فریضہ ہے،پاکستان اپنے افغان مہاجر بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے اور ہمیشہ کھڑا رہے گا۔
امیر مقام نے کہا کہ ہم عالمی برادری سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ہماری قربانیوں کا اعتراف کرے اور مہاجرین کے لیے دیرپا حل تلاش کرں،ہمیں مل کر امن، استحکام اور ایک باوقار مستقبل کے لیے کام کرنا ہوگا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان نے ہمیت بھائی چارے مہمان نوازی اور ہمدردی کی روایات کو برقرار رکھا ہے، افغان مہاجرین ہمارے مہمان نہیں بلکہ ہمارے بھائی ہیں اور ہم نے گزشت چار دہائیوں سے ان کے ساتھ اپنی زمین وسائل اور روزگار بافت رکھے ہیں۔
امیر مقام نے کہا کہ وزارت سیفران مہاجرین کے تحفظ اور فلاح و بہبود کو یقینی بنا رہی ہے چاہے وہ کیمیوں میں ہوں یا ان کے باہر، مہاجرین کو تعلیم، صحت اور دیگر بنیادی سہولیات تک رسائی حاصل ہے
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: امیر مقام نے کہا کہ افغان مہاجرین وفاقی وزیر مہاجرین کے انہوں نے
پڑھیں:
افغان حکومت کو بھی ذمےداری کا مظاہرہ کرنا چاہیے: حافظ نعیم الرحمٰن
امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن—فائل فوٹوامیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کا کہنا ہے کہ افغان حکومت کو بھی ذمے داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔
پشاور پریس کلب میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسئلے کا حل مذاکرات کے ذریعے ہو گا، ہم مذاکراتی عمل میں کام کر سکتے ہیں۔
حافظ نعیم نے کہا کہ افغانستان اور پاکستان کے درمیان جھگڑے سے مخالفین کو فائدہ ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان حکومت سے بات چیت کریں، افغان حکومت بھی اپنی زمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے دے۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت تنخواہ داروں سے ٹیکس لیتی ہے، سرمایہ داروں نے 4 ارب ٹیکس نہیں دیا۔
امیرِ جماعتِ اسلامی نے کہا کہ صوبائی حکومت کرم میں امن قائم کرنے کے لیے سب کو ٹیبل پر لائے اور خیبر پختون خوا میں امن و امان کی صورتِ حال کی بنیادی وجوہات کا پتہ لگائے۔
حافظ نعیم نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت کو مل کر امن و امان کا مسئلہ حل کرنا چاہیے جبکہ خیبر پختون خوا کے تقریباً 12 اضلاع ہیں جو شدید دہشت گردی کا شکار ہیں۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ کل کرم میں جو ہوا، حکومتوں کی ناکامی ہے، افغانستان سے بامعنی مذاکرات ہونے چاہئیں۔
امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان نے یہ بھی کہا کہ بہت زیادہ آپریشن ہوئے لیکن امن قائم نہیں ہوا، حکومت اسٹیٹ ہولڈرز کو بلا کر بات چیت شروع کرے۔