کراچی:امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت نے 17سال میں شعبہ تعلیم کا بیڑا غرق کیا ہے، جعلی ڈومیسائل کے ذریعے داخلوں سے کراچی کے طلباء کا حق مارا جارہا ہے۔

نے ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گلبرگ کے تحت المرکز اسلامی فیڈرل بی ایریا میں منعقدہ ”شائنگ اسٹار ٹیلنٹ ایوارڈ“ کی تقریب سے خطاب کرتےہوئے منعم ظفر خان نے  کہاکہ وطن عزیز میں محنتی و باصلاحیت لوگوں کی کمی نہیں بلکہ دیانت دار و اہل قیادت کی کمی ہے، تعلیم صرف امیر گھرانوں اور حکمرانوں کی اولادوں کے لیے رہ گئی ہے۔

امیر  جماعت اسلامی کراچی کاکہنا تھا کہ  جماعت اسلامی کو جب بھی موقع ملا ہے ہم نے وسائل اور اختیارات سے بڑھ کر عوام کی خدمت کی ہے، نعمت اللہ خان کے دور میں کراچی میں 32نئے کالج قائم ہوئے اور سرکاری اسکولوں کی حالت بہتر ہوئی، ہمارے موجودہ ٹاؤن چیئر مینوں نے بھی ٹاؤن کے تحت چلنے والے اسکولوں کا انفرا اسٹرکچر بہتر کر کے اساتذہ و طلبہ کو سہولیات فراہم کیں ہیں اور اب ان اسکولوں میں داخلے کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں مزید کہاکہ سندھ حکومت بچوں اور نوجوانوں کے لیے تعلیم کے مواقع نا پید کرتی جارہی ہے، ایم ڈی کیٹ کے ٹیسٹ کا پرچہ لیک اور بد انتظامی معمول بن گئی ہے، جعلی ڈومیسائل کے ذریعے داخلوں سے کراچی کے طلباء کا حق مارا جارہا ہے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا کہ   انٹر کے امتحانات کے نتائج پر بھی ہر سال تنازع کھڑا ہو جاتا ہے، فرسٹ ائیر کے حالیہ نتائج میں کراچی کے 49ہزار طلبہ کسی نہ کسی پرچے میں فیل قرار دیئے گئے اور ان میں ایسے طلبہ بھی ہیں جن کا میٹرک میں Aاور A1گریڈ آیا تھا۔

منعم ظفر خان نے مزید کہاکہ  جماعت اسلامی نے اس سال اور اس سے پہلے کراچی کے طلبہ کا مقدمہ لڑا ہے اور آئندہ بھی کراچی کے عوام اور نوجوانوں کے حق کے لیے جدو جہد جاری رکھے گی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جماعت اسلامی کراچی کے

پڑھیں:

ہیوی ٹریفک حادثات:سندھ حکومت کی نااہلی،کرپشن و مجرمانہ غفلت کا نتیجہ ہیں، منعم ظفر خان

کراچی:امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفرخان کاکہنا ہےکہ ہیوی ٹریفک کے اوقات کی خلاف ورزی،حادثات و اموات میں اضافہ سندھ حکومت و محکمہ پولیس کی نااہلی و کرپشن اور مجرمانہ غفلت کا نتیجہ ہے جس کا براہ راست خمیازہ کراچی کے شہری انسانی جانوں کے ضیاع کی صورت میں بھگت رہے ہیں۔

منعم ظفر خان نے شہر میں ہیوی ٹریفک کی ٹکر سے بڑھتی ہوئی اموات اور شہریوں کے دیگر مسائل کے حوالے سے ادارہ نورحق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈمپرو ٹینکرز اور ہیوی ٹریفک کے باعث شہر میں حادثات اور بڑھتی اموات انتظامی یا سیاسی نہیں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کا مسئلہ ہے، وزیر اعلیٰ سندھ اس مسئلے کو صرف انتظامی قراردینے کے بجائے اپنی ذمہ داری پوری کریں،شہریوں کا خونی ڈمپر و ٹینکرز سے تحفظ یقینی بنائیں۔

امیر جماعت اسلامی کراچی کاکہنا تھاکہ  ہمارا مطالبہ ہے کہ ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہونے والوں کے ورثاء کو فی کس ایک کروڑ روپے زر تلافی ادا کیا جائے،سندھ حکومت اور محکمہ پولیس ٹریفک قوانین،ہیوی ٹریفک کی شہر میں نقل و حرکت کے اوقات،روڈ سیفٹی ایکٹ،موٹر وہیکل لاء، ڈرائیونگ لائسنس اور حد رفتار کی پابندی یقینی بنائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  پیپلزپارٹی اور ایم کیوا یم نے 40سال میں شہریوں کو تباہی و بربادی کا سوا کچھ نہیں دیا،شہر لاوارث نہیں، جماعت اسلامی نے فیصلہ کیا ہے کہ جمعہ 21فروری شہر میں 15مقامات پر احتجاجی مظاہرے ہوں گے، پر امن جدوجہد اور مزاحمت سے ہی ظالم حکمرانوں سے حق لیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • ہیوی ٹریفک حادثات:سندھ حکومت کی نااہلی،کرپشن و مجرمانہ غفلت کا نتیجہ ہیں، منعم ظفر خان
  • 110 سے زائد جانیں چلی جائیں تو بات بھی نہ کی جائے؟ منعم ظفر
  • حکومت کا مہنگائی کم ہونے کا دعویٰ سیاہ جھوٹ ہے: لیاقت بلوچ
  • پیپلز پارٹی نے 17سال میں شہر کا انفرا اسٹرکچر ہی نہیں تعلیم کو بھی تباہ کیا‘منعم ظفر خان
  • حکومت دیامر حق دو – ڈیم بناؤ تحریک کے مطالبات کو منظور کرے، حافظ نعیم الرحمان
  • پیپلز پارٹی نے کراچی کا انفرا اسٹرکچر ہی نہیں تعلیم بھی تباہ کردی: منعم ظفر خان
  • افغان حکومت کو بھی ذمےداری کا مظاہرہ کرنا چاہیے: حافظ نعیم الرحمٰن
  • امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نارتھ ناظم آباد ٹاؤن کے تحت یوسی 8 فتح پارک میں پھولوں کی نمائش کے دوسرے دن کا افتتاح کررہے ہیں.
  • امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان امیر جماعت اسلامی ضلع کورنگی مرزا فرحان بیگ ، ٹاؤن چیئرمین لانڈھی عبدالجمیل خان کے ہمراہ’’ سنورتا لانڈھی پروگرام‘‘ فیز ون کے سلسلے میں 12000 روڈ کی تزین و آرائش، دانش پارک کی بحالی، گرین بیلٹ اور آئی لینڈ کا افتتاح
  • جماعت اسلامی کا ہرٹائون کراچی کا ماڈل ٹائون بن رہا ہے،منعم ظفر خان