آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب کا آغاز
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب لاہور کے شاہی قلعہ کے دیوان عام میں شروع ہو گئی ہے، جس میں اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان، وزیر کھیل فیصل کھوکھر، پی سی بی چیئرمین محسن نقوی پہنچ چکے ہیں جبکہ مہمانوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
اتوار کو لاہور کے شاہی قلعہ کے دیوان عام میں شروع ہونے والی اس رنگا رنگ تقریب میں چیمپییئنز ٹرافی 2017 کی فاتح ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اور قومی ٹیم کے تمام کھلاڑی بھی شریک ہیں جبکہ لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا بھی تقریب میں شریک ہیں۔
اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ ہم نے ایونٹ کے لیے بڑی محنت کی، اسٹڈیمز ریکارڈ وقت میں اَپ گریڈ کیے، اسٹیڈیمز کی اَپ گریڈیشن میں شامل ورکرز نے بڑی محنت کی، شائقین گراؤنڈز میں آئیں اور اپنی پسندیدہ ٹیموں کے کھیل سے لطف اٹھائیں۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت تک 4 ٹیمیں پاکستان آ چکی ہیں، آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں 48 گھنٹوں میں پاکستان پہنچ جائیں گی۔ پاکستان نے کئی دہائیوں سے آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی نہیں کی ہے، اس کے لیے بہت محنت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئی سی سی نے 3 ٹورنامنٹس کے انتظامات دیکھے، سب کو پاکستان آنے کی خوشی ہے۔ دُنیا دیکھ رہی ہے کہ پاکستان چیمپیئنز ٹرافی کے انعقاد کے لیے پوری طرح تیار ہے۔
چیمپیئنز ٹرافی 2017 کی فاتح قومی ٹیم کے کپتان محمد سرفراز نے کہا کہ جیت ہمارے لیے بہت اہمیت رکھتی ہے، توقع ہے پاکستان کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔
ایونٹ میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے اہم حکام بھی شرکت کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم سمیت اہم شوبز انڈسٹری سے وابسطہ سٹارز بھی شرکت کر رہے ہیں۔
19 فروری سے کرکٹ شائقین یا تو اسٹیڈیم میں ہوں گے یا 19 دنوں تک اپنی ٹی وی اسکرینوں سے چپکے رہیں گے اور اس بات کا بے صبری سے انتظار کریں گے کہ کون سی ٹیم چیمیپیئن بن کر ابھرتی ہے۔
چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول
19 فروری، پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ، کراچی
20 فروری، بنگلہ دیش بمقابلہ بھارت، دبئی، متحدہ عرب امارات
21 فروری، افغانستان بمقابلہ جنوبی افریقہ، کراچی
22 فروری، آسٹریلیا بمقابلہ انگلینڈ، لاہور
23 فروری، پاکستان بمقابلہ بھارت، دبئی
24 فروری، بنگلہ دیش بمقابلہ نیوزی لینڈ، راولپنڈی
25 فروری، آسٹریلیا بمقابلہ جنوبی افریقہ، راولپنڈی
26 فروری، افغانستان بمقابلہ انگلینڈ، لاہور
27 فروری، پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش، راولپنڈی
28 فروری، افغانستان بمقابلہ آسٹریلیا، لاہور
یکم مارچ، جنوبی افریقہ بمقابلہ انگلینڈ، کراچی
2 مارچ، نیوزی لینڈ بمقابلہ بھارت، دبئی، متحدہ عرب امارات
4 مارچ، سیمی فائنل 1، دبئی، متحدہ عرب امارات
5 مارچ، سیمی فائنل 2، لاہور
9 مارچ، فائنل، لاہور (اگر بھارت کوالیفائی نہیں کرتا تو یہ دبئی میں کھیلا جائے گا)
10 مارچ، ریزرو ڈے
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
champions trophy 2025 cricket ICC Pakistan انٹرنیشنل کرکٹ کونسل چیمپیئنز ٹرافی رنگا رنگ تقریب شوبز انڈسٹری.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل چیمپیئنز ٹرافی رنگا رنگ تقریب چیمپیئنز ٹرافی نے کہا کہ رنگا رنگ کے لیے
پڑھیں:
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب میں پاک فضائیہ کا شاندار فضائی مظاہرہ
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی افتتاحی تقریب کے موقع پر پاک فضائیہ کے شاندار فضائی مظاہرے نے پاکستانی قوم کو خراج تحسین پیش کیا۔ پاک فضائیہ کی شیردل ٹیم نے فضا میں سبز ہلالی پرچم کے رنگ بکھیر کر قوم کو سلام پیش کیا، جبکہ شاہین بریک کے دلکش مظاہرے نے شائقین کو مسحور کر دیا۔
جے ایف-17 تھنڈر، ایف-16 اور شیردل شاہینوں کی مہارت نے فضاؤں میں جوش و ولولہ پیدا کر دیا۔ فخرِ پاکستان جے ایف-17 تھنڈر، جو کئی بین الاقوامی مشقوں میں اپنی حربی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکا ہے، بھی فلائی پاسٹ میں شامل تھا۔
پاکستان میں تیار کیے جانے والے جے ایف-17 تھنڈر کی مختلف دوست ممالک کی فضائی افواج میں شمولیت اس کی بے مثال حربی صلاحیتوں کا ثبوت ہے۔
پاک فضائیہ کے اس شاندار فلائی پاسٹ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاک فضائیہ ہمیشہ قوم کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔