سندھ حکومت کی چینی کمپنی کو ای وی گاڑیوں کا مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے کی پیش کش
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
کراچی:
چینی سرمایہ کاروں کے ایک وفد نے سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن سے کراچی میں ان کے آفس میں ملاقات کی، ملاقات میں سندھ میں ای وی گاڑیوں میں سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی جانب سے وفد کو سندھ میں ای وی مینوفیکچرنگ پلانٹ قائم کرنے کی دعوت دی ملاقات میں سیکریٹری ٹراسپورٹ اسد ضامن اور سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے ایم ڈی کمال دایو کی بھی شرکت کی۔
چینی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر بعائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ حکومت سندھ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ضروری مراعات اور کاروبار دوست ماحول کی تمام سہولیات فراہم کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری کے لحاظ سے پاکستان، خاص طور پر سندھ اسٹریٹیجک اہمیت کا حامل ہے،سندھ میں بندرگاہیں، بڑھتا ہوا روڈ نیٹ ورک، اور بڑے پیمانے پر افرادی قوت موجود ہے۔
سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ مستقبل الیکٹرک گاڑیوں کا ہے، اور سندھ اس تبدیلی میں قائدانہ کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے، ہم بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ یہاں ای وی مینوفیکچرنگ پلانٹس قائم کریں، مینوفیکچرنگ پلانٹس سے معیشت کو فروغ ملے گا ملازمت کے ہزاروں مواقع پیدا ہونگے۔
ملاقات کے موقع پر چینی وفد نے سندھ کے ای وی سیکٹر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا اور صنعتی ترقی کے لیے حکومت سندھ کے عزم کی تعریف کی۔
ملاقات میں قابل تجدید توانائی، بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور ٹیکنالوجی کی منتقلی میں ممکنہ شراکت داری پر بھی گفتگو کی گئی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: شرجیل انعام میمن
پڑھیں:
آئینہ انکو دکھایا تو برا مان گئے، عظمی بخاری کا شرجیل میمن کی پریس کانفرنس پر ردعمل
وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئینہ انکو دکھایا تو برا مان گئے، صوبائیت کارڈ کھیلنا آپکی پرانی عادت ہے۔
اپنے ایک بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سندھ میں تمام بڑے پروجیکٹ وفاق کی مدد سے چل رہے ہیں، مسلسل شعلہ انگیزیاں آپ اور آپکے لوگ دے رہے ہیں، ہمیں تو کبھی کبھی جواب دینا پڑ جاتا ہے تو آپ خفا ہوجاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کہتے ہیں ہم نے کبھی سیاست نہیں کی، کیا ہر معاملے میں چچا بھتیجی کا ذکر کرنا سیاست نہیں؟ ہماری مجبوری ہے کھل کر آپکو جواب بھی نہیں دے سکتے، ورنہ سندھ کے بلدیاتی الیکشن سے لے کر بہت ساری کہانیاں ہمارے پاس بھی موجود ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب میں کوئی منصوبہ ایک سال میں مکمل ہوجائے تو آپ تڑپنا شروع کردیتے ہیں، سندھ میں جانور بندھے سکولوں اور ٹرانسپورٹ کا رونا سالوں سے لوگ رو رہے ہیں، اپنی حکومت کی 16 سال کی کارکردگی اور مریم نواز کی 1 سال کی کارکردگی کا جب دل چاہے معائنہ کرلیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جو جماعت 16 سال سے کراچی کا کچرا نہیں اٹھا سکی وہ ہمیں لیکچر نہ دے، اگر اپ کو کبھی صفائی اور خوبصورت سڑکیں دیکھنے کا شوق ہو تو لاہور لازمی چکر لگائیں۔