سمونا چکروتی نے کپل شرما شو کی حقیقت بتا دی؛ حیران کن انکشاف کردیا
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
بھارتی ٹی وی انڈسٹری کے سب سے مقبول ترین ’’کپل شرما شو‘‘ کے ساتھ برسوں سے منسلک سمونا چکرورتی نے ایک انٹرویو میں اپنی زندگی، اہداف اور شو کے بارے میں حیران کن انکشافات کیے۔
سمونا چکرورتی نے ماضی کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ ایک موقع پر میں نے اپنے والدین سے کہہ دیا تھا کہ اب میں اکیلی رہنا چاہتی ہوں اور ہمیں ایک دوسرے سے فاصلہ رکھنا چاہیے۔
اداکارہ نے کہا کہ یہ بات عجیب لگے گی لیکن میں زندگی کچھ کرنا چاہتی تھی جس سے کے لیے ایسے تلخ فیصلے لینا پڑتے ہیں۔
سمونا چکرورتی نے ممبئی میں اپنا گھر خریدنے سے متعلق بتایا کہ میرے والدین کے لیے بھی یقین کرنا مشکل تھا لیکن میں نے یہ کر دکھایا۔
کپل شرما شو میں اپنے کردار اور اسکرپٹ کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں سمونا چکرورتی نے کہا کہ مجھے کچھ سمجھنے میں وقت لگا۔
اداکارہ نے بتایا کہ میرا اداکاری کا اپنا انداز ہے لیکن شو کے لیے مجھے اس میں تبدیلی کرنا پڑی تھی۔
سمونا نے کہا کہ جب ہمیں اسکرپٹ ملتا تھا، میں پڑھتی اور لفظ بہ لفظ یاد کرتی کیونکہ اس میں پنچ لائنز بھی ہوتی ہیں۔
اداکارہ نے کہا کہ میں اس سے بھی بڑھ کر کپل شرما کی لائن بھی یاد کرتی تھی کیونکہ ڈائیلاگ ڈلیوری کے لیے برجستگی بہت اہم ہوتی تھی۔
اسکرپٹ کے حوالے سے سمونا چکرورتی نے انکشاف کیا کہ ہمیں اس میں بہت زیادہ تبدیلی کی اجازت نہیں تھی اور سب کو لائنز اور ایپیسوڈ کے بہاؤ کے مطابق کام کرنا پڑتا تھا۔
سمونا نے بتایا کہ شو میں تقریباً ہر بات اسکرپٹ کے مطابق ہوتی تھی اور جب کہ دیکھنے والوں کو لگتا ہے کہ شاید پنج لائن برجستہ کہی گئی ہے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سمونا چکرورتی نے نے کہا کہ بتایا کہ کپل شرما کے لیے
پڑھیں:
سیف علی خان حملہ کیس میں حیران کن پیشرفت؛ سب دنگ رہ گئے
سیف علی خان پر ان کے گھر میں گھس کر چاقو بردار شخص نے جان لیوا حملہ کیا تھا جس میں اداکار خوش قسمتی سے محفوظ رہے تھے تاہم انھیں شدید چوٹیں آئی تھیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے اس کیس میں چارج شیٹ داخل کردی ہے جس میں کیے گئے ایک انکشاف نے سب کو حیران کردیا ہے۔
پولیس کی اس چارج شیٹ سے حملے سے متعلق کئی مزید سوالات اُٹھ کھڑے ہوئے ہیں جن کا جواب تلاش کیا جانا، شفاف تحقیقات کے لیے بے حد ضروری ہے۔
چارج شیٹ میں پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوع سے اکٹھے کیے گئے 20 فنگر پرنٹس میں سے صرف ایک ملزم شریف الاسلام سے ملتا ہے۔
چارچ شیت کے مطابق ملزم سے 20 میں سے واحد میچ کرنے والا فنگر پرنٹ سیف علی خان کی رہائش گاہ کی آٹھویں منزل سے ملا تھا۔
تاہم گھر سے لیے گئے دیگر 19 فنگر پرنٹس کا ملزم سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ ان افراد کے ہوسکتے ہیں جو اداکار سے ملنے آتے رہے تھے۔
ابھی تک پولیس یہ جانچ نہیں کرسکی ہے کہ یہ 19 فنگر پرنٹس کس کس شخصیت کے ہیں کیوں کہ ان میں سے بھی کوئی ایک حملہ آور کا ساتھی یا سہولت کار بھی ہوسکتا ہے۔
اس بات کو یکسر مسترد نہیں کیا جا سکتا کہ حملہ آور ایک سے زیادہ ہوں لیکن پولیس نے اب تک تفتیش کو ملزم شریف الاسلام تک محدود رکھا ہوا ہے۔
شریف السلام کو پولیس نے بنگلادیش سے گرفتار کیا تھا اور فنگر پرنٹ میچ ہونے سے یہ بات تو ثابت ہوگئی کہ مرکزی ملزم یہی ہے۔