اسلام آباد(نیوز ڈیسک)انٹرنیٹ کے اس دور میں، جہاں فاصلے سمٹ گئے ہیں اور سرحدیں صرف نقشوں میں رہ گئی ہیں، وہیں کچھ لوگ اس ’ڈیجیٹل محبت‘ کو حقیقت میں بدلنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ایسی ہی ایک کہانی حال ہی میں سامنے آئی، جس نے پاکستان اور امریکہ دونوں ممالک میں توجہ حاصل کی۔ لیکن یہ محبت رومانوی انجام کو پہنچنے کے بجائے دنیا بھر میں مزاق بن گئی۔

اونیجا اینڈریو رابنسن، جو نیویارک کی 33 سالہ خاتون اور دو بچوں کی ماں ہیں، نے آن لائن ایک 19 سالہ پاکستانی نوجوان ندال میمن سے دوستی کی۔ یہ دوستی جلد ہی محبت میں بدل گئی، اور اونیجا نے فیصلہ کیا کہ وہ ندال سے شادی کرنے کے لیے پاکستان کا سفر کریں گی۔

اونیجا نے پاکستان کا سیاحتی ویزا حاصل کیا اور اکتوبر 2024 میں کراچی پہنچ گئیں۔ ان کا ارادہ تھا کہ وہ ندال سے شادی کرکے اپنی زندگی کا نیا باب شروع کریں گی۔ وہ ایک خوبصورت خواب دیکھ رہی تھیں، لیکن حقیقت کچھ اور ہی نکلی۔

کراچی پہنچنے کے بعد، اونیجا کو اندازہ ہوا کہ ندال کے والدین اس رشتے کے خلاف ہیں۔ 33 سالہ امریکی خاتون اور 19 سالہ پاکستانی نوجوان کے درمیان عمر کا فرق، ثقافتی اختلافات اور والدین کی ناپسندیدگی نے حالات کو پیچیدہ بنا دیا۔ سب سے بڑا دھچکا تب لگا جب ندال اچانک روپوش ہوگیا۔

اونیجا نے کراچی ایئرپورٹ پر کئی دن گزارے، میڈیا سے بات کی اور ندال سے رابطے کی کوششیں جاری رکھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ندال سے سچی محبت کرتی ہیں اور اسے چھوڑنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ تاہم، ندال کی طرف سے کوئی جواب نہ آیا، جس کی وجہ سے معاملہ مزید سنسنی خیز ہوگیا۔

سوشل میڈیا کا طوفان اور دبئی ایئرپورٹ

اونیجا رابنسن امریکا واپس جانے کے لئے ہرگز تیار نہیں تھیں، تاہم گورنرسندھ نے ان کے ویزا میں توسیع کی، جسے 11 فروری 2025 تک بڑھا دیا گیا۔ پاکستانی حکومت نے ان کی واپسی کے لیے ٹکٹ کا بھی انتظام کیا۔ اس دوران ان کی کئی ویڈیوز وائرل ہوئیں جس میں انہیں پیسوں کا مطالبہ کرتے اور پولیس اہلکاروں کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیوز بناتے دیکھا گیا۔ بالآخر خدا خدا کرکے وہ پاکستان سے تشریف لے گئیں، لیکن دبئی ائیر پورٹ پر لوگ ان کے ساتھ سیلفیز بنانے لگے اور امریکن خاتون بھی تمام صورتِ حال سے محظوظ ہوتی رہیں۔

سوشل میڈیا کے اس دور میں یہ رواج بن چکا ہے کہ لوگ ہر بات میں مزاح کا پہلو نکالنے کی مہارت رکھتے ہیں، اور اونیجا اینڈریو رابنسن کی وائرل ہونے والی ویڈیو اس کا بہترین ثبوت ہے۔ جیسے ہی ان کی گفتگو، تاثرات اور خاص طور پر پیسوں کی ڈیمانڈ سوشل میڈیا پر آئی، ناصرف پاکستانیوں بلکہ ان کے اپنے ملک کے لوگوں نے اسے تفریح کا ذریعہ بنا لیا۔

اونیجا کی مقبولیت اتنی بڑھ گئی کہ ان کے پاکستان میں گزارے وقت اور رویے پر امریکیوں نے بھی ویڈیوز بنانی شروع کردیں۔ جس میں انہیں اونیجا کی نقل اتارتے دیکھا جاسکتا ہے۔


یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ غیر ملکیوں نے اونیجا کا مذاق بنایا ہو، اس سے قبل بھی کچھ ویڈیوز میں امریکیوں نے ان کا رویہ دیکھتے ہوئے کانوں کو ہاتھ لگائے تھے اور پاکستانیوں پر ترس کھاتے ہوئے مطالبہ کیا تھا کہ اونیجا کو آپ لوگ ہی رکھ لیں۔
مزیدپڑھیں:مہا کمبھ میلے سے مشہور مونا لیزا کا نیا روپ دیکھ کر لوگوں کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: ندال سے

پڑھیں:

صبا قمر کو میک اپ آرٹسٹ کے ساتھ وائرل ویڈیو پر تنقید کا سامنا

پاکستان شوبز کی اداکارہ و ماڈل صبا قمر کی ایک نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس پر انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر گردش کرنے والی اس ویڈیو میں صبا قمر کو ان کے میک اپ آرٹسٹ کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے جو ان سے محبت کا اظہار کرتا ہے۔

میک اپ آرٹسٹ صبا کو مخاطب کرتے ہوئے کہتا ہے کہ مداح ہماری اسٹوریز کو یاد کر رہے ہیں اب آپ اسٹوریز کیوں نہیں پوسٹ کرتیں جس پر اداکارہ جواب دیتی ہیں کہ انہیں نظر لگ گئی ہے۔

https://www.facebook.com/reel/1156586826054824

میک اپ آرٹسٹ سوشل میڈیا پر فالو کرنے والے مداحوں سے درخواست کرتا ہے کہ وہ صبا کیلئے دعا کریں وہ بیمار ہیں مگر اب پہلے سے بہتر ہورہی ہیں۔

اس ویڈیو میں میک اپ آرٹسٹ کو صبا قمر کے ساتھ اس قدر بے تکلف ہوتا دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: صبا قمر شدید بیمار ہوگئیں، مداحوں کو کیا پیغام دیا؟

یاد رہے کہ اب سے کچھ دن قبل صبا قمر نے اپنی صحت سے متعلق مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ بیمار ہیں اور انہیں دعاؤں کی ضرورت ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مریم نواز کی جعلی ویڈیوز سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کا مقدمہ درج
  • آرمی چیف کو برطانیہ میں ملی عزت پی ٹی آئی والے متنازع بنانا چاہتے ہیں، وزیر اطلاعات
  • گنگا میں نہانے والی خواتین کی ویڈیوز فروخت ہونے کا انکشاف، بھارت میں تہلکہ مچ گیا
  • سوشل میڈیا پر وزیر اعلیٰ پنجاب اور اداروں کے خلاف منفی پروپیگنڈا، مقدمات درج
  • سوشل میڈیا پر وزیراعلیٰ پنجاب اور اداروں کے خلاف منفی پروپیگنڈے پر مقدمات درج
  • ہمارا اصل ہدف سیمی فائنل میں جگہ بنانا ہے: ول ینگ
  • چاہت فتح علی خان کا شاہ رُخ خان کےگانے کا نیا ورژن وائرل
  • ہم تمہاری طرح گھٹیا نہیں جھنڈے تنازع پر پاکستان کا ردعمل وائرل
  • میک اپ آرٹسٹ کیساتھ اداکارہ صبا قمر کی وائرل ویڈیو نے نئی بحث چھیڑدی
  • صبا قمر کو میک اپ آرٹسٹ کے ساتھ وائرل ویڈیو پر تنقید کا سامنا