تل ابیب : اسرائیل کو امریکہ کی جانب سے بھاری ایم کے 84 بموں کی ایک کھیپ موصول ہوئی ہے، جو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سابق صدر جو بائیڈن کی عائد کردہ برآمدی پابندی ہٹانے کے بعد فراہم کی گئی۔ اسرائیلی وزارت دفاع کی جانب سے کھیپ موصول ہونے کی تصدیق کردی گئی ہے۔

میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ خبر ایجنسی روئٹرز کے مطابق ایم کے 84 دو ہزار پاؤنڈ وزنی ایک ان گائیڈڈ بم ہے جو موٹی کنکریٹ اور دھات کو چیرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور بڑے پیمانے پر تباہی پھیلا سکتا ہے۔ بائیڈن انتظامیہ نے ان بموں کی اسرائیل کو فراہمی اس خدشے کے تحت روک دی تھی کہ یہ غزہ کی گنجان آباد آبادی پر تباہ کن اثر ڈال سکتے ہیں۔ جوبائیڈن انتظامیہ نے اسرائیل کو ہزاروں ایم کے 84 بم فراہم کیے تھے لیکن بعد میں ایک کھیپ کو روک دیا گیا تھا۔ تاہم گزشتہ ماہ ٹرمپ نے اس رکاوٹ کو ختم کر دیا، جس کے بعد یہ بم اسرائیل پہنچائے گئے۔

اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے کہا “یہ اسلحہ اسرائیلی فضائیہ اور آئی ڈی ایف کے لیے ایک اہم اثاثہ ہے اور امریکہ اور اسرائیل کے مضبوط اتحاد کا ایک اور ثبوت ہے۔” یہ ترسیل ایسے وقت میں ہوئی ہے جب حالیہ مہینوں میں غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزیوں کے الزامات دونوں طرف سے لگائے جا رہے ہیں۔ اس معاہدے کے تحت فلسطینی قیدیوں اور اسرائیلی یرغمالیوں کا تبادلہ کیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ واشنگٹن نے جنگ کے آغاز سے اب تک اسرائیل کو اربوں ڈالر کی امداد فراہم کی ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: اسرائیل کو

پڑھیں:

اسرائیل غزہ کی جنگ ہار چکا ہے،سابق سربراہ اسرائیلی قومی سلامتی کونسل کا اعتراف

تل ابیب : اسرائیل نے غزہ کی جنگ ہار دی ، قابض اسرائیل کے سابق قومی سلامتی کونسل کے سربراہ غیورا آئلینڈ نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیل غزہ کی جنگ ہار چکا ہے۔

ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ ہم تسلیم کریں کہ اسرائیل کو شکست ہو چکی ہے ،صہیونی قیادت کی ناکامی اور مزاحمت کی ثابت قدمی کا واضح ثبوت ہیں۔

یہ بیان اس حقیقت کو مزید تقویت دیتا ہے کہ قابض اسرائیل کے تمام فوجی اور سیاسی حربے ناکام ہو چکے ہیں، اور غزہ میں فلسطینی مزاحمت نے ناقابل تسخیر عزم کے ساتھ دشمن کو پسپائی پر مجبور کر دیا ہے۔ یہ اعتراف نہ صرف اسرائیلی عسکری و سیاسی حکمت عملی کی ناکامی کو بے نقاب کرتا ہے بلکہ یہ بھی ثابت کرتا ہے کہ حق اور مزاحمت ہمیشہ ظلم اور جبر پرغالب آتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • حماس نے چار اسرائیلی مغویوں کی لاشیں واپس کر دیں
  • امریکہ فلسطین کا سب سے بڑا دشمن ہے، فلسطینی عوام 
  • امریکا فلسطین کا سب سے بڑا  دشمن ہے، فلسطینی عوام 
  • حماس تمام اسرائیلی یرغمالیوں کو بیک وقت رہا کرنے پر رضامند
  • حماس کا چار مغویوں کی لاشیں اور چھ قیدی اسرائیل کے حوالے کرنے کا اعلان
  • حماس 4 یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کرنے کو تیار‘ معاہدہ طے
  • اسرائیلی طاقت کا بھرم توڑنے والی 4 ضربیں
  • غصے یا تناؤ میں خارج ہونے والےوہ ہارمونز جو آپ کیلئے انتہائی خطرناک ہو سکتے ہیں
  • حماس جمعرات کو 4 اسرائیلی قیدیوں کی لاشیں دے گی
  • اسرائیل غزہ کی جنگ ہار چکا ہے،سابق سربراہ اسرائیلی قومی سلامتی کونسل کا اعتراف