وادی نیلم میں سیر و تفریح کرنے گیا نو بیاہتا جوڑا واپس نہ لوٹ سکا
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
سٹی 42 : وادی نیلم میں سیر و تفریح کرنے گیا کراچی کا نو بیاہتا جوڑا واپس نہ لوٹ سکا، گیسٹ ہاؤس کے کمرے میں دم گھٹنے سے دونوں میاں بیوی جاں بحق ہوگئے۔
اسلام آباد سے لاشیں کراچی ایئرپورٹ پہنچادی گئیں۔
اہل خانہ سے معلوم ہوا ہے کہ جاں بحق ہونے والا سید محمد طحہٰ مکینیکل انجینئر تھا ، جاں بحق بیوی دعا زہرا بی بی اے کی طالبہ تھی ۔ دونوں کی شادی رواں ماہ 4 فروری اور ولیمہ 8 فروری کو ہوا تھا ، دونوں میاں بیوی 11 فروری کو کراچی سے ٹرین کے ذریعے روانہ ہوئے تھے۔
پیپلز پارٹی سے بہتر کوئی جماعت نہیں، سردار سلیم حیدر
اہل خانہ نے بتایا ہے کہ دونوں سے آخری مرتبہ فون پر بات جمعے کی رات 9 بجے ہوئی تھی ، طحہٰ اور دعا نے ہفتے کی صبح گیسٹ ہاؤس سے چیک آؤٹ کرکے نیلم ویلی جانا تھا۔
اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ہمیں بتایا گیا ہے کہ گیسٹ ہاؤس کے کمرے میں دم گھٹنے سے دونوں جاں بحق ہوئے ۔ پولیس کے مطابق گیسٹ ہاؤس کے کمرے میں سلنڈر کے استعمال سے گیس بھر گئی تھی ۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: گیسٹ ہاؤس
پڑھیں:
عباسی شہید اسپتال کے ہاؤس آفیسرز کا تنخواہوں میں اضافے کیلیے ڈائریکٹر آفس کا گھیراؤ
کراچی کے عباسی شہید اسپتال میں ہاؤس آفیسرز نے تنخواہوں میں اضافے کیلیے احتجاج کرتے ہوئے ڈائریکٹر آفس کا گھیراؤ کرلیا۔
کراچی کے عباسی شہید اسپتال میں ہاؤس آفیسرز نے تنخواہوں میں اضافے کے لیے ڈائریکٹر آفس کا گھیراؤ کرتے ہوئے بھرپور احتجاج کیا۔ احتجاج میں خواتین ہاؤس آفیسرز کی بھی بڑی تعداد نے شرکت کی ہاؤس آفیسرز کا کہنا تھا کہ 5 سالہ تعلیم کے بعد انہیں 30 سے 45 ہزار روپے تنخواہ ملتی ہے جب کہ دیگر سرکاری اسپتالوں میں 70 ہزار تک تنخواہیں ہیں۔ ہمارے ساتھ امتیازی سلوک کیا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں: میئر کراچی عباسی شہید اسپتال میں لفٹ حادثے کا شکار
اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر جاوید اقبال نے میڈیا سے گفتگو میں کہا 230 آفر لیٹرز جاری کیے گئے مگر صرف 9 ڈاکٹروں نے انہیں قبول کیا۔ مریضوں کا دباؤ بڑھ رہا ہے اور پرانے ہاؤس آفیسرز پروموٹ ہو چکے ہیں۔
میئر کراچی نے یقین دہانی کرائی کہ جون تک تنخواہوں میں اضافہ کر دیا جائے گا۔احتجاج کے بعد مظاہرین کو مئیر کراچی سے 2 روز میں ملاقات کی یقین دہانی کرائی گئی جس کے بعد وقتی طور پر احتجاج ختم کر دیا گیا۔