بانی پی ٹی آئی آرمی چیف کو بار بار خط لکھ کر سیاست میں شامل کرنا چاہتے ہیں، احسن اقبال
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے بانی آرمی چیف کو خط لکھ کر فوج کو سیاست میں شامل کرنا چاہتے ہیں، ان کے لیے تجویز ہے کہ وہ جو لکھنا چاہتے ہیں، وزیر اعظم کو لکھیں۔
اتوار کو نارووال کے مسلم گرلز کالج میں تقریب کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان بار بار آرمی چیف کو خط لکھ کر فوج کو سیاست میں شامل کرنا چاہتے ہیں،ایسا کوئی جمہوریت پسند نہیں کر سکتا۔
احسن اقبال نے کہا کہ اگر بانی پی ٹی آئی ملک میں مثبت سیاست کے فروغ میں سنجیدہ ہیں اور اُن کے پاس تجاویز یا شکایات ہیں تو انہیں آرمی چیف کو خط لکھنے کے بجائے وزیراعظم کو خط لکھنا چاہیے۔
احسن اقبال نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے خط کا جواب آرمی چیف نے خود دے دیا ہے، جو بھی سیاسی معاملات ہوں ان کا مرکزی ڈاک خانہ وزیراعظم کا دفتر ہی ہوتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
احسن اقبال آرمی چیف پاک فوج جمہوریت پسند حسن ابدال خط خطوط سیاست شہباز شریف عمران خان ناروال وزیر اعظم.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: احسن اقبال ا رمی چیف پاک فوج جمہوریت پسند حسن ابدال سیاست شہباز شریف ناروال احسن اقبال نے کہا بانی پی ٹی ا ئی ا رمی چیف کو چاہتے ہیں
پڑھیں:
کون ہے جس نے پاکستان میں فتنہ فساد کی سیاست کا آغاز کیا؟ مریم نواز
مریم نواز : فوٹو فائلوزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ کون ہے جس نے پاکستان میں فتنہ فساد کی سیاست کا آغاز کیا؟ انتہاپسندی اور بدتہذیبی کا کلچر کس نے متعارف کروایا؟ آج جس چیز کی سزا وہ بھگت رہے ہیں اس کے پیچھے بہت وجوہات ہیں، میری کارکردگی پر وہ بات نہیں کرسکتے۔
الیکٹرک بسوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ایک بھی پروجیکٹ وزیراعظم شہباز شریف سے نہیں مانگا، میں وزیراعلیٰ ہاؤس میں اپنا ذاتی کام نہیں کرتی، اپنی کرسی کو آج تک اپنے کاروبار کیلئے استعمال نہیں کیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بانی پی ٹی آئی کا نام لیے بغیر ان کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ نہ اسے پکڑنے کا کہا تھا اور نہ چھوڑنے کا کہا،
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پہلی بار ملک پر حملہ کرنے کا دھبہ کس پر لگا؟ سیاست میں اختلاف ہوسکتا ہے، تہذیب کے دائرے میں بات چیت ہوسکتی ہے،
ملک پر حملے کا جو دھبہ ہے وہ بھی کس پر لگا، میں نے نام نہیں لینا۔
انہوں نے کہا کہ ہم طلبا کو لیپ ٹاپ دے رہے ہیں، یہ پیٹرول بم، کیلوں والے ڈنڈے دے رہے ہیں، جس نے ملک کو نقصان پہنچایا اسے کبھی معاف نہیں کروں گی۔
مریم نواز نے کہا کہ نوجوان کسی کے اقتدار کی ہوس کا ایندھن نہ بنیں، حسان نیازی چیئرمین پی ٹی آئی کا بھانجا ہے، ان کے والد اور والدہ پریشان ہیں۔
مریم نواز نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینا حکومت کی ترجیح ہے، گرین اور کلین پنجاب کا خواب حقیقت کا روپ دھار چکا ہے، 500 الیکٹرک بسیں اگست میں پنجاب آجائیں گی، چیف منسٹر گرین الیکٹرو کارڈ طلبا، بزرگوں اور معذور افراد کیلئے فری ہوگا، گرین بس کا کم از کم کرایہ 20 روپے رکھا ہے، خواتین کی ہراسانی کی روک تھام کیلئے بسوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ تمام بسوں میں فری وائی فائی اور موبائل چارجنگ کی سہولت ہے، الیکٹرک بسوں سے 17 ہزار مسافروں کو سفری سہولت ملے گی، فیصل آباد میں الیکٹرک بسیں بنا رہے ہیں چینی کمپنیوں کو بھی دعوت دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کوشش ہے پنجاب کے وسائل کو بڑھاؤں، آئندہ مالی سال میں فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں میٹرو بس شروع کریں گے، پاکستان کی پہلی ٹرام ٹھوکر نیاز بیگ سے ہربنس پورہ تک ایک سال میں چلانا چاہتے ہیں۔