مریم نواز نے پنجاب کو دلہن کی طرح سجا دیا، کیپٹن (ر) صفدر
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
مردان(نیوز ڈیسک) سابق وزیر اعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ریٹائرڈ) صفدر کا کہنا ہے کہ ان کی اہلیہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے کو دلہن کی طرح سجا دیا۔
ورکرز کنونشن سے خطاب میں کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ نواز شریف چاہتے ہیں کہ ہماری نسلیں ڈاکٹر قدیر بنیں صحت و تعلیم عام ہو، اگر ان کے منصوبے نکال دیں تو خیبر پختونخوا میں ترقیاتی کام نظر نہیں آتے۔
انہوں نے کہا کہ 40 سال میں نواز شریف جیسا ایماندار لیڈر نہیں دیکھا۔
خیبر پختونخوا حکومت اور پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبے کے عوام مزید محرومی چاہتے یا ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں؟ 11 سال کی حکمرانی نے خیبر پختونخوا کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا۔
اپنے خطاب میں کیپٹن (ر) صفدر نے مزید کہا کہ جو بھارت نہ کر سکا وہ 9 مئی کو بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کروا دیا۔
14 جنوری 2025 کو کیپٹن (ر) صفدر نے مردان میں میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ مریم نواز صرف پنجاب کی وزیراعلیٰ نہیں بلکہ وہ صوبہ خیبر پختونخوا کی بہو بھی ہیں۔
(ن) لیگی رہنما نے کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف عدم اعتماد نہ ہوتا تو ملک کا بیڑہ غرق ہو جاتا، غلیلیں لے کر وفاق پر چڑھائی کرنے والے قوم کی خدمت نہیں کر سکتے۔
اس سے قبل انہوں نے پی ٹی آئی اور علی امین گنڈاپور پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ پنجاب ترقی کر رہا ہے جبکہ خیبر پختونخوا کی حالت بدترین ہو رہی ہے، کوئی پتا نہیں کہ صوبے میں پی ٹی آئی کی حکومت کب ختم ہو جائے۔
انہوں نے کہا تھا کہ 11 سال میں خیبر پختونخوا میں کوئی اسپتال یا یونیورسٹی نہیں بنی، اس صوبے کو شہباز شریف کی سوچ اور مریم نواز کی محنت درکار ہے۔
مزیدپڑھیں:اداکار فیروز خان اور یوٹیوبر رحیم پردیسی کی ایک دوسرے پر مکوں کی بارش
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: خیبر پختونخوا کہا تھا کہ مریم نواز پی ٹی ا ئی انہوں نے کہا کہ نے کہا
پڑھیں:
خیبر پختونخوا کے طلبہ کیلیے بڑی خوش خبری
پشاور:خیبر پختونخوا کے طلبہ کے لیے صوبائی حکومت کی جانب سے خوشی کی خبر سنا دی گئی۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے صوبے کے طالب علموں کے لیے اہم فیصلہ کرتے ہوئے طلبہ کو مفت لیپ ٹاپ دینے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے جتنے فیصد طلبہ کو لیپ ٹاپ دیے جا رہے ہیں ہم بھی اتنے فیصد طلبہ کو مفت لیپ ٹاپ دیں گے اسی طرح وزیراعلیٰ پنجاب، کے پی حکومت کی طرز پر اپنے شہریوں کو مفت صحت کارڈ دے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی پوری آبادی کو صحت کارڈ پلس دیا ، اب لائف انشورنس کی سہولت دے رہے ہیں۔ ۔ انہوں نے چیلنج کیا کہ پنجاب حکومت بھی اپنی پوری آبادی کو یہ سہولیات دے۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہم نے مشکل حالات کے باوجود اپنی آمدن میں 55 فیصد اضافہ کیا ہے، پنجاب بھی اپنی آمدن 12 فیصد سے 55 فیصد تک بڑھائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت کے پاس خزانے میں 176 ارب روپے کا سرپلس پڑا ہے۔ خیبر پختونخوا واحد صوبہ ہے جس نے آئی ایم ایف کا ٹارگٹ حاصل کیا ہے ، باقی کسی دوسرے صوبے نے نہیں کیا۔ پنجاب کو آئی ایم ایف کی طرف سے 300 ارب روپے سرپلس کا ہدف دیا گیا تھا، پنجاب حکومت نے الٹا 146 ارب روپے کا خسارہ کیا۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہم 4ہزار مستحق بچیوں کی شادیاں کروا رہے ہیں اور ہر بچی کو 2لاکھ روپے دے رہے ہیں۔ چیلنج کرتا ہوں پنجاب کی کارکردگی ہماری ایک فیصد کارکردگی کے برابر بھی نہیں، میں اس پر مناظرے کے لیے تیار ہوں۔