آبی قلت کے باعث پنجاب میں گندم کی فصل متاثر ہونےکا خدشہ
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
پنجاب بھر میں گندم کی فصل کو اس وقت پانی کی اشد ضرورت ہے تاہم بھل صفائی کےلیے نہریں بند ہونے اور بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے گندم کی فصل متاثر ہونےکے خدشات کسانوں کو پریشان کیے ہوئے ہیں۔
گندم کی فصل کو اس وقت پانی کی اشد ضرورت ہے لیکن ایک طرف تو بارشیں نہیں برسیں اور دوسری جانب بھل صفائی کے لیے نہروں کی بندش کے دورانیے میں اضافے سے نہری پانی بھی دستیاب نہیں ہے۔
خشک سالی کا مقابلہ کرنےکے لیےکئی علاقوں میں تو کسان نکاسی آب کے نالوں سے کھیتوں کو سیراب کر رہے ہیں۔
کسانوں کا کہنا ہے کہ بارانی اور نہری رقبے برابر ہوگئے ہیں، دو مہینے سے پانی بند ہے جس کے باعث فصل کی نشوونما بھی شدید متاثر ہے زرعی ماہرین کا کہنا ہے درجہ حرات بڑھنے کے ساتھ گندم کی فصل کے لیے پانی کی ضرورت بڑھتی جا رہی ہے، نہری پانی اور بارش نہ ہونے کے باعث کسان ٹیوب ویلوں سے کھیتوں کو سراب کریں۔
فصلوں کو سیراب کرنے کے لیے زمینی پانی کے استمال میں ایک قباحت یہ بھی ہے کہ اکثر علاقوں میں زیر زمین پانی انہتائی غیر میعاری ہے،گندم کی فصل کو درپیش حالیہ خشک سالی موسمیاتی تبدیلوں کے فصلوں پر اثر انداز ہونے کاایک فکر انگیز مسئلہ ہے جس سے نمٹنے کے لیے جامع منصوبہ بندی کی اشد ضرورت ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: گندم کی فصل کے لیے
پڑھیں:
امریکی ٹیرف: پاکستان کی برآمدات کے حجم میں ایک ارب ڈالر زائدکی کمی کا خدشہ
واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عائد ٹیرف سے پاکستانی برآمدات کو شدید خطرات لاحق ہیں۔
نجی ٹی وی جیو نیوز نے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس (پائیڈ) کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ امریکا کی جانب سے 29 فیصد جوابی ٹیرف عائد ہونے سے پاکستان کی برآمدات کے حجم میں ایک ارب 10 کروڑ ڈالر سے ایک ارب 40 کروڑ ڈالر تک کمی آسکتی ہے۔
پائیڈ رپورٹ کے مطابق پاکستانی ایکسپورٹس میں 25 فیصد کمی ہونے کا خدشہ ہے اور پیداوار متاثر ہونے سے 5 لاکھ ملازمتیں ختم ہوجائیں گی جبکہ صورتحال کا فائدہ بھارت اور بنگلہ دیش اٹھا سکتے ہیں۔
پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس کے وائس چانسلر ڈاکٹر ندیم جاوید کا کہنا ہے کہ یہ صورتحال پاکستان کے لئے خطرہ ضرور ہے لیکن ساتھ ہی اپنی برآمدی پالیسیوں پر نظرِ ثانی کرنے اور مستقبل کے لئے بہتر حکمت عملی بنانے کا موقع بھی فراہم کرتی ہے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستانی مصنوعات پر 29 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔
پرائیویٹ سکیم کے 67 ہزار عازمین کے حج کی سعادت سے محروم ہونے کا خدشہ
مزید :