قلات میں دہشتگردوں کی کارروائی پر وزیراعظم اور وزراعلیٰ بلوچستان کا اظہار مذمت
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
وزیراعظم پاکستان شہبازشریف نے قلات میں لیویز پوسٹ پر دہشتگرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور حملے میں شہید ہونے والے اہلکار علی نواز کو خراج عقیدت بھی پیش کیا۔
یہ بھی پڑھیں:بلوچستان: سیکیورٹی فورسز نے چیک پوسٹ پر حملے کی کوشش ناکام بنادی، 5 دہشتگرد ہلاک، 2 جوان شہید
انہوں نے کہا ہے کہ قلات دہشتگرد بلوچستان کی تعمیر و ترقی کے دشمن ہیں ،دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
قلات میں رونما ہونے والے افسوسناک واقعے پر وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ لیویز اہلکار علی نواز کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ۔شہید علی نواز نے فرائض کی ادائیگی میں جان نچھاور کر کے بہادری کی مثال قائم کی۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ بلوچستان اور صوبائی وزیر زراعت کس بات پر آمنے سامنے آگئے؟
سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ شہید لیویز اہلکار کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، اور زخمی لیویز اہلکاروں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا گو ہیں۔
انہوں نے کہا کہ لیویز فورس کے جوانوں کی بہادری اور قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
واضح رہے کہ آج قلات کے علاقہ توغو چھپر میں لیویز چوکی پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کیا تھا، جس کے نتیجے میں ایک لیویز اہلکار شہید اور 2 شدید زخمی ہوگئے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
دہشتگرد سرفرازبگٹی شہبازشریف شہید قلات لیویز وزیراعظم وزیراعلیٰ بلوچستان.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: دہشتگرد سرفرازبگٹی شہبازشریف شہید قلات لیویز وزیراعلی بلوچستان لیویز اہلکار
پڑھیں:
کوہاٹ؛ پولیس موبائل پر حملہ، جوابی کارروائی میں دہشتگرد مارا گیا
ڈی آئی خان:کوہاٹ میں دہشت گردوں نے پولیس موبائل پر حملہ کردیا، جس میں ایک اہل کار زخمی ہوا ہے۔
پولیس کے مطابق کوہاٹ کے علاقے شادی پور میں دہشت گردوں نے اچانک پولیس موبائل پر دستی بم سے حملہ کردیا، جس میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔
پولیس کی جانب سے فوری جوابی کارروائی کی گئی، جس میں ایک دہشت گرد ہلاک اور کئی دیگر کو گرفتار کرلیا گیا۔
حکام کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے دستی بم اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔