یوٹیلٹی اسٹورز کے 2 ہزار ، 860 ڈیلی ویجز ملازمین نوکری سے فارغ
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے ملک بھر میں 2 ہزار 860 ڈیلی ویجز ملازمین کو نوکری سے نکال دیا۔ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں تمام ڈیلی ویجز ملازمین نوکری سے نکالے گئے ہیں . دوسرے مرحلے میں کنٹریکٹ ملازمین کو نوکری سے نکالا کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ اقدام حکومتی “رائٹ سائزنگ پالیسی” کے تحت کیا جا رہا ہے جس کا مقصد اداروں میں غیر مستقل ملازمین کی تعداد کم کرنا ہے۔ذرائع مزید بتایا کہ برطرف کیے گئے ملازمین میں سے بیشتر 10 سال سے زائد عرصے سے خدمات سرانجام دے رہے تھے۔
واضح رہے کہ اگست 2024 میں حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا تھا .
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: نوکری سے
پڑھیں:
غزہ جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے کے مذاکرات شروع کرنے کیلئے پرعزم ہیں، قطر
قطری وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کے دوسرے مرحلے کے لیے ابھی تک باضابطہ طور پر بات چیت شروع نہیں ہوئی ہے اور قطر غزہ کے حوالے سے عرب گروپ کی کوششوں میں شامل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ قطر نے غزہ جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے مذاکرات شروع کرنے کیلئے اپنی آمادگی کا اعلان کیا ہے۔ قطری وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کے دوسرے مرحلے کے لیے ابھی تک باضابطہ طور پر بات چیت شروع نہیں ہوئی ہے اور قطر غزہ کے حوالے سے عرب گروپ کی کوششوں میں شامل ہے۔ الانصاری نے آج بروز منگل قطر کے دارالحکومت دوحہ میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں غزہ معاہدے پر مذاکرات شروع کرنے کی کوششوں کی حمایت کے لیے دوحہ کے عزم پر زور دیا اور امید ظاہر کی کہ یہ دوسرے مرحلے کی طرف لے جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کے دوسرے مرحلے کی طرف جانے کے لیے پہلے مرحلے کی شقوں کو نافذ کریں گے۔ مذاکرات کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے، اور مذاکرات کی کوشش ابھی بھی جاری ہے۔ قطری وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ قطر اور تمام عرب ممالک فلسطینی عوام کے حقوق حاصل کیے بغیر کسی بھی نقل مکانی یا آباد کاری کو مسترد کرتے ہیں۔ الانصاری نے کہا کہ ہم غزہ پر عرب ورکنگ گروپ میں شامل ہیں اور رابطے جاری ہیں۔
دوسری جانب اسرائیلی وزیر خارجہ گیدعون ساعر نے آج منگل کو اعلان کیا کہ جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے کے لیے مذاکرات 2 مارچ سے شروع ہوں گے۔ قبل ازیں رائیٹرز نے سیاسی ذرائع کے حوالے سے کہا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ غزہ کے باشندوں کو بے گھر کرنے کے منصوبے کے بعد سعودی عرب غزہ کے مستقبل کے لیے ایک منصوبہ تلاش کرنے کے لیے عرب کوششوں کی قیادت کر رہا ہے۔ ابتدائی خیالات پر 21 فروری کو ریاض میں ہونے والے ایک اجلاس میں خلیج تعاون کونسل کے چھ ممالک کے ساتھ مصر اور اردن کی شرکت پر تبادلہ خیال کیا جانا ہے۔ خیال رہے کہ 19 جنوری کو اسلامی تحریک مزاحمت حماس اور اسرائیل کے درمیان غزہ میں جنگ بندی کا معاہدہ طے پایا تھا۔ قطر، مصر اور امریکہ کی ثالثی طے پانے والے جنگ بندی کو تین مراحل میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پہلا مرحلہ 42 دن تک جاری رہے گا۔ اس دوران دوسرے اور تیسرے مرحلے کے لیے مذاکرات شروع کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔