جاں بحق ہونے والا سید محمد طحہٰ مکینیکل انجینئر تھا، جاں بحق بیوی دعا زہرا بی بی اے کی طالبہ تھی، دونوں کی شادی رواں ماہ 4 فروری اور ولیمہ 8 فروری کو ہوا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد سے ہنی مون منانے کیلئے وادی نیلم جانے والا جوڑا گیسٹ ہاؤس میں دم گھٹنے سے موت کی وادی میں چلا گیا۔ رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے جعفرطیار ملیر کے رہائشی 25 سالہ طحہٰ علی اور انکی 22 سالہ اہلیہ دعا زہرا مظفرآباد سے تقریباً 145 کلومیٹر دور گاؤں میں ایک ریسٹ ہاؤس پہنچے تھے۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق درجہ حرارت منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کے باعث انہوں نے گیس ہیٹر چلایا اور کمرے کی تمام کھڑکیاں اور دورازے بند کر دیئے۔ ہفتے کی صبح ریسٹ ہاؤس عملے نے تمام کمروں کے دروازوں پر دستک دی، دیگر مہمانوں نے جواب دیا، اس کمرے سے کوئی جواب نہیں آیا، جس پر تشویش پیدا ہوئی۔

بعد ازاں عملے نے ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو آگاہ کیا، جس کے اہلکاروں نے دروازہ کھولا تو دونوں میاں بیوی مردہ حالت میں ملے۔ میتوں کو شام کے وقت مظفر آباد منتقل کیا گیا اور قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد ان کے لواحقین کے حوالے کر دیا گیا۔ بعد ازاں میتوں کو اسلام آباد ائیرپورٹ کارگو ٹرمینل پہنچا دیا گیا، دونوں میتوں کو کراچی روانہ کیا جائے گا۔ ایدھی حکام کے مطابق میتیں کراچی ائیر پورٹ سے ملیر جعفر طیار میں واقع گھر منتقل کی جائیں گی۔

اہل خانہ کے مطابق جاں بحق ہونے والا سید محمد طحہٰ مکینیکل انجینئر تھا، جاں بحق بیوی دعا زہرا بی بی اے کی طالبہ تھی، دونوں کی شادی رواں ماہ 4 فروری اور ولیمہ 8 فروری کو ہوا تھا، جاں بحق ہونے والے میاں بیوی 11 فروری کو کراچی سے ٹرین کے زریعے روانہ ہوئے تھے۔ اہل خانہ نے بتایا کہ جاں بحق نوبیاہتا جوڑے سے آخری مرتبہ فون پر بات جمعے کی رات 9 بجے ہوئی تھی، طحہٰ اور دعا نے ہفتے کی صبح گیسٹ ہاؤس سے چیک آؤٹ کرکے نیلم ویلی جانا تھا، ہمیں بتایا گیا ہے کہ گیسٹ ہاؤس کے کمرے میں دم گھٹنے سے دونوں جاں بحق ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کے مطابق گیسٹ ہاؤس کے کمرے میں سلنڈر کے استعمال سے گیس بھر گئی تھی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: گیسٹ ہاؤس کے مطابق

پڑھیں:

کراچی میں کنٹینر مسافر کوچ پر گر پڑا، 10 افراد جاں بحق 

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )کنٹینر مسافر کوچ پر گرنے سے 10 افراد جاں بحق ہو گئے۔ المناک حادثے کے نتیجے میں ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

تفصیلات  کے مطابق کرک انڈس ہائی وے پر خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جس میں 10 افراد جاں بحق ہو گئے۔ حادثہ کرک انڈس ہائی وے دربار ہوٹک کے قریب پرانا ایس این جی پی ایل کے ساتھ پیش آیا، جہاں کنٹینر مسافروں سے بھری کوچ پر گر گیا۔

میران شاہ سے پشاور جانے والی مسافر کوچ کے ساتھ پیش آنے والے حادثے  کی اطلاع ملتے ہی شہریوں کی بڑی تعداد، پولیس اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں جائے وقع پر پہنچیں اور امدادی کارروائی شروع کی۔  

گورنر سٹیٹ بینک نے عوام کو خوشخبری سنا دی 

امدادی ٹیموں نے کنٹینر کے نیچے دبے ہوئے مسافروں کو نکال کر لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا، جن میں سے 6 افراد کی شناخت ہوگئی ہے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق 16 مسافر کوچ میں سوار تھے، جس میں سے 10 موقع پر جاں بحق ہو گئے، جن میں بچے اور خاتون بھی شامل ہیں۔

ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کے 3 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، جنہیں پشاور منتقل کردیا گیا ہے۔ المناک حادثے کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • کراچی: شوہر کے چھری کے وار سے بیوی قتل
  • کراچی میں کنٹینر مسافر کوچ پر گر پڑا، 10 افراد جاں بحق 
  • کراچی، سرکاری ڈاکٹرز کا عباسی شہید اسپتال کے ڈائریکٹر آفس کا گھیراؤ
  • عباسی شہید اسپتال کے ہاؤس آفیسرز کا تنخواہوں میں اضافے کیلیے ڈائریکٹر آفس کا گھیراؤ
  • جناح ہاؤس حملہ کیس: طبی بنیاد پر ضمانت دی تو تمام قیدیوں کو رہا کرنا پڑے گا، چیف جسٹس
  • جناح ہاؤس حملہ کیس: میڈیکل گراؤنڈ پر ضمانت دی تو تمام قیدیوں کو رہا کرنا پڑے گا، سپریم کورٹ
  • ٹرمپ کی ذہنی اور جسمانی صحت کا طبی معائنہ، ڈاکٹرز کی رپورٹ سامنے آگئی
  • کراچی: ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 2 دوستٍ جاں بحق، ڈرائیور گرفتار
  • دنیا کا سب سے بڑا فارم ہاؤس، جو 49 ممالک سے بھی بڑا ہے
  • آٹھ فروری کو حقیقی نمائندوں کے بجائے جعلی قیادت مسلط کی گئی، تحریک تحفظ آئین