اداکار فیروز خان اور یوٹیوبر رحیم پردیسی کی ایک دوسرے پر مکوں کی بارش
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
لاہور(ویب ڈیسک ) اداکار فیروز خان اور یوٹیوبر رحیم پردیسی نے ایک دوسرے پر مکے برسا دیے۔
لاہور کے ایکسپو سینٹر میں منعقد ہونے والے ایک تھرلر باکسنگ میچ میں یوٹیوبر رحیم پردیسی نے معروف اداکار فیروز خان کو شکست دے دی۔ باکسنگ میچ کے لیے رحیم پردیسی اور فیروز خان رنگ میں اترے ۔دونوں نے مقابلہ جیتنے کیلئے داؤ پیچ آزمائے۔
تاہم فیروز خان رحیم پردیسی کے مکوں کو زیادہ دیر برداشت نہ کر سکے اور 5 منٹ بعد ہی ڈھیر ہوگئے۔دونوں فائٹرزنے مقابلے جیتنے کیلئے بہت محنت کی ۔
View this post on InstagramA post shared by Zůüû ???????????? (@zaha_shah.
مکوں کے باعث اداکار فیروز خان کو کچھ چوٹیں آئیں لیکن میچ کے بعد دونوں ایک دوسرے کے ساتھ عزت و احترام کے ساتھ پیش آئے۔ دونوں نے ہاتھ ملایا اور ایک دوسرے کی کارکردگی کو بھی سراہا۔
فیروز کی اہلیہ ڈاکٹر زینب نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’مجھے اپنے شوہر فیروز خان پر بے حد فخر ہوں۔ پہلی بار رنگ میں اترے، ایک مشکل مخالف کا سامنا کیا، اور دوسرے ہی راؤنڈ میں خون بہنے کے باوجود پانچویں راؤنڈ تک لڑتے رہے۔ یہ ایک اصل جنگجو کا جذبہ ہے۔‘‘
انہوں نے کہا کہ ’’فتح صرف اسکورز سے نہیں ہوتی۔ نتیجے سے کچھ نہیں ہوتا، جو اصل چیز ہے وہ ہمت، لگن، اور وہ جذبہ ہے جو آپ نے دکھایا۔ آپ میری نظر میں ہمیشہ ایک چیمپئن ہو۔‘‘
اہلیہ کی پوسٹ پر اداکار فیروز کان نے کمنٹ کرتے ہوئے محبت بھرا پیغام دیا۔
یاد رہے کہ فیروز خان نے اپنے مداحوں کو انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے اس نئے سفر کی خبر دی تھی۔
مزیدپڑھیں:حکومت کا 5 لاکھ سولر سسٹم غریبوں کو دینے کا اعلان
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: اداکار فیروز خان ایک دوسرے
پڑھیں:
کبریٰ خان اور گوہر رشید کی محبت شادی میں کیسے بدلی، ناصر ادیب کا انکشاف
ماضی کے مقبول فلم ساز ناصر ادیب کا کہنا ہے کہ ’میں لندن نہیں جاؤں گا‘ میں کبریٰ خان اور گوہر رشید کو سائن کیا گیا۔ اور یہ ان کے ایک دوسرے کے قریب آںے کی پہلی سیڑھی تھی۔
ناصر ادیب نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر بات کی۔ جب ان سے کبریٰ خان اور گوہر رشید سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے دونوں کی محبت کی کہانی سنائی کہ وہ کیسے ایک دوسرے کے قریب آئے۔
یہ بھی پڑھیں: ’70 ہزار فرشتے ہماری گواہی دے رہے ہیں‘، اداکارہ کبریٰ خان اور گوہر رشید کا مکہ مکرمہ میں نکاح، تصاویر وائرل
ناصر ادیب کا کہنا تھا کہ کبریٰ خان اور گوہر رشید 9 سال سے ایک دوسرے کو جانتے تھے اور دونوں اکثر اکھٹے دیکھے جاتے تھے۔ یوں لوگوں کو اندازہ ہوا کہ دونوں ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں۔
فلم ساز کا کہنا تھا کہ ایک دن کبریٰ خان ایک محفل میں بیٹھی ہوئی تھیں کہ انہوں نے اپنی دوستوں سے کہا کہ ’میرے دوست کی شادی ہونے والی ہے‘۔ دوستوں نے گوہر رشید سے بھی یہی پوچھا کہ کبریٰ خان ایسا کہہ رہی ہیں تو ان کا کہنا تھا کہ ٹھیک ہے ’ان کے کسی دوست کی شادی ہوگی، میرے تو اپنے دوست کی شادی ہونے والی ہے‘۔
یہ بھی پڑھیں: کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شادی سے قبل ’پکنک‘، تصاویر وائرل
ناصر ادیب کے مطابق جب کبریٰ خان سے پوچھا گیا کہ ان کے کس دوست کی شادی ہے تو انہوں نے منہ چھپا لیا اور یوں پتہ چلا کہ ان دونوں کی شادی ہو رہی ہے۔ اس طرح دونوں نے ایک دوسرے کو سمجھنے میں 9 سال کا عرصہ لگایا۔
فلم ساز کا کہنا تھا کہ کبریٰ خان ہر 2 ہفتے بعد اپنا چیک اپ کرانے اسپتال جاتی تھیں اور اسی طرح انہیں ایک دن پتہ چلا کہ ان کو کینسر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اداکارہ بہت باہمت تھیں انہوں نے اس کا علاج کرایا اور وہ ٹھیک ہو گئیں۔ ناصر ادیب نے کہا کہ کبریٰ خان نے کینسر سے جنگ لڑنے کے بعد سوچا ہوگا کہ اب زندگی میں آگے بڑھنا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شادی کی تقریبات کا آغاز، تصاویر وائرل
انہوں نے کبریٰ خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ محبت سے شادی ہو جاتی ہے لیکن محبت سے شادی چلتی نہیں ہے، شادی احساس سے چلتی ہے۔ آپ ایک دوسرے کا احساس کریں گے تو شادی کامیاب ہو گی۔
واضح رہے کہ کبریٰ خان اور گوہر رشید نے 12 فروری کو نکاح کیا تھا۔ انہوں نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ اور گوہر رشید خانہ کعبہ کے سامنے کھڑے ایک دوسرے کو دیکھ رہے ہیں۔ جبکہ دوسری تصویر میں دونوں اداکاروں نے ہاتھ غلاف کعبہ پر رکھے ہوئے ہیں۔
کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ اللہ کی کرسی کے سائے تلے، 70 ہزار فرشتے ہماری گواہی دے رہے ہیں اور اللہ کی رحمت بارش کی مانند ہم پر برس رہی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے ’قبول ہے‘ لکھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
کبریٰ خان کبریٰ خان شادی گوہر رشید ناصر ادیب