بین الاقوامی ملایاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے اعتراضات کے باعث تعمیراتی شعبے کے لیے مجوزہ ریلیف پیکج تاخیر کا شکار ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے نے پیکج میں ممکنہ ایمنسٹی دیے جانے پر خدشات کا اظہار کیا ہے. جس کے بعد وزیراعظم نے آئی ایم ایف کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر احد چیمہ کو تعمیراتی شعبے کے نئے پیکج کا ٹاسک سونپا گیا ہے  اور وہ ریلیف پیکج کو ازسرِ نو ترتیب دیں گے۔ آئندہ ماہ آئی ایم ایف جائزہ مشن کے دورہ پاکستان کے دوران اس پر بریفنگ دی جائے گی۔ٹاسک فورس نے نان فائلرز کے لیے 50 لاکھ روپے مالیت کی جائیداد خریدنے کی اجازت دینے کی تجویز دی ہے، جبکہ فائلرز کو جائیداد کی خریداری پر 8 فیصد ٹیکس ختم کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ مزید برآں، جائیداد کی خریداری پر 3 فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے ٹاسک فورس کی کچھ تجاویز پر تحفظات ہیں۔ احد چیمہ کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ایف بی آر اور آئی ایم ایف کے خدشات دور کرنے کے لیے کام مکمل کریں۔ٹاسک فورس کا مؤقف ہے کہ تعمیراتی شعبے کے فروغ سے روزگار میں اضافہ ہوگا اور معیشت کی ترقی کی رفتار تیز ہوگی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: تعمیراتی شعبے آئی ایم ایف

پڑھیں:

ملکی تاریخ کے سب سے بڑا وزیر اعظم رمضان ریلیف پیکج دینے کا فیصلہ

ملکی تاریخ کا سب سے بڑا وزیراعظم رمضان ریلیف پیکج دینے کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔وزیراعظم نے رمضان پیکج کی سمری کو وفاقی کابینہ میں منظوری کے لیے پیش کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ذرائع کے مطابق، وزیراعظم رمضان ریلیف پیکج کے تحت 39 لاکھ خاندانوں کو نقد رقم دینے کی تجویز ہے۔ پیکج کے تحت ہر مستحق خاندان کو ایک بار پانچ ہزار روپے کی کیش مالی امداد فراہم کی جائے گی۔اس پیکج کا مجموعی بجٹ 20 ارب 50 کروڑ روپے کے قریب لگایا گیا ہے۔وزارت صنعت و پیداوار کے بجٹ سے رمضان پیکج کے لیے 10 ارب روپے فراہم کرنے کی تجویز ہے، جبکہ بی آئی ایس پی کے بجٹ سے 2 ارب روپے دینے کی تجویز ہے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے وزیراعظم رمضان ریلیف پیکج کے لیے 8 ارب 50 کروڑ روپے فراہم کیے جائیں گے۔ اس پیکج کے بجٹ میں میڈیا مہم، مالیاتی اداروں کے چارجز، نادرا فیس اور دیگر اخراجات بھی شامل ہوں گے۔اس بار وزیراعظم رمضان ریلیف پیکج یوٹیلیٹی اسٹورز کے ذریعے فراہم نہیں کیا جا رہا .بلکہ اس کا براہ راست نقد مالی امداد کی صورت میں مستحق افراد تک پہنچایا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم رمضان ریلیف پیکج کیلئے 9999شارٹ کوڈ استعمال کیا جائیگا،احکامات جاری
  • ملکی تاریخ کا سب سے بڑا ’’وزیراعظم رمضان ریلیف پیکج‘‘ دینے کا فیصلہ
  • وزیراعظم غریب عوام کو رمضان پیکج میں کیا کیا ریلیف دیں گے؟
  • ملکی تاریخ کے سب سے بڑا وزیر اعظم رمضان ریلیف پیکج دینے کا فیصلہ
  • ملکی تاریخ کا سب سے بڑا وزیراعظم رمضان ریلیف پیکج دینے کا فیصلہ
  • وزیراعظم رمضان ریلیف پیکج : اس بار عوام کو کتنے ہزار روپے کیش ملے گا؟
  • وفاقی حکومت کی تاریخ کا سب سے بڑا وزیراعظم رمضان ریلیف پیکج دینے کی تیاریاں
  • ای اسپورٹس کے فروغ کیلیے ٹاسک فورس تشکیل
  • حیدرآباد:ٹاسک فورس پولیو کا جائزہ اجلاس کی تیاریاں عروج پر
  • سرگودھا: جائیداد کا تنازع، چچا نے دو بھتیجیوں اور بھابھی کو قتل کر دیا