راولپنڈی:

راولپنڈی : جی ایچ کیو حملہ کیس میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف مزید 8 گواہان کی شہادت ریکارڈ ہوگئی جس کے بعد شہادتوں کی تعداد 25 ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی اڈیالہ جیل میں سماعت ہوئی۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ اڈیالہ جیل پہنچے۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو کمرۂ عدالت میں پیش کیا گیا۔

سماعت میں شرکت کے لیے نامزد ملزمان شیخ رشید، زرتاج گل و دیگر اڈیالہ جیل پہنچے، پراسیکیوٹر ظہیر شاہ اپنی ٹیم کے ہمراہ اڈیالہ جیل پہنچے، ملزمان کے وکیل فیصل ملک اپنی لیگل ٹیم کے ہمراہ اڈیالہ جیل پہنچے، عدالت کی جانب سے طلب کردہ استغاثہ کے چشم دید گواہان بھی بھی اڈیالہ جیل پہنچے۔ جیل حکام کی اجازت کے بعد، پراسیکیوٹرر، وکلاء، ملزمان، گواہان اڈیالہ جیل کے اندر روانہ ہوئے۔

سماعت کے دوران استغاثہ کے مزید 8 گواہان کی شہادت ریکارڈ کی گئی، مقدمہ میں مجموعی طور پر 25 گواہان کی شہادت ریکارڈ کی جاچکی، آج شہادت ریکارڈ کرانے والوں میں سب انسپکٹر بابر سجاد، عقیل احمد، رجب علی احمد نواز، سب انسپیکٹر عرفان حسین، شمریز محبوب، کانسٹیبل طالب حسین، کانسٹیبل ثمرہ اشفاق بھی شامل تھے۔ مقدمہ میں استغاثہ کے گواہان کی شہادت ریکارڈ کرنے کا آغاز 15 جنوری کو ہوا تھا، گزشتہ آٹھ سماعتوں میں استغاثہ نے 25 گواہان کی شہادت ریکارڈ کرائی۔

پولیس نے مرکزی مفرور ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری اور اشتہار میں عدالت پیش کیے، ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری اور عدالتی اشتہار ملزم مراد سعید، حماد اظہر، راجہ بشارت اور زلفی بخاری کے پیش کیے گئے۔

خاتون پولیس اہلکار نے ملزمہ نادیہ حسین اور فاطمہ احسن سے برآمد موبائل فون عدالت پیش کیے۔

بعد ازاں 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 26 فروری تک ملتوی کردی گئی۔

واضح رہے کہ جی ایچ کیو حملہ کیس کا مقدمہ تھانہ آر اے بازار میں درج ہے۔

Tagsپاکستان.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان جی ایچ کیو حملہ کیس

پڑھیں:

عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے ملاقات نہ کرانے پر سپرنٹینڈنٹ اڈیالہ جیل کی عدالت طلبی

عدالتی حکم کے باوجود بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے 27 فروری کو سپرنٹینڈنٹ اڈیالہ جیل کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیاہے۔

یہ بھی پڑھیں: بشریٰ بی بی کو جس سیل میں رکھا گیا اس کا مریم نواز سے کیا تعلق ہے؟

اڈیالہ جیل سپرنٹینڈنٹ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے سماعت کی، بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے فیصل فرید چوہدری عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

فیصل فرید چوہدری نے عدالت کو بتایا کہ عمران خان سے ملاقات کے حوالے سے اس عدالت کے حکم پر ابھی تک عملدرآمد نہیں ہوا، جیل سپرنٹینڈنٹ کے بیان کے باوجود بشریٰ بی بی کی عمران خان سے ملاقات نہیں کرائی جارہی۔

مزید پڑھیں: 190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان کو 14، بشریٰ بی بی کو 7 سال کی سزا، القادر ٹرسٹ کی زمین بھی تحویل میں لینے کا حکم

قائمقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے عدالتی حکم پر عملدرآمد کا دریافت کرتے ہوئے اسٹیٹ کونسل کو ہدایت کی کہ عدالتی حکم نامے پر عملدرآمد یقینی بنوائیں، عدالت نے سپرنٹینڈنٹ اڈیالہ جیل کو طلب کرتے ہوئے سماعت 27 فروری تک ملتوی کردی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اڈیالہ جیل اسٹیٹ کونسل اسلام آباد ہائیکورٹ بانی پی ٹی آئی بشریٰ بی بی چیف جسٹس سپرنٹینڈنٹ سرفراز ڈوگر عدالتی حکم عمران خان فیصل فرید چوہدری

متعلقہ مضامین

  • تحریک انصاف کا اڈیالہ جیل کے باہر احتجاجی کیمپ لگانے کا فیصلہ
  • پولیس پر حملہ، مولانا عبدالعزیز کی اہلیہ اور متعدد افراد گرفتار، 4روزہ ریمانڈ منظور
  • تاوان کیلیے اغوا کیا گیا سیکورٹی گارڈ کا بچہ بازیاب
  • بلوچستان میں موسم مزید سرد؛ درجہ حرارت منفی 4 ڈگری تک ریکارڈ
  • عمران سے بشریٰ کی ملاقات نہ ہونے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل طلب
  • سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی عدالت طلبی کے بعد عمران خان سے بشریٰ بی بی کی ملاقات کرا دی گئی
  • عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے ملاقات نہ کرانے پر سپرنٹینڈنٹ اڈیالہ جیل کی عدالت طلبی
  • عمران خان سے بشریٰ بی بی کی ملاقات نہ کرانے پر  سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عدالت طلب
  • عمران خان سے بشریٰ بی بی کی ملاقات نہ کرانے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عدالت طلب
  • سکولوں پر قابض فوج کا حملہ اقوام متحدہ کے مینڈیٹ کی کھلی خلاف ورزی ہے، انروا