سیاست ہوتی رہے گی، امن و امان پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، گورنر خیبرپختونخوا WhatsAppFacebookTwitter 0 16 February, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (آئی پی ایس )گورنر خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ سیاست ہوتی رہے گی، امن و امان پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، مولانا فضل الرحمان سمیت تمام رہنماوں کو سیکیورٹی فراہم کریں گے، امن و امان کا قیام صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے۔

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں کہنا ہے کہ ہاکی کی بحالی کیلئے تمام اداروں کی کاوشیں قابل ستائش ہیں، ہاکی کے میدان میں عظمت رفتہ کو بحال کرنا ہے، پاکستان کو کرکٹ میں خیبرپختونخوا نے بڑے کھلاڑی دیئے ہیں، موقع ملا تو خیبرپختونخوا سے بھی اچھے کھلاڑی دیں گے، ہاکی کے کھیل کی ترقی کیلئے نوجوانوں کو مواقع فراہم کرنا ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سمیت تمام رہنماوں کو سیکیورٹی فراہم کریں گے، امن و امان کا قیام صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے، گورنر ہاوس میں کل علما و مشائخ کے ساتھ اجلاس ہوگا، سیکیورٹی فورسز کے جوان دہشتگردی کیخلاف جانوں کا نذرانہ پیش کررہے ہیں، سیاست ہوتی رہے گی، امن و امان پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: گورنر خیبرپختونخوا

پڑھیں:

ریکوڈک مائننگ کمپنی کا سہولیات فراہم نہ کرنے پر اظہار تشویش

اسلام آباد:

ذرائع کا کہنا ہے کہ ریکوڈک مائننگ کمپنی نے حکومت کی جانب سے سیکیورٹی سروسز فریم ورک ایگریمنٹ ( SSFA) اور مفاہمتی یادداشت کے مطابق سہولیات فراہم نہ کرنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے، جس سے کمپنی کو 3لاکھ 90 ہزار ڈالر کے اضافی اخراجات کرنے پڑے ہیں۔

ادھر وزیراعظم آفس نے ریکوڈک مائننگ کمپنی کی جانب سے ایف سی بلوچستان کو جمع کرائی گئی رقم کی بروقت ادائیگی کرنے کی درخواست کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق داخلہ ڈویژن نے ای سی سی کی حالیہ میٹنگ میں بتایا کہ ایف سی بلوچستان کو ریکوڈک منصوبے کو محفوظ بنانے کی ذمہ داری بھی سونپی گئی ہے۔

ریکوڈک مائننگ کمپنی کے ساتھ طے شدہ معاہدے کے مطابق کمپنی نے سیکیورٹی اخراجات کیلیے ایف سی کو ایک بار گرانٹ ادا کرنی تھی، کمپنی کی جانب سے گرانٹ جمع کرانے کے بعد 2.801 ارب روپے ادا کرنے کی سمری بھیجی گئی تھی، فنانس ڈویژن نے جس میں سے مختلف حفاظتی آلات اور وہیکلز کی خریداری کیلیے 1,951.995 ملین روپے کی سفارش کی، جبکہ 848.641 ملین روپے تاحال بقایا ہیں۔

جبکہ ریکوڈک مائننگ کمپنی دوسری قسط کے طور پر مزید 943.709 ملین روپے جمع کراچکی ہے۔

داخلہ ڈویژن نے مزید بتایا کہ فنانس ڈویژن کو ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ کی مد میں 1.792 ارب روپے منظور کرنے کی ایک سمری بھیجی گئی تھی، تاہم فنانس ڈویژن نے صرف 25کروڑ 69 لاکھ 87ہزار 591 روپے کی منظوری دی۔

جبکہ فنانس ڈویژن نے داخلہ ڈویژن کو مشورہ دیا کہ منصوبے پر تعینات سیکیورٹی وہیکلز کی ریپیئرنگ اور مینٹیننس کے اخراجات بہت زیادہ ہیں، جو کہ ریگولر بجٹ میں ممکن نہیں ہے، لہذا اس مد میں دوبارہ درخواست بھیجی جائے۔

اسی طرح پراجیکٹ ایریا میں رہائشی کرایوں کی مد میں بھاری چارجز وصول کیے گئے ہیں، مزید برآں یہ کہ فنانس ڈویژن نے ایف سی کو واجب الادا 62.728 ملین روپے تاحال ادا نہیں کیے ہیں۔

جبکہ  منصوبے کی سیکیورٹی کیلیے ایف سی 24 گھنٹے سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دے رہی ہے، اور اس کیلیے خوراک اور طبی سہولیات کی مسلسل فراہمی ضروری ہے، اس لیے خصوصی انتظامات کیے جانے ضروری ہیں، جن کیلیے ریکوڈک مائننگ کمپنی پہلے ہی فنڈز فراہم کرچکی ہے۔

داخلہ ڈویژن نے ریکوڈک منصوبے کی سیکیورٹی کو بلاتعطل جاری رکھنے کیلیے ای سی سی سے 1.792 ارب روپے کہ ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ منظور کرنے کی درخواست کی، فنانس ڈویژن نے موقف اختیار کیا کہ چونکہ ایس سی کے پاس ایک ریگولر بجٹ موجود ہے، اس وجہ سے  سپلیمنٹری گرانٹ پر مزید غور و خوض کو ضروری سمجھا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کی چیمپیئنز ٹرافی کے دوران فول پروف سیکیورٹی انتظامات کی ہدایت
  • اگر آج ہماری بہادر فوج نہ ہوتی تو ہمارا حال عراق، لبنان اور شام سے بھی بدتر ہوتا، گورنر سندھ
  • آرمی چیف عاصم منیر کے ہوتے ہوئے کوئی پاکستان کو میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا:  آرمی چیف 
  • عید کے بعد اپوزیشن کا کوئی گرینڈ الائنس نہیں بن رہا، عمران خان جیل میں ہی رہیں گے، فیصل واوڈا
  • وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا مائننگ اور صنعتوں کے فروغ کے لیے اہم اعلان
  • خیبرپختونخوا میں بچوں کی ویکسی نیشن کیلئے 12 روزہ مہم کا آغاز
  • خیبرپختونخوامیں امن و امان کی صورتحال انتہائی مخدوش ہے ‘گورنر
  • اپوزیشن گرینڈ الائنس بنے گا نہ ہی اب دھرنا ہوگا، فیصل واوڈا
  • ریکوڈک مائننگ کمپنی کا سہولیات فراہم نہ کرنے پر اظہار تشویش
  • خطوط کی سیاست اور مفاہمتی امکانات