ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک نے قدامت پسند سوشل میڈیا انفلوئنسر ایشلے سینٹ کلیئر کے اس دعوے پر کہ ارب پتی امریکی اس کے پانچ ماہ کے بچے کا باپ ہے اپنی خاموشی توڑ دی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کےمطابق ارب پتی ایلون مسک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں خاتون کے دعوے سے متعلق ایک پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے ’واہ‘ کہا۔

پوسٹ میں کہا گیاکہ 26 سالہ خاتون ایلون مسک کے  بچے کی پیدائش کے لیے پانچ سال سے منصوبہ بندی کر رہی تھی۔

خاتون نے جمعہ کے روز اعلان کیا کہ ایلون مسک ان کے 5 ما بچے کے والد ہیں،  اس نے مزید کہا کہ اس نے بچے کی حفاظت کے لیے معلومات کو پرائیویٹ رکھا لیکن یہ جاننے کے بعد کہ میڈیا کے ادارے اس خبر کو منظر عام پر لانے کی تیاری کر رہے ہیں، اسے پبلک کرنے کا فیصلہ کیا۔

دعویٰ کرنے والی خاتون کے نمائندے نے بعد میں تصدیق کی کہ وہ اور ایلون مسک نجی طور پر ایک معاہدے پر کام کر رہے ہیں،  انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ ہم انتظار کر رہے ہیں کہ ایلون مسلک اور میری موکلہ بطور والدین اپنے کردار کو عوامی طور پر تسلیم کریں۔۔

خاتون نے یہ بھی الزام لگایا کہ ایلون مسک نے حال ہی میں ان سے مزید بچے پیدا کرنے کے لیے کہا۔

52 سالہ ایلون مسک کے تین خواتین سے 12 مزید بچے ہیں، ان کی اپنی پہلی بیوی پانچ بچے ہیں، اس کے علاوہ موسیقار گرائمز سے ان کے تین بچے ہیں اور نیورالنک کی ایگزیکٹو شیون زیلیس سے بھی ان کے 2 جڑواں بچے ہیں۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ایلون مسک بچے ہیں

پڑھیں:

’’میرا دماغ بالکل ٹھیک ہے‘‘، صدر ٹرمپ کا دعویٰ

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ اُن کا جسمانی اور ذہنی ٹیسٹ دونوں اچھے رہے، اور دل و دماغ مکمل طور پر صحت مند ہیں۔ ٹرمپ جون میں 79 سال کے ہو جائیں گے، جبکہ اُن کی مکمل میڈیکل رپورٹ اتوار کو جاری کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اُن کا دماغ مکمل طور پر صحت مند ہے اور انہوں نے اپنے سالانہ طبی معائنے کے دوران ذہنی صحت کے تمام سوالات کے درست جوابات دیے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ اُن کا جسمانی اور ذہنی ٹیسٹ دونوں اچھے رہے، اور دل و دماغ مکمل طور پر صحت مند ہیں۔ ٹرمپ جون میں 79 سال کے ہو جائیں گے، جبکہ اُن کی مکمل میڈیکل رپورٹ اتوار کو جاری کی جائے گی۔ صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے سوچا کہ جو بائیڈن سے مختلف انداز اپنانا چاہیے، اس لیے ذہنی معائنہ بھی کروایا اور سب سوالات کے درست جواب دیے۔

یاد رہے کہ جولائی 2024 میں پنسلوینیا میں ایک انتخابی ریلی کے دوران ان پر قاتلانہ حملہ ہوا تھا جس میں ان کے کان پر گولی لگنے سے معمولی زخم آیا تھا۔ واضح رہے کہ امریکی صدر کے لیے اپنی صحت سے متعلق معلومات جاری کرنا قانونی طور پر لازمی نہیں، مگر ٹرمپ نے 2024 کے الیکشن میں 82 سالہ جو بائیڈن کے مقابلے میں خود کو زیادہ تندرست اور جوان ثابت کرنے پر خاص زور دیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • عمران خان کو مذاکرات کے لیے راضی کر لیا، اعظم سواتی کا دعویٰ
  • بانی پی ٹی آئی کو مذاکرات کیلئے راضی ہیں: اعظم سواتی کا دعویٰ
  • افغانستان؛ مسجد کے قریب بم دھماکے میں خاتون جاں بحق اور 3 افراد زخمی
  • تاج محل کا حقیقی وارث ہونے کا دعویٰ، شہری نے سب کو حیران کر دیا
  • اونیجا کے پاکستانی بوائے فرینڈ نے خاموشی توڑ دی، اعتراف محبت بھی کرلیا
  • اسرائیل حماس سے شکست کھا چکا، مسلم حکمران غیرت کا مظاہرہ کرکے خاموشی توڑیں، حافظ نعیم الرحمان
  • سعودی عرب میں ٹیسلا کی انٹری، الیکٹرک گاڑیوں کی دوڑ میں نیا موڑ
  • ’’میرا دماغ بالکل ٹھیک ہے‘‘، صدر ٹرمپ کا دعویٰ
  • وقف بل پر پارلیمنٹ میں اپوزیشن لیڈر کی خاموشی سے مسلم معاشرے میں غصہ کا ماحول ہے، مایاوتی
  • کیا سشمیتا سین پاکستانی فلم میں کام کر رہی ہیں؟ اداکارہ نے خاموشی توڑ دی