کراچی:

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے الزام عائد کیا ہے کہ متحدہ حادثات کو بنیاد بناکر کراچی میں فسادات کو ہوا دینے کی کوشش کررہی ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ فاروق ستار اور دیگر متحدہ لیڈران ذہن نشین کرلیں کہ الزامات سے ان کا قد اونچا نہیں ہوگا، کراچی کے عوام دہائیوں تک متحدہ کی تشدد سے بھرپور دھونس والی سیاست  کے رحم و کرم پر تھے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ اب متحدہ کی دھونس دھمکی نہیں چل پا رہی تو عوام کو بھڑکا کر حادثات کی بنیاد پر فسادات کو ہوا دینے کی کوشش کر رہی ہے، متحدہ نے ہمیشہ دوسروں کی میتوں کو اپنی سیاست کے لئے استعمال کیا ہے، فاروق ستار کی ہرزہ سرائی بے بنیاد، جھوٹ اور منافقت پر مبنی ہے۔

وزیر اطلاعات سندھ کا مزید کہنا تھا کہ فاروق ستار پیپلز پارٹی اور حکومت سندھ پر الزمات سے قبل اپنی سیاہ تاریخ پر نظر ڈالیں، سندھ حکومت پر الزامات لگانے والے ماضی میں شہر کا امن اور ترقی تباہ و برباد کرنے میں ملوث رہے ہیں، لسانی فسادات، تشدد، بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ متحدہ کی وطیرہ تھا۔

شرجیل میمن نے کہا کہ آفاق احمد کی گرفتاری قانون کے مطابق ہوئی، کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں، متحدہ مگر مچھ کے آنسو بہانا بند کرے، سندھ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے جبکہ ایم کیو ایم انتشار پھیلانے میں مصروف ہے، پشتونوں اور اردو بولنے کے درمیان نفرت پھیلانے کی سازش ایم کیو ایم خود کرتی آئی ہے، عوام جانتے ہیں کہ اصل فسادی کون ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: فاروق ستار شرجیل میمن

پڑھیں:

تاجر کا پاک بھارت میچ کے ٹکٹ مفت دینے کا اعلان،کھانا بھی ملے گا

بھارت (نیوز ڈیسک)متحدہ عرب امارات میں کرکٹ کا جنون سر چڑھ کر بولنے لگا۔ بھارتی نژاد تاجر اور ڈینیوب گروپ کے وائس چیئرمین، انیس ساجن نے کمپنی ملازمین میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے میچوں کے ٹکٹ مفت تقسیم کر دئیے۔ یہی نہیں مفت کھانے پینے کے ٹوکن اور گھر لے جانے کیلئے کھانےکے پیکٹ بھی ملیں گے۔ڈینیوب گروپ کے ملازمین دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پاک بھارت میچ سمیت دبئی میں بھارتی ٹیم کے ہونے والے تمام میچز دیکھ سکیں گے۔

یادرہے متحدہ عرب امارات میں 3.7 ملین سے زیادہ بھارتی اور تقریباً 1.7 ملین پاکستانی شہری رہتے ہیں۔ جبکہ 0.92 ملین بنگلہ دیشی شہری بھی متحدہ عرب امارات میں رہائش پذیر ہیں ۔ جنوبی ایشیائی شہری ہی کرکٹ کے بارے میں زیادہ پرجوش ہیں۔کچھ دلچسپ میچوں کے لیے مفت ٹکٹ تقسیم کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ ان میں 20 فروری کو بنگلہ دیش بمقابلہ بھارت، 23 فروری کو بھارت بمقابلہ پاکستان، 2 مارچ کو بھارت بمقابلہ نیوزی لینڈ اور 4 مارچ کو سیمی فائنل شامل ہیں۔ مفت ٹکٹوں کے لیے ملازمین کا انتخاب لکی قرعہ اندازی کے ذریعے کیا گیا۔

کمپنی نے اسٹیڈیم میں اسنیکس اور پانی خریدنے کے لیے مفت ٹکٹ کے ساتھ ساتھ کوپن فراہم کرنے کا انتظام کیا ہے۔ اس کے علاوہ میچ کے بعد کھانے کے پیکٹ دوبارہ گھر لے جانے کے لیے فراہم کیے جائیں گے۔

عمران خان سے بشریٰ بی بی کی ملاقات نہ کرانے پر سپرنٹنڈنٹ جیل عدالت طلب

متعلقہ مضامین

  • سندھ وفاق کے اپنے حقوق پر واضح موقف رکھتا ہے،شرجیل میمن
  • تاجر کا پاک بھارت میچ کے ٹکٹ مفت دینے کا اعلان،کھانا بھی ملے گا
  • (کراچی میں ٹریفک حادثات پر حکومتی اے پی سی)جماعت اسلامی کاہر متاثرہ خاندان کو1 کروڑ روپے دینے کا مطالبہ
  • صوبائی وزیر شرجیل میمن کے احکامات نظرانداز
  • کراچی میں ٹریفک حادثات پر آل پارٹیز کانفرنس، واقعات کو سیاسی رنگ نہ دینے کا متفقہ فیصلہ
  • شرجیل میمن کا حکم نظرانداز، کراچی میں چارجڈ پارکنگ مافیا کا راج برقرار
  • ٹینکر حادثات پر سیاسی بیان بازی نہ کی جائے، شرجیل میمن
  • فاروق ستار کو شرجیل میمن نے دوران پریس کانفرنس ٹوک دیا
  • کراچی: ٹریفک حادثات کو لسانی یا سیاسی رنگ نہ دینے پر سب کا اتفاق ہوگیا، شرجیل میمن
  • کراچی میں ٹریفک حادثات، امن و امان پر وزیرِاعلیٰ سندھ نے کانفرنس بلا لی