مولانا فضل الرحمن کو سیکیورٹی تھریٹ، جے یو آئی کی صوبائی حکومت پر کڑی تنقید
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
مولانا فضل الرحمن کو سیکیورٹی تھریٹ، جے یو آئی کی صوبائی حکومت پر کڑی تنقید WhatsAppFacebookTwitter 0 16 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس )مولانا فضل الرحمن کو سیکیورٹی تھریٹ سے متعلق خط پر ترجمان جے یو آئی نے خیبر پختونخوا حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کے مطابق کے پی حکومت کا مولانا فضل الرحمن کی سیکیورٹی تھریٹ سے متعلق خط تشویشناک ، حکومت تشویش اور خوف پھیلانے کے بجائے اپنی ذمہ داری پوری کرے،پشاور میں کامیاب امن جرگے کے بعد کے پی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکی ہے۔
اسلم غوری کا کہنا تھا حکومت بتائے کہ سربراہ جے یو آئی کے تحفظ کے لیے کیا اقدامات کیے گئے؟ اگر حکومت اپنی ذمہ داری پوری نہیں کر سکتی تو ناکامی کا اعلان کرے اور جے یو آئی کارکن اپنی قیادت کی حفاظت خود کرنا جانتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جے یو آئی اور اس کی قیادت کو عوام سے دور رکھنے کی ہر سازش کا مقابلہ کیا جائے گا، جلسے جلوسوں کے بعد اس قسم کے بیانات دے کر عوام کو خوف وہراس میں مبتلا کیا جا رہا ہے۔ جے یو آئی کو عوام سے دور رکھنے کی کوششیں کامیاب نہیں ہو سکتی۔ترجمان جے یو آئی کے مطابق مولانا فضل الرحمن سمیت تمام شہریوں کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے، ہماری امن و امان کی بات کو کمزوری نہ سمجھا جائے، حکومت مولانا فضل الرحمن سمیت تمام جے یو آئی قیادت کی سیکیورٹی کو یقینی بنائے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: مولانا فضل الرحمن سیکیورٹی تھریٹ جے یو آئی
پڑھیں:
جے یو آئی پنجاب کا پی ٹی آئی سے اتحاد سے متعلق اہم فیصلہ
جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی-ف) پنجاب کی مجلس شوریٰ نے تحریک انصاف سے اتحاد پر تجاویز مولانا فضل الرحمان کو بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ترجمان جے یو آئی پنجاب کے مطابق صوبائی مجلس شوریٰ نے کسانوں کے مسائل حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ مجلس شوری نے پی ٹی آئی سے اتحاد پر تجاویز مولانا فضل الرحمان کو بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے۔
جے یو آئی پنجاب کی مجلس شوریٰ نے پیرامیڈیکل اسٹاف کے مطالبات کی حمایت کا اعلان کیا اور کہا کہ صوبائی حکومت ہیلتھ ورکرز کی ڈیمانڈ فی الفور منظور کرے۔
ترجمان نے یہ بھی کہا کہ صوبائی مجلس شوریٰ نے حکومت پنجاب سے مدارس بل فوری طور پر منظور کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔