حکومت نے عوام کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مکمل ریلیف سے محروم کردیا
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
حکومت نے عوام کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مکمل ریلیف سے محروم کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 16 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی حکومت نے گزشتہ رات پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کا اعلان کیا ہے، مگر ساتھ ہی مختلف چارجز اور مارجن میں ردوبدل کر کے عوام کو مکمل ریلیف سے محروم کردیا گیا ہے۔ شہریوں کو پیٹرول پر 1 روپے 42 پیسے اور ڈیزل پر 50 پیسے کے ریلیف سے محروم کر دیا گیا۔
دستاویزات کے مطابق پیٹرول پر فریٹ چارجز میں 1 روپے 42 پیسے کا اضافہ کر کے انہیں 5 روپے 79 پیسے فی لیٹر کر دیا گیا، جو یکم فروری کو 4 روپے 37 پیسے مقرر تھے۔ پیٹرول پر لیوی کی مد میں 60 روپے فی لیٹر کا ٹیکس برقرار رکھا گیا ہے جبکہ آئل مارکیٹنگ کمپنی (او ایم سی)کا مارجن 7 روپے 87 پیسے اور ڈیلر مارجن 8 روپے 64 پیسے بھی برقرار رہے۔ڈیزل پر بھی مختلف مدات میں اضافے کیے گئے۔ فریٹ چارجز میں 27 پیسے بڑھا کر 2 روپے 92 پیسے فی لیٹر مقرر کر دیے گئے جبکہ ایکسٹرا مارجن میں 23 پیسے کا اضافہ کر کے اسے 30 پیسے فی لیٹر کر دیا گیا۔ علاوہ ازیں، پی ایس او ایکسچینج ایڈجسٹمنٹ میں 1 روپے 96 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا گیا۔
ڈیزل پر لیوی 60 روپے جبکہ ڈیلر مارجن 8 روپے 64 پیسے برقرار رکھا گیا۔خیال رہے کہ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اگلے 15 دن کیلئے پیٹرول کی قیمت میں صرف 1 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 256 روپے 13 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 263 روپے 95 پیسے ہو گئی ہے۔اسی طرح لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 5 روپے 25 پیسے کمی کے بعد نئی قیمت 155 روپے 81 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 20 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد یہ 171 روپے 65 پیسے فی لیٹر ہو گیا ہے۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کے باوجود اضافی چارجز برقرار رکھنا عوام کے ساتھ ناانصافی ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریلیف سے محروم کر پیسے فی لیٹر کی قیمت میں کر دیا گیا کمی کے کے بعد گئی ہے
پڑھیں:
وزیراعظم رمضان ریلیف پیکج : اس بار عوام کو کتنے ہزار روپے کیش ملے گا؟
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم رمضان ریلیف پیکج کے تحت مستحق خاندان کیلئے 5 ہزار روپے کی کیش مالی امداد کی تجویز دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان پیکج کی سمری منظوری کیلئے وفاقی کابینہ میں پیش کرنے کی ہدایت کردی۔
ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم رمضان ریلیف پیکج کے تحت 39 لاکھ خاندانوں کو نقد رقم دینے کی تجویز دی گئی ہے۔
پیکج کے تحت فی مستحق خاندان کیلئے ایک بار 5 ہزار روپے کی کیش مالی امداد کی تجویز ہے۔
وزیراعظم رمضان ریلیف پیکج کے بجٹ کا تخمینہ20 ارب50 کروڑ روپے لگایا گیا ہے اور پیکج کیلئے10ارب روپے وزارت صنعت وپیداوار کے بجٹ سےفراہم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
پیکج کیلئے 2 ارب روپے بی آئی ایس پی کے بجٹ سے دینے کی تجویز سامنے آئی ہے، وزارت خزانہ پیکج کیلئے8 ارب50 کروڑ روپےفراہم کرے گی۔
ریلیف پیکج کے بجٹ میں میڈیا مہم پر اٹھنے والے اخراجات سمیت مالیاتی اداروں کے چارجز، نادرافیس اور دیگر اخراجات شامل ہوں گے، اس بار رمضان ریلیف پیکج یوٹیلیٹی اسٹورز کے ذریعے فراہم نہیں کیا جارہا۔
مزیدپڑھیں:صائم ایوب کے ساتھ تعلقات؟ کشف علی نے خاموشی توڑ دی