آئی ایم ایف کے اعتراضات پر تعمیراتی شعبے کا ریلیف پیکج تاخیر کا شکار
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
آئی ایم ایف کے اعتراضات پر تعمیراتی شعبے کا ریلیف پیکج تاخیر کا شکار WhatsAppFacebookTwitter 0 16 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )بین الاقوامی ملایاتی فنڈ (آئی ایم ایف)کی جانب سے اعتراضات کے باعث تعمیراتی شعبے کے لیے مجوزہ ریلیف پیکج تاخیر کا شکار ہو گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے نے پیکج میں ممکنہ ایمنسٹی دیے جانے پر خدشات کا اظہار کیا ہے، جس کے بعد وزیراعظم نے آئی ایم ایف کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر احد چیمہ کو تعمیراتی شعبے کے نئے پیکج کا ٹاسک سونپا گیا ہے، اور وہ ریلیف پیکج کو ازسرِ نو ترتیب دیں گے۔ آئندہ ماہ آئی ایم ایف جائزہ مشن کے دورہ پاکستان کے دوران اس پر بریفنگ دی جائے گی۔
ٹاسک فورس نے نان فائلرز کے لیے 50 لاکھ روپے مالیت کی جائیداد خریدنے کی اجازت دینے کی تجویز دی ہے، جبکہ فائلرز کو جائیداد کی خریداری پر 8فیصد ٹیکس ختم کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ مزید برآں، جائیداد کی خریداری پر 3 فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے ٹاسک فورس کی کچھ تجاویز پر تحفظات ہیں۔ احد چیمہ کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ایف بی آر اور آئی ایم ایف کے خدشات دور کرنے کے لیے کام مکمل کریں۔ ٹاسک فورس کا موقف ہے کہ تعمیراتی شعبے کے فروغ سے روزگار میں اضافہ ہوگا اور معیشت کی ترقی کی رفتار تیز ہوگی۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: تعمیراتی شعبے آئی ایم ایف کے
پڑھیں:
مچھروں کا شکار کرنے پرنقد انعام کا اعلان
منیلا: فلپائن کے ایک گنجان آباد قصبے نے ڈینگی کے بڑھتے ہوئے کیسز کو روکنے کے لیے مچھروں کے شکار پر نقد انعام کا اعلان کیا ہے۔
منیلا کے علاقے برانگے ایڈیشن ہلز کے چیف کارلیٹو سرنال نے بتایا کہ ہر 5 مچھر لانے پر ایک پیسو (تقریباً 2 امریکی سینٹ) انعام دیا جائے گا۔
میڈیاذرائع کے مطابق اگرچہ اس انوکھے اقدام پر سوشل میڈیا پر تنقید کی جا رہی ہے لیکن حکام نے اس اقدام کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام مقامی آبادی کی صحت کے تحفظ کے لیے ضروری ہے۔
مچھروں کے شکار پر پابندی کا یہ پروگرام کم از کم ایک ماہ تک جاری رہے گا اور انعام مردہ یا زندہ مچھروں اور ان کے لاروا دونوں پر دیا جائے گا جبکہ زندہ مچھروں کو الٹرا وائلٹ لائٹ کے ذریعے ہلاک کیا جائے گا۔
میڈیا ذرائع کے مطابق حکام کا بتانا ہے کہ اب تک 21 افراد 700 مچھر اور لاروا لا کر انعام حاصل کرچکے ہیں۔
برطانوی میڈیا کے مطابق منگل کے روز اس اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر طنزیہ تبصرے شروع ہو گئے ہیں، ایک صارف نے لکھا کہ ’اب مچھروں کی فارمنگ شروع ہوگی‘ جبکہ ایک اور نے سوال کیا کہ کیا ایک پر والا مچھر قابل قبول ہوگا یا مسترد کر دیا جائے گا؟
فلپائن کے محکمہ صحت نے اس اقدام پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ مقامی حکومت کے ڈینگی کے خلاف اقدامات کی قدر کرتے ہیں، تاہم محکمے نے واضح طور پر اس طریقہ کار کی افادیت پر رائے دینے سے گریز کیا۔