آشا بھوسلے کی مرنے سے پہلے ’’آخری خواہش‘‘ کیا ہے؟ گلوکارہ نے بتادیا
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
بھارت کی لیجنڈری گلوکارہ آشا بھوسلے نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کے دوران اپنی زندگی کی آخری خواہش کا اظہار کیا ہے۔
آشا بھوسلے نے پوڈ کاسٹ میں شرکت کرتے ہوئے اپنی زندگی، کیریئر، اور مستقبل کی خواہشات پر روشنی ڈالی۔ اور ساتھ ہی اس خواہش کا بھی اظہار کیا کہ وہ گاتے ہوئے مرنا چاہتی ہیں۔
لیجنڈری گلوکارہ کا کہنا تھا کہ ’’ایک ماں کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کے بچے خوش رہیں۔ ایک نانی یا دادی کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کے پوتے پوتیاں یا نواسے نواسیاں خوش رہیں۔ لیکن میری خواہش ہے کہ میں اپنی آخری سانس تک گاتی رہوں۔‘‘
انہوں نے مزید کہا، ’’میری اب صرف یہی خواہش ہے کہ میں گاتے ہوئے مر جاؤں۔ میرے لیے سیکھنے کےلیے کچھ نہیں بچا۔ میں نے پوری زندگی گایا ہے۔ میں نے تین سال کی عمر میں کلاسیکل موسیقی سیکھنا شروع کی، اور 82 سال سے پلے بیک گلوکارہ ہوں۔ اب یہی خواہش ہے کہ گاتے ہوئے میرا سانس نکل جائے، اور یہی مجھے سب سے زیادہ خوشی دے گا۔‘‘
آشا بھوسلے نے اپنے کیریئر کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ موسیقی ان کی زندگی کا اہم ترین حصہ ہے۔ انہوں نے کہا، ’’میں نے ہمیشہ موسیقی کو اپنی زندگی کا مرکز بنایا ہے۔ یہی میری پہچان ہے، اور یہی میری خوشی کا ذریعہ ہے۔‘‘
انھوں نے اپنے مرحوم شوہر اور لیجنڈری میوزک کمپوزر آر ڈی برمن کو یاد کرتے ہوئے ان کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا، ’’وہ غیر معمولی فطرت کے انسان تھے۔ ایک مشہور میوزک ڈائریکٹر ہونے کے باوجود وہ خود کو ایسا نہیں سمجھتے تھے۔ ان میں کوئی غرور نہیں تھا۔‘‘
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
برطانیہ نے اداکارہ میرا پر 10 برس کی پابندی کیوں لگائی؟ بہن نے سب بتادیا
معروف پاکستانی اداکارہ میرا اپنی انگریزی کی وجہ سے اکثر خبروں میں رہتی ہیں، اسی گلابی انگریزی کی وجہ سے برطانیہ نے ان پر 10 برس کی پابندی لگائی ہوئی ہے۔
ان دنوں اداکارہ میرا ایک بار پھر خبروں میں ہیں، جس کی وجہ حال ہی میں ان کی والدہ اور اب بہن کی ان کے حوالے سے گفتگو ہے۔
یہ بھی پڑھیں ’ان دونوں کی شادی کروا دیں‘، چاہت فتح علی خان اور اداکارہ میرا کے گانے کی ویڈیو وائرل ہونے پر صارفین کے تبصرے
اداکارہ میرا کی بہن شائستہ عباس نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میرا نے ویزا درخواست میں غلط انگریزی لکھ دی تھی جس کی وجہ سے انہیں 10 برس کی پابندی کا سامنا کرنا پڑا، جو اب مکمل ہوچکی ہے۔
انہوں نے کہاکہ میرا نے بہت معمولی سے غلطی کی تھی، تاہم برطانیہ کی حکومت نے اسے بہت سنجیدہ لیا اور 10 برس کی پابندی لگا دی۔
شائستہ عباس نے مزید کہاکہ یہ ان دنوں کی بات ہے جب میرے میرا کے ساتھ اختلاف چل رہے تھے، جس کی وجہ یہ تھی کہ وہ چاہتی تھیں میں پاکستان جاکر شوبز انڈسٹری جوائن کروں، جبکہ میں لندن میں ہی رہنے پر بضد تھی۔
انہوں نے مزید کہاکہ جب ہمارے والد کا انتقال ہوا تو میری عمر 6 برس تھی، جس کے بعد گھر کی ساری ذمہ داری میرا آگئی کیوں کہ وہ بہن بھائیوں میں سب سے بڑی تھیں۔
شائستہ عباس نے کہاکہ میں برطانیہ میں وکالت کرتی ہوں، میرا نے ہم تمام بہن بھائیوں کو اعلیٰ تعلیم دی، جب والد کا انتقال ہوا تو اس کے فوراً بعد ہی انہوں نے تمام اہل خانہ کو برطانیہ میں سیٹل کردیا اور ہم سب نے برطانیہ میں تعلیم حاصل کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں لاہور میں شوٹنگ کے دوران اداکارہ میرا کے بازو میں فریکچر آ گیا
واضح رہے کہ حال ہی میں اداکارہ میرا کی والدہ نے انکشاف کیا تھا کہ انگریزی نہ آنے کی وجہ سے میرا پر برطانوی حکومت نے 10 برس کی پابندی لگائی تھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اداکارہ میرا برطانوی حکومت بہن شائستہ پابندی میرا والدہ وی نیوز