Express News:
2025-02-20@20:37:00 GMT

یوٹیوبر رحیم پردیسی نے فیروز خان کو لہولہان کردیا

اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT

پاکستان شوبز کے اداکار فیروز خان کو یوٹیوبر رحیم پردیسی نے اپنے مکوں کے وار سے لہولہان کردیا۔

لاہور کے ایکسپو سینٹر میں منعقد ہونے والے ایک تھرلر باکسنگ میچ میں یوٹیوبر رحیم پردیسی نے معروف اداکار فیروز خان کو شکست دے دی۔ یہ مقابلہ سوشل میڈیا پر دونوں کے درمیان ہونے والی گرم بحث کے بعد طے پایا تھا، جس میں رحیم نے فیروز کو 5 ویں راؤنڈز کے بعد ناک آؤٹ کردیا۔

رحیم پردیسی اور فیروز خان کے درمیان یہ باکسنگ میچ سوشل میڈیا پر ہونے والی ایک گرما گرم بحث کا نتیجہ تھا۔ دونوں نے زبانی جھگڑے کے بجائے باکسنگ رنگ میں معاملات طے کرنے کا فیصلہ کیا۔ فیروز خان نے رحیم کے چیلنج کو قبول کیا، اور 15 فروری کو یہ مقابلہ لاہور میں منعقد ہوا۔

مقابلے سے پہلے مشہور میوزک بینڈ ینگ اسٹنرز نے اپنی پرفارمنس سے حاضرین کے دلوں کو گرمایا۔ فیروز خان کی اہلیہ ڈاکٹر زینب، بہن حمائمہ ملک، اور بیٹا سلطان بھی ان کی سپورٹ کےلیے موجود تھے۔

مقابلے کے دوران رحیم پردیسی نے اپنی مہارت اور جوش کا مظاہرہ کیا، جبکہ فیروز خان ہانپتے ہوئے اور توجہ کھوتے ہوئے نظر آئے۔ پانچویں راؤنڈ میں رحیم نے فیروز کو ناک آؤٹ کردیا، اور میچ 1 کے مقابلے میں 4 پوائنٹس سے جیت لیا۔ فیروز کے چہرے پر زخم بھی آئے، لیکن دونوں نے ایک دوسرے کے لیے احترام کا مظاہرہ کیا۔

مقابلے کے بعد دونوں نے رنگ میں گلے ملے اور ایک دوسرے کی کارکردگی کی تعریف کی۔ رحیم نے فیروز کی ہمت کو سراہا، جبکہ فیروز نے رحیم کی مہارت کو تسلیم کیا۔

فیروز کی بہن حمائمہ ملک نے انسٹاگرام اسٹوری پر اپنے بھائی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’آپ میرے لیے زندگی بھر کے فاتح ہو، شاباش بھائی۔‘‘ انہوں نے فیروز کی ہمت اور لگن کی تعریف کی۔

فیروز کی اہلیہ ڈاکٹر زینب نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’مجھے اپنے شوہر فیروز خان پر بے حد فخر ہوں۔ پہلی بار رنگ میں اترے، ایک مشکل مخالف کا سامنا کیا، اور دوسرے ہی راؤنڈ میں خون بہنے کے باوجود پانچویں راؤنڈ تک لڑتے رہے۔ یہ ایک اصل جنگجو کا جذبہ ہے۔‘‘

زینب نے مزید کہا، ’’فتح صرف اسکورز سے نہیں ہوتی۔ نتیجے سے کچھ نہیں ہوتا، جو اصل چیز ہے وہ ہمت، لگن، اور وہ جذبہ ہے جو آپ نے دکھایا۔ آپ میری نظر میں ہمیشہ ایک چیمپئن ہو۔‘‘

زینب کی پوسٹ پر فیروز نے کمنٹ کرتے ہوئے اپنی اہلیہ کے لیے محبت بھرا پیغام دیا۔ ان کی بہنیں دعا ملک اور حمائمہ ملک بھی پیار اور تعریف کے جذبات کا اظہار کرتی نظر آئیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: فیروز خان نے فیروز فیروز کی

پڑھیں:

خواتین مردوں کے مقابلے میں زیادہ ہراسگی کا شکار ہوتی ہیں، سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ خواتین مردوں کے مقابلے میں زیادہ ہراسگی کا شکار ہوتی ہیں۔

سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ نے ہراسگی سے متعلق اہم فیصلہ جاری کردیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ لاکھوں افراد کام کی جگہوں پرہراسگی سے متاثر ہوتے ہیں۔ مردوں کے مقابلے میں خواتین زیادہ ہراسگی کا شکار ہوتی ہیں۔ گلوبل جینڈر گیپ انڈکس 2024 کے مطابق دنیا کے 146 ممالک میں سے پاکستان 145 نمبر پر ہے۔

فیصلے کے متن کے مطابق امریکا  کی سپریم کورٹ نے ایک فیصلے میں کہا یرغمالی ماحول بھی ہراسگی کی تعریف میں آتا ہے۔  لیڈی ڈاکٹر سدرہ نے اپنے ڈرائیورکے خلاف ہراسگی کے معاملے پر پنجاب محتسب سے رجوع کیا تھا۔ محتسب نے ڈرائیور محمد دین کو جبری ریٹائرمنٹ کی سزا دی۔

لاہور ہائی کورٹ نے جبری ریٹائرمنٹ کے فیصلے کے خلاف درخواست مسترد کردی تھی جب کہ ڈرائیور نے گورنر پنجاب کو ریپریزنٹیشن بھیجی جو مسترد ہوئی۔ سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف درخواست خارج کر دی۔

 

متعلقہ مضامین

  • نمبر ون یوٹیوبر ’’مسٹر بیسٹ‘‘ کی ہوشربا ماہانہ کمائی کا راز کھل گیا
  • رحیم یار خان:بس اور رکشے کی خوفناک ٹکر،4افراد جاں بحق ،7زخمی
  • خواتین مردوں کے مقابلے میں زیادہ ہراسگی کا شکار ہوتی ہیں: سپریم کورٹ
  • خواتین مردوں کے مقابلے میں زیادہ ہراسگی کا شکار ہوتی ہیں، سپریم کورٹ
  • امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کا پلڑا بھاری
  • رحیم یارخان: بس کی رکشے کو ٹکر، 4 افراد جاں بحق
  • دشمن سے مقابلے کا مجرب نسخہ
  • ٹرمپ کے مقابلے میں غزہ کے لیے ’عرب منصوبہ‘ پیش کرنے کی تیاریاں
  • سپارکو: پاکستان کے پہلے چاند روور مشن کا نام رکھنے کے لیے ملک گیر مقابلے کا اعلان 
  • سونے کے بھائو1700روپے بڑھ گئے