الحمرا آرٹ کونسل میں فیض فیسٹیول کا آج آخری روز
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
لاہور الحمرا آرٹ کونسل میں جاری تین روزہ فیض فیسٹیول کا آج تیسرا اور آخری روز ہے۔تیسرے روز علمی، ادبی اور ثقافتی سرگرمیوں کا سلسلہ بھرپور انداز میں جاری ہے، فیسٹیول کے آخری روز20سے زائد سیشن منعقد ہوئے،معروف ادباء،شعراء ، دانشور اور فنکار وں نےشرکت کی۔منٹو، فلسطین، سیکولرازم، خواتین و ماحولیات، ورثہ و سیاحت، سوشل میڈیا اور سیاست کا تعلق، فلمی تحریر کے موضوعات پر بھی گفتگو کی گئی،فیسٹیول میں ادبی شخصیات، فنون لطیفہ سے وابستہ افراد اور عام شہری بڑی تعداد میں شریک ہو رہے ہیں، فیسٹیول میں عوام کی تفریح کے لیے فوڈ سٹالز بھی لگائے گئےہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
علامہ رمضان توقیر کا دورہ اورکزئی
علامہ رمضان توقیر نے ڈاکٹر خلیل حسین ہاشمی، دیگر خانوادہ سادات و شہدائے اورکزئی کی قبور پر حاضری، فاتحہ خوانی اور دعا مغفرت کی، اس موقع پر سادات و مومنین سے ملاقاتیں بھی ہوئیں۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو
شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنماء علامہ رمضان توقیر کا دورہ اورکزئی

اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر اور صوبائی جنرل سیکرٹری خیبر پختونخوا مولانا کاظم حسین مطہری نے ضلع اوکرزئی کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے سینئر صوبائی رہنماء ایس یو سی ڈاکڑ سید خلیل حسین ہاشمی کی وفات پر انکے بیٹے ڈاکٹر سید مقعیل حسین ہاشمی اور دیگر سوگواران سے ملاقات کی، ڈاکڑ سید خلیل حسین ہاشمی کی وفات پر تعزیت پیش کی اور قائد ملت کا تعزیتی پیغام پہنچایا۔ علامہ رمضان توقیر نے ڈاکٹر خلیل حسین ہاشمی، دیگر خانوادہ سادات و شہدائے اورکزئی کی قبور پر حاضری، فاتحہ خوانی اور دعا مغفرت کی، اس موقع پر سادات و مومنین سے ملاقاتیں بھی ہوئیں۔