ٹرمپ انتظامیہ کا یوکرین کو اس کی 50 فیصد نایاب زمینی معدنیات امریکہ کو دینے کا مشورہ ،امریکی اہلکاروں کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
ٹرمپ انتظامیہ کا یوکرین کو اس کی 50 فیصد نایاب زمینی معدنیات امریکہ کو دینے کا مشورہ ،امریکی اہلکاروں کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 16 February, 2025 سب نیوز
واشنگٹن : چار امریکی اہلکاروں نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی ٹرمپ انتظامیہ نے یوکرین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ امریکہ کو 50 فیصد نایاب زمینی معدنیات کی ملکیت عطا کرے۔اس سلسلے میں اگر یوکرین روس کے ساتھ تنازعہ ختم کرنے کا معاہدہ کرتا ہے تو امریکہ یوکرین میں ان نایاب زمینی معدنیات کی حفاظت کے لیے امریکی فوج کی تعیناتی کے لیے تیار ہے۔
دو اہلکاروں کا کہناہے کہ نایاب زمینوں کی کان کی ملکیت کا معاہدہ یوکرین کے لیے امریکہ کو اربوں ڈالر کے ہتھیاروں اور تعاون کی ادائیگی کا ایک طریقہ ہوگا جو فروری 2022 میں روس-یوکرین تنازعہ شروع ہونے کے بعد سے فراہم کیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: نایاب زمینی معدنیات امریکہ کو
پڑھیں:
پاکستان میں پانی کے تمام بڑے منصوبے تاخیر کا شکار ہونے کا انکشاف
اسلام آباد:پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں وزارت آبی وسائل کی رپورٹ میں ملک میں پانی کے تمام بڑے منصوبے تاخیر کا شکار ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
وزارت آبی وسائل کی رپورٹ کے مطابق پانی سے متعلق 7 بڑے منصوبوں میں سے صرف ایک پر 50 فیصد تک کام مکمل ہو سکا۔ پاکستان پانی کے کم ترین ذخیرے والے ممالک میں شامل ہے۔
دیامر بھاشا ڈیم پر 15 فیصد کام مکمل ہو سکا جبکہ داسو ڈیم کی تعمیر کا کام 21 فیصد تک مکمل ہو سکا۔ مہمند ڈیم پر کام 33 فیصد مکمل ہوچکا ہے۔
کرم تنگی ڈیم کا افتتاح 2016 میں سابق وزیراعظم نواز شریف نے کیا جس پر اب تک 75 فیصد تک کام مکمل ہو سکا ہے۔ پاکستان میں فی کس کیوبک پانی 1000 میٹر ہے۔
سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ اس وزارت کی کارکردگی حیران کن ہے کہ کوئی منصوبہ بھی مکمل نہیں ہو سکا۔
Post Views: 3