فلسطینیوں کو ملک بدر کرنے کے کسی بھی منصوبے کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں، فلسطینی صدر
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
فلسطینیوں کو ملک بدر کرنے کے کسی بھی منصوبے کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں، فلسطینی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 16 February, 2025 سب نیوز
غزہ:فلسطین کے صدر محمود عباس نے ایتھوپیا میں افریقی یونین کے اڑتیسویں سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین، فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کے کسی بھی منصوبے کی سختی سے مخالفت کرتا ہے، چاہے وہ غزہ کی پٹی میں ہو، مغربی کنارے میں یا مشرقی یروشلم میں۔
محمود عباس نے اس بات پر زور دیا کہ فلسطینی عوام کو اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور کرنے کی کوئی بھی کوشش بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی صریح خلاف ورزی ہے اور فلسطینی عوام اپنی سرزمین پر اپنے جائز حقوق سے دستبرداری کو قبول نہیں کریں گے۔ فلسطین کا مستقبل جلاوطنی اور نقل مکانی پر نہیں بلکہ اپنے عوام کی وابستگی پر مبنی ہونا چاہئے۔
فلسطینی صدر نے کہا کہ فلسطینی قیادت غزہ کے لئے جنگ کے بعد تعمیر نو کے منصوبے پر کام کر رہی ہے، بشرطیکہ غزہ کے عوام اسی زمین پر رہیں۔ کسی بھی تعمیر نو کی بنیاد فلسطینی عوام کے وجود اور حقوق کے تحفظ پر ہونی چاہیے نہ کہ تعمیر نو کے نام پر آبادی کی منتقلی پر۔محمود عباس نے اس بات کا اعادہ کیا کہ فلسطین ،”عرب امن اقدام ” کے لیے پرعزم ہے اور امید کرتا ہے کہ آئندہ ہنگامی عرب سربراہ اجلاس میں تمام فریقین اس موقف کو مزید مضبوط بنائیں گے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کسی بھی
پڑھیں:
امت مسلمہ متحد ہو جائے تو فلسطین آج آزاد ہو سکتا ہے: طاہر محمود اشرفی
چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی—فائل فوٹوچیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا ہے کہ امت مسلمہ متحد ہو جائے تو فلسطین آج آزاد ہو سکتا ہے۔
لاہور میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان فلسطین کے ساتھ کھڑا ہے۔
طاہر محمود اشرفی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل آزادی حاصل ہے۔
انہوں نے کہا کہ کرتار پور پاکستان میں مذہبی رواداری کی زندہ مثال ہے۔