پشاور : بڈھ بیر میں نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ، 5 افراد قتل
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
پشاور ( نیوز ڈیسک) پشاور میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 5 افراد قتل۔ پولیس حکام کے مطابق بڈھ بیر کے علاقے ماشوخیل میںقتل کی لرزا خیز واردات رات دو بجےکے قریب پیش آئی۔ ملزمان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کی وجہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے، ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں، ملزمان کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
دوسری جانب واقعے کا مقدمہ ملک ارشد کی مدعیت میں تھانہ بڈھ بیر میں درج کر لیا گیا، مقدمے میں امتیاز، سرفراز، علی گوہر اور شعیب کو نامزد کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان اور مقتولین آپس میں چچازاد بھائی ہیں، مقتولین کو گاڑی میں فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا، جاں بحق ہونے والوں میں ملک امان ناہید، مقصود، امداد اور رازم خان شامل ہیں۔
میگا ایوانٹ میں تین دن باقی ،چیمپئنز ٹرافی کی رونمائی تقریب آج لاہور میں ہو گی
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
کراچی: بلدیہ ٹاؤن میں ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان قتل
— فائل فوٹوکراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہو گیا۔
پولیس حکام کے مطابق مقتول عمر دوستوں کے ہمراہ گھر کے باہر بیٹھا ہوا تھا کہ موٹر سائیکل پر سوار مسلح ملزمان نے اسلحے کے زور پر لوٹ مار شروع کر دی۔
28 سال کے عمر نے ملزمان کو موبائل فون دیا جبکہ پرس نہ دینے پر ملزمان نے فائرنگ کر دی۔
مقتول کے والد نے کہا کہ 2 ڈاکو آئے اور بیٹے سے موبائل فون چھین کر اسے گولی مار دی۔
مقتول کو زخمی حالت میں سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دورانِ علاج دم توڑ گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول محمد عمر چند روز قبل دبئی سے پاکستان آیا تھا، عمر دبئی میں والد کے ساتھ کپڑے کا کاروبار کرتا تھا۔
لواحقین نے بتایا ہے کہ مقتول کا آبائی تعلق درہ آدم خیل سے تھا، عمر 5 بھائیوں میں دوسرے نمبر پر تھا۔
مرنے والے نوجوان کی تدفین مواچھ گوٹھ قبرستان میں کی جائے گی۔