مشکل وقت میں خود کو زیادہ خدا کے قریب محسوس کرتی ہوں: یمنیٰ زیدی
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اور ہر دلعزیز اداکارہ یمنیٰ زیدی نے کہا ہے کہ مشکل وقت میں خود کو زیادہ روحانی اور خدا کے قریب محسوس کرتی ہوں۔
ایک انٹرویو کے دوران یمنیٰ زیدی نے کہا کہ میں نے زندگی میں بہت کچھ دیکھا اور تجربہ کیا ہے، دوسری چیزیں آتی جاتی رہتی ہیں جو چیز باقی رہتی ہے وہ صرف محبت اور وفاداری ہے۔
معروف اداکارہ نے اپنے والد کے انتقال اور اس کے بعد کی زندگی پر بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
انہوں نے بتایا کہ کس طرح غم نے زندگی میں اہم کردار ادا کیا اور اللّٰہ تعالیٰ کے قریب تر کیا۔
اپنے والد کے بارے میں بات کرتے ہوئے یمنیٰ نے کہا کہ میرے والد کی میری زندگی میں بہت اہمیت تھی، وہ بہت جلد مجھ سے جدا ہوگئے تھے، لیکن والد نے مجھ میں وفاداری، ایمانداری اور نیکی جیسی خوبیاں پیدا کیں جو ہمیشہ ساتھ رہیں گی۔
یمنیٰ نے یہ بھی کہا کہ میں اپنی زندگی میں ابو کی کمی کو بہت محسوس کرتی ہوں، میں ان کے ساتھ مزید وقت گزارنا چاہتی تھی۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: زندگی میں
پڑھیں:
پاکستان میں ایک گھنٹے کے دوران دو بار زلزلہ، لوگ خوفزدہ ہو کر باہر نکل آئے
اسلام آباد/لاہور/راولپنڈی /گجرات /فیصل آباد/شانگلہ /ایبٹ آباد/ ہر ی پور/( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2025ء)پاکستان میں ایک گھنٹے کے دوران زلزلے کے دو بار جھٹکے محسوس کئے گئے، پہلا زلزلہ تقریباً 12 بجے 4.3 شدت جبکہ دوسرا ساڑھے 12 بجے 5.5 شدت کا آیا۔رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا ہ کے علاقے سوات اور گرد و نواح میں 11 بج کر 54 منٹ پر پہلی بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.3 ریکارڈ کی گئی جس کا مرکز پاک افغان تاجکستان سرحدی علاقہ تھا جبکہ اس کی گہرائی 88 کلو میٹر تھی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق دوسری بار زلزلے کے جھٹکے 12 بج کر 30 منٹ پر محسوس کئے گئے، جن کی شدت 5.5 تھی جبکہ اس کا مرکز راولپنڈی سے 60 کلو میٹر دور اور گہرائی صرف 12 کلو میٹر تھی۔(جاری ہے)
رپورٹ کے مطابق زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد، گوجر خان، ہری پور، سوات، ایبٹ آباد، اٹک، گوجرانوالہ، گجرات، شانگلہ، سرگودھا، جھنگ، ٹیکسلا، واہ کینٹ اور حضرو سمیت گرد و نواح کے مختلف علاقوں میں بھی محسوس کئے گئے۔
زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے کے بعد لوگ خوفزدہ ہوگئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے ۔پی ڈی ایم اے پنجاب کے ترجمان کے مطابق لاہور، راولپنڈی، گجرات، فیصل آباد سمیت پنجاب کے دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی، جس کا مرکز راولپنڈی سے شمال مغرب کی جانب 60 کلو میٹر دور جبکہ گہرائی 12 کلو میٹر تھی۔ترجمان کے مطابق پنجاب کے کسی بھی علاقے سے جانی و مالی نقصان کی رپورٹ موصول نہیں ہوئی، زلزلے کے آفٹرشاکس سے نمٹنے کیلئے عملے کو الرٹ رکھا گیا ہے۔