غلط پارکنگ پر رکشے کے چالان پر ڈرائیور کا ٹریفک وارڈن کو دھمکیاں
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
وقاص احمد: لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں غلط پارکنگ پر چالان کرنے والے ٹریفک وارڈن عثمان خان کو سنگین نتائج کی دھمکیاں ملنے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ متاثرہ وارڈن نے دھمکیوں کی رپورٹ درج کرانے کے لیے پولیس کو درخواست دے دی ہے۔
عثمان خان نے اپنی درخواست میں بتایا کہ ساحل نامی رکشہ ڈرائیور نے فیروزپور روڈ پر غلط جگہ پر رکشہ کھڑا کیا تھا، جس پر اس کا چالان کیا گیا۔ چالان کرنے کے بعد رکشہ ڈرائیور غصے میں آ گیا اور خود کو ایک مذہبی جماعت کا کارکن کہہ کر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔
صائم ایوب کیساتھ خوبرو اداکارہ کے لندن میں سیرسپاٹے،ویڈیوز وائرل
پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں اور قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ ٹریفک پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں تاکہ اس طرح کے واقعات سے بچا جا سکے۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
ٹریفک مینجمنٹ کامسئلہ چیلنج ہے‘سید پیر محمد شاہ
کراچی ( اسٹاف رپورٹر )ڈپٹی انسپکٹر جنرل ٹریفک پولیس کراچی سید پیر محمد شاہ نے اسکاؤٹ آڈیٹوریم ساؤتھ کراچی میں ٹریفک پولیس افسران و اہلکاروں سے خطاب کیا۔ٹریفک پولیس کی اصطلاحات اور شہریوں کی خدمت میں نئی راہوں کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔اس موقع پر تمام ایس ایس پی صاحبان ،ڈی ایس پی صاحبان اور سیکشن آفیسر نے شرکت کی۔انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹریفک مینجمنٹ کا مسئلہ شہر میں اہم چیلنج ہے جس کی بہتری ہماری اولین ترجیح ہے۔اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں میں ایمانداری اور اخلاقی معیار کو برقرار رکھیں۔انفورسمنٹ کو بڑھائیں ڈمپر اور ہیوی ٹریفک کی ٹائمنگ پر سختی سے عمل درآمد کرائیں مقرر ٹائمنگ شہر کے علاقوں میں
رات 10 بجے سے صبح 6 بجے تک ہے،کیو آر کوڈز کے بغیر چلنے والے غیر قانونی واٹر ٹینکرز کو ضبط کریں۔ رنگین شیشوں ، فینسی نمبر پلیٹس، غیر مجاز پولیس لائٹس، اور ہوٹرز والی گاڑیوں کے خلاف کارروائیوں کو یقینی بنائیں۔ ایسی اشیاء فروخت کرنے والی دکانوں کو مقامی پولیس کے ساتھ مل کر سیل کیا جائے۔ بغیر ہیلمٹ کے ڈرائیونگ کرنے والے موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کارروائی کریں۔ ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر گاڑی چلانے والوں کو نہ صرف جرمانے عائد کریں گے بلکہ گاڑی بھی بند کریں جب تک لائسنس بنوا کر نہ لاؤ تب تک گاڑی نہیں چھوڑیں گے۔بغیر ڈرائیونگ لائسنس کے کمرشل گاڑیاں چلانے اورانتہائی غفلت و لا پرواہی برتنے والے ڈرائیورز پر ایف آئی ار درج کی جائے۔مقامی پولیس کے ساتھ مل کر غیر قانونی تجاوزات کا خاتمہ کروائیں۔
پیرمحمد شاہ