چیمپئنز ٹرافی کی رونمائی تقریب آج لاہور میں ہو گی
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
لاہور(نیوزڈیسک)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد میں صرف تین دن باقی رہ گئے ہیں میگا ایونٹ کی ٹرافی کی رونمائی کی تقریب آج لاہور میں ہوگی۔ آئی سی سی چیپمپئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری کو ہو رہا ہے۔ میزبان اور دفاعی چیمپئن پاکستان اور نیوزی لینڈ کے افتتاحی میچ سے قبل شاندار افتتاحی تقریب اسی روز کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں منعقد ہوگی۔
تاہم اس سے قبل کرکٹ کے ماحول کو گرمانے کے لیے آج لاہور کے شاہی قلعہ میں واقع دیوان عام (حضوری باغ) میں چیمپئنز ٹرافی کی چمچماتی ٹرافی کی رونمائی کی رنگا رنگ تقریب منعقد ہوگی.
تقریب میں پی سی بی اور آئی سی سی عہدیدار بھی شریک ہوں گے۔19 فروری کو پاکستان نیوزی لینڈ میچ سے قبل نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہونے والی افتتاحی تقریب میں پاک فضائیہ کے طیارے بھی حصہ لیں گے۔
اس روز جے ایف تھنڈر 17، ایف سولہ اور شیر دل شائقین کا لہو گرمائیں گے۔دوسری جانب چیمپئنز ٹرافی کے لیے نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ اور افغانستان کی ٹیمیں پاکستان پہنچ گئی ہیں۔ آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں 18 اور 19 فروری کو پاکستان پہنچیں گی۔
بھارتی ٹیم اپنے میچ ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلے گی، جس کے لیے بلیو شرٹس نے دبئی کے لیے اڑان بھر لی ہے۔ بنگلہ دیش کی ٹیم 20 فروری کو بھارت سے مقابلے کے بعد پاکستان اپنے بقیہ میچز کھیلنے آئے گی۔
واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کا میلہ 19 فروری سے 9 مارچ تک جاری رہے گا۔ پاکستان 29 سال کے طویل عرصہ بعد کسی آئی سی سی ٹورنامنٹ کی میزبانی کر رہا ہے۔
مالاکنڈ جنگلات کا وسیع رقبہ آگ کی لپیٹ میں آگیا، ایف سی نے مورچے خالی کردیئے
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: چیمپئنز ٹرافی ٹرافی کی فروری کو کے لیے
پڑھیں:
سول ایوی ایشن کی چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب کے دوران فلائی پاسٹ کیلیے ائیرلائنز کو ہدایات
کراچی:چیمپئنز ٹرافی کی کراچی میں افتتاحی تقریب کے دوران پاک فضائیہ کے طیاروں کی فلائی پاسٹ کے پیش نظر سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے ائیرلائنز کو اہم ہدایات جاری کی ہیں۔ یہ ہدایات کراچی ائیرپورٹ پر کمرشل پروازوں کی آمد کے دوران احتیاطی تدابیر کو یقینی بنانے کے لیے جاری کی گئی ہیں۔
سی اے اے کے نوٹم کے مطابق ائیرلائنز کو اضافی ایندھن رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ فلائی پاسٹ کے دوران کسی بھی قسم کی مشکلات سے بچا جا سکے۔ یہ پہلی بار ہوگا کہ چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب کے دوران پاک فضائیہ کا فلائی پاسٹ ہوگا۔
سی اے اے نے مزید بتایا کہ فلائی پاسٹ کے دوران مخصوص ائیر کوریڈور بند ہو جائے گا۔ یہ کوریڈور 17 سے 19 فروری تک دوپہر 2:30 بجے سے 3:00 بجے تک ریہرسل اور فلائی پاسٹ کے لیے مصروف رہیں گے۔ ائیرلائنز کو اس مدت کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ ائیر ٹریفک میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ ہو۔