پشاور میں پرانی دشمنی پر فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں پرانی دشمنی پر فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد پولیس کی بھاری نفری علاقے میں تعینات کردی گئی، بڈھ بیر میں 5 افراد کے قتل کے واقعےکا مقدمہ تھانا بڈھ بیر میں درج کیا گیا ہے۔مقدمے کے مدعی کے مطابق مقتولین کو گاڑی میں فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔پولیس کے مطابق مقدمے میں امتیاز، سرفراز، علی گوہر اور شعیب کو نامزد کیا گیا ہے جس کی گرفتاری کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں اور معاملے کی مزید تفتیش بھی شروع کر دی گئی ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
باجوڑ میں فائرنگ: انسدادِ پولیو مہم ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار جاں بحق
باجوڑ میں نامعلوم افراد نے انسدادِ پولیو مہم کے دوران ڈیوٹی دینے والے پولیس اہلکار کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
فائرنگ کا واقعہ تحصیل ماموند کے علاقہ ڈمہ ڈولہ سیرئی میں پیش آیا جہاں پولیو ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکار پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔