امریکہ پروازوں کی بحالی کا مشن , امریکی جائزہ ٹیم آئندہ ماہ پاکستان آئے گی
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
(سعید احمد سعید )پاکستان سول ایوی ایشن کا یورپ پروازوں کی بحالی کے بعد امریکہ پروازوں کی بحالی کا مشن،امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمسٹریشن ٹیم آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کرے گی۔
ذرائع کے مطابق امریکی ایف اے اے ٹیم کا دورہ پاکستان مارچ میں شیڈول، ٹیم پاکستانی ائیرلائینز کی پسنجر اور کارگو فلائیٹ کی بحالی کا جائزہ لے گئی۔
ایف اے اے ٹیم مختلف ائیرپورٹس، ائیرلائینز ، سکیورٹی اور کارگو کے مخلتف حصوں کا تفصیلی جائزہ لے گئی۔
صائم ایوب کیساتھ خوبرو اداکارہ کے لندن میں سیرسپاٹے،ویڈیوز وائرل
یورپ پروازوں کی بحالی کے بعد پاکستانی شعبہ ہوا بازی انتظامیہ امریکہ پروازوں کی بحالی کے لیے پرامیدہے، پاکستان ایوی ایشن نے بھرپور تیاریاں شروع کر دی ہیں۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: پروازوں کی بحالی
پڑھیں:
امریکہ میں بچوں میں خسرہ کی وبا بڑھنے لگی
امریکی ریاست ٹیکساس میں بچوں میں خسرہ کی وبا تیزی سے پھیل رہی ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق 5 فروری کو خسرہ کے پہلے کیس کی تصدیق ہوئی تھی، جس کے بعد بچوں میں اس بیماری کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق اب تک خسرہ کے 58 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، جن میں اکثریت بچوں کی ہے، جب کہ 6 کیسز بالغ افراد میں بھی سامنے آئے ہیں۔
حکام نے بتایا کہ متاثرہ 13 افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جن میں سے 4 کی ویکسینیشن کی تصدیق ہوئی ہے۔
خسرہ کی وبا کے پھیلاؤ کے بعد حکام نے عوامی صحت کی حفاظت کے لیے خصوصی اقدامات شروع کر دیے ہیں۔