—فائل فوٹو

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز لاہور کو آکسیجن حب میں بدلنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر لاہور میں 978 ایکڑ پر قدرتی جنگل اُگانے کی مہم کا آغاز کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہر کو آکسیجن حب بنانے کے لیے دریائے راوی کے کنارے قدرتی ایئر فلٹر بنانے کا کام شروع کردیا گیا ہے اب یہ کنارے 978 ایکڑ پر سبز بیلٹ، تازہ آکسیجن اورصاف فضا فراہم کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ 144 ایکڑ پر 1 لاکھ 5 ہزار درخت لگائے جاچکے ہیں جبکہ رواں سال مزید 6 لاکھ 34 ہزار درخت لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی یومیہ ٹیکنالوجی سے ہوتی ہے: مریم اورنگزیب

پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ مریم نواز پورٹل کے ذریعے روزانہ تمام ڈیٹا چیک کرتی ہیں، انہوں نے عوامی منصوبوں کے لیے 844 ارب روپے کا بجٹ دیا ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ اسموگ کے خلاف پنجاب حکومت کی یہ تاریخی جنگ ہے، 978 ایکڑ پر سبز دیوار کھڑی کی جائے گی۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: مریم اورنگزیب مریم نواز ایکڑ پر نے کہا کہا کہ

پڑھیں:

عوام نے وزیراعلیٰ مریم نواز کی کارکردگی پر اطمینان کی مہر لگائی ہے: عظمیٰ بخاری

وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب کے عوام نے وزیراعلیٰ مریم نواز کی کارکردگی پر اطمینان کی مہر لگائی ہے۔

لاہور سے جاری کیے گئے بیان میں وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اڈیالہ کا قیدی اور اس کے چیلے بغض مریم میں ہلکان ہو رہے ہیں، اگر کسی صوبے کو پنجاب کے کسی منصوبوں کی تفصیل چاہیے تو وزیراعلیٰ مریم نواز فراہم کریں گی۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز سے متعلق ایک جماعت اور اس کے لوگ مسلسل مغلظات بک رہے ہیں، مریم نواز کی تیزی سے بڑھتی مقبولیت سے 2 صوبوں کی حکومتیں پریشان ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز پنجاب سمیت ملک بھر کے یوتھ کی پسندیدہ لیڈر بن چکی ہیں، مریم نواز ایک سال بعد عوام کے سامنے اپنی کارکردگی پیش کرنے والی پہلی وزیرِاعلیٰ ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ نارووال کے کامیاب جلسے میں نوجوانوں کی بڑی تعداد اس کا کھلا ثبوت ہے، مریم نواز کو عوام کی خدمت کا درس اپنی والد سے ملا اسی ویژن پر وہ چل رہی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • مریم نواز کی کارکردگی صرف ٹک ٹاک تک محدود ہے، رہنماپیپلزپارٹی
  • لاہور :الیکٹرک بسوں کا آغازکرایہ 20 روپے ہو گا ‘ مریم نواز
  • کون ہے جس نے پاکستان میں فتنہ فساد کی سیاست کا آغاز کیا؟ مریم نواز
  • صبح سے شام تک میرا ایک ایک لمحہ عوام کی خدمت میں گزر رہا ہے، مریم نواز
  • عوام نے وزیراعلیٰ مریم نواز کی کارکردگی پر اطمینان کی مہر لگائی ہے: عظمیٰ بخاری
  • مریم نواز کا پنجاب میں الیکٹرک بسوں کا افتتاح، کرایہ صرف 20 روپے ہوگا
  • مریم نواز کی مقبولیت سے 2 صوبائی حکومتیں پریشان ہیں: عظمیٰ بخاری
  • اڈیالہ جیل سے خط پر خط آرہا ہے اللہ کے واسطے مجھے بچا لو،  مریم نواز
  • اڈیالہ جیل کے علاوہ ہر جگہ سے اچھی خبریں آرہی ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
  • سموگ اور فضائی آلودگی کا مستقل حل ،لاہور میں قدرتی جنگل اگانے کی مہم شروع