مالاکنڈ جنگلات کا وسیع رقبہ آگ کی لپیٹ میں آگیا، ایف سی نے مورچے خالی کردیئے
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
ملاکنڈ (نیوزڈیسک) مالاکنڈ علاقے باٹا پیران کے پہاڑوں میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر آگ بھڑک اٹھی، جو تیزی سے جنگل میں پھیل گئی، آگ بنے سیکڑوں ایکڑ اراضی کو لپیٹ میں لے لیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ کے باعث فرنٹیئر کانسٹیبلری کے مورچوں کو خالی کرا لیا گیا، اور اہلکاروں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔آگ بجھانے کے لیے ریسکیو ٹیمیں، ملاکنڈ لیویز اور ایف سی کے جوان مشترکہ طور پر کارروائی کر رہے ہیں
ایف سی حکام کا کہنا ہے کہ دشوار گزار راستوں اور اندھیرے کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔آگ نے جنگل کے وسیع رقبے کو لپیٹ میں لے لیا ہے، جبکہ حکام کا کہنا ہے کہ مکمل قابو پانے کے لیے مزید نفری اور وسائل طلب کیے گئے ہیں۔
طویل خشک سالی، راولپنڈی میں پانی کا بحران، ایمرجنسی نافذ، الرٹ جاری
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
لوئرکرم کے گاؤں اوچت، مندوری، داد کمر اوربگن کو خالی کرانے کا فیصلہ
پشاور (مانیٹر نگ ڈ یسک )خیبر پختونخوا حکومت نے لوئرکرم کے گاؤں اوچت، مندوری، دادکمراوربگن کو خالی کرانے کا فیصلہ کرلیا۔ خیبرپختونخوا حکومت کا ضلع کرم کی صورتحال پر اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔ صوبائی حکومت کے اعلامیے کے مطابق لوئرکرم میں فائرنگ میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ لوئرکرم کیگاؤں اوچت، مندوری، دادکمراوربگن کو خالی کرانے کا فیصلہ کیا گیا اور ان علاقوں کو خالی کروا کر سرچ آپریشنز کیے جائیں گے۔اعلامیے کے مطابق فیصلہ ان علاقوں کے عوام کے جان ومال کے تحفظ کویقینی بنانے کیلئے کیا گیا۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کرم میں ریاست کیخلاف واقعات میں ملوث افراد کو شیڈول فور میں ڈالنے، بے امنی میں ملوث افراد اور ماسٹرمائنڈز کے سروں کی قیمت مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ گزشتہ روز کے واقعے کے بعد کرم میں امدادی رقوم کے تقسیم کا سلسلہ وقتی طورپر روک دیاگیا۔اعلامیے کے مطابق کرم میں بنکرز گرانے کے سلسلے کو تیزی سے جاری رکھنے، امن معاہدے کے مطابق کرم کو اسلحہ سے پاک کرنے کی مہم پرسختی سے عمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ترجمان کا کہنا تھاکہ امن معاہدے کے تحت قائم امن کمیٹیوں کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرناہوں گی۔خیال رہے کہ گزشتہ روز ضلع کرم میں لوئرکرم کے علاقوں میں امدادی سامان کی گاڑیوں کے قافلے پر فائرنگ کے نتیجے میں ٹرک ڈرائیور اکرم خان جاں بحق ہوگیا تھا۔کھانے پینے کی اشیا،ادویات اور دیگر سامان سیلدی گاڑیوں ضلع ہنگو سیضلع کرم کیلئے روانہ ہوئی تھیں، لوئرکرم پہنچنیپربگن، اوچت، مندوری، ڈاڈ قمر، چارخیل سمیت 7 مقامات پر قافلے پر حملے کیے گئے تھے۔ ان حملوں ٹرک ڈرائیوروں سمیت 15 افراد زخمی ہوئے تھے۔