WE News:
2025-02-20@20:12:03 GMT

پاکستان کے مشہور یو ٹیوبر رجب بٹ موٹر بائیک حادثے میں زخمی

اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT

پاکستان کے مشہور یو ٹیوبر رجب بٹ موٹر بائیک حادثے میں زخمی

پاکستان کے مشہور یوٹیوبر رجب بٹ اور اُن  کے دوست جہانگیر بٹ ہیوی بائیک ایکسیڈنٹ حادثے کا شکار ہوکر زخمی ہوئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل رجب بٹ کے دوست مان ڈوگر کی ویڈیو کے مطابق رجب بٹ کو معمولی چوٹیں آئی ہیں جب کہ ساتھی دوست جہانگیر بٹ موٹر سائیکل حادثے میں شدید زخمی ہوئے ہیں۔

رجب بٹ کے دوست مان ڈوگر نے ٹک ٹاک ویڈیو میں حادثے کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ جہانگیر بٹ کو سر میں دس ٹانکے لگے ہیں اور وہ ابھی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: یوٹیوبر رجب بٹ کو 50 ہزار جرمانہ اور جانوروں کے حقوق پر ماہانہ ویڈیو بنانے کی سزا

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹویٹر) پر وائرل ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہےکہ معروف ٹک ٹاکر و یوٹیوبر رجب بٹ کرسی پر بیٹھے ہیں جب کہ ڈاکٹرز اُن کے دوست جہانگیر بٹ کی مرہم پٹی کر رہے ہیں۔

 یاد رہے رجب بٹ کا شمارپاکستان میں سب سے زیادہ مقبول یوٹیوبرز میں ہوتا ہے۔ گذشتہ برس دسمبر کے آخر میں ان کی ہفتہ بھر جاری رہنے والی شادی کی تقریبات خبروں میں زیادہ نمایاں رہیں۔

اس کے علاوہ ماضی میں رجب بٹ شادی کے دن تحفے میں شیر کےا بچہ اور نماز کی مبینہ بے حرمتی کرنے پر بھی تنازعات کا شکار رہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

Accident rajab butt youtuber.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: جہانگیر بٹ کے دوست

پڑھیں:

کراچی؛ ڈمپر اور بس میں تصادم، خواتین سمیت 10 سے زائد مسافر زخمی

حب ریور روڈ پر مسافر بس اورڈمپرکے تصادم کے نتیجے میں خواتین اور ڈمپر ڈرائیور سمیت 10سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔

جمعرات کی صبح سعید آباد تھانے کےعلاقے میں پولیس ٹریننگ سینٹرکے سامنے حب ریورروڈ پرمسافرمزدا اورڈمپرکے تصادم کے بعد ڈمپر دیوارمیں جا گھسا جب کہ مسافر مزدا سڑک پر الٹ گئی، جس کے نتیجے میں مسافرمزدا میں سوارخواتین سمیت10 زائد افراد زخمی ہوگئے۔

حادثے میں ڈمپر ڈرائیور بھی شدید زخمی ہوگیا، جو اسٹیئرنگ میں پھنس گیا تھا۔ حادثے کے بعد زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ زخمیوں میں 35 سالہ حکیم زادی زوجہ اللہ بخش، اس کی بیٹی 16سالہ شہناز، 40 سالہ عبداللہ ولد نذیر حسین، 45 سالہ ظاہراحمد ولد حضرت نور، 21 سالہ شیرازعلی ولد منصوررانا،20 سالہ سجاد علی ولد نورالٰہی ،35 سالہ واحد ولد محمد شاہد،46 سالہ رؤف الرحمان ولد عبدالرحمان،40سالہ یاسین ولد عبدالصمد،35 سالہ ناصر ولد دلاور،24 سالہ سجاد ولد لالی اورحکمت ذات ولد عبدالعزیزسمیت دیگرشامل ہیں۔

ایس ایچ اوادریس بنگش کے مطابق حادثہ بس ڈرائیورکی غلط سمت ڈرائیونگ کی وجہ سے پیش آیا، جس کے بعد بس ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے ٹریفک کی روانی بحال کروانے کے بعد مسافر مزدا کو تحویل میں لے کر تھانے منتقل کردیا اور فرار ہونے والے ڈرائیور کی تلاش شروع کردی۔

متعلقہ مضامین

  • سری لنکا میں ہاتھی پٹڑی پر مسافر ٹرین ٹکرا گئے، 6 ہلاک
  • کراچی؛ ڈمپر اور بس میں تصادم، خواتین سمیت 10 سے زائد مسافر زخمی
  • ملتان، موٹر وے پر مسافر بس کی ٹرالر سے ٹکر، 2 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی
  • کراچی میں ٹرالر اور ڈمپر بے قابو؛ ٹکر سے مزید 2 افراد زندگی کی بازی ہار گئے
  • کراچی، ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق
  • کراچی، ملیر میں ٹرالر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شخص جاں بحق، دوسرا زخمی
  • پاکستانی طلبہ کا بڑا کارنامہ،ایسا منفرد ہیلمٹ تیار کر لیا جو حادثے کی صورت میں ایمبولینس اور پولیس کو اطلاع دے گا
  • دبئی، ڈیلیوری بائیک رائیڈرز کیلئے ایئرکنڈیشنڈ ریسٹنگ ایریازتیار
  • کینیڈا: ٹورانٹو ایئرپورٹ پر طیارہ رن وے پر الٹ گیا، 18 افراد زخمی
  • کراچی میں راہ چلتی خاتون سے لوٹ مار کی کوشش؛ ویڈیو سامنے آ گئی