Jang News:
2025-02-20@22:29:08 GMT

ایک لاوا پک رہا ہے جو کسی بھی وقت پھٹ سکتا ہے: فاروق ستار

اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT

ایک لاوا پک رہا ہے جو کسی بھی وقت پھٹ سکتا ہے: فاروق ستار

فاروق ستار— فائل فوٹو

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ ایک لاوا پک رہا ہے جو کسی بھی وقت پھٹ سکتا ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ سندھ حکومت کا ظلم اور نا انصافی کا سلسلہ جاری ہے، سندھ حکومت اقتدار کی آڑ میں بدعنوانی اور مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کر رہی ہے۔

فاروق ستار نے کہا کہ حکومتِ سندھ 61 سالوں سے حکمرانی کی آڑ میں کرپشن کر رہی ہے، سندھ میں کہیں پر آئین اور قانون کی حکمرانی نظر نہیں آتی۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں پہلے ٹرانسپورٹ مافیا ہوتا تھا، اب ڈمپر مافیا گھوم رہا ہے، بے رحمی کے ساتھ کراچی کے شہری ڈمپر مافیا کا شکار ہیں۔

یہ بھی پڑھیے کراچی: واٹر ٹینکر اپارٹمنٹ کی دیوار توڑ کر اندر گھس گیا، 3 گاڑیاں تباہ آج بھی قاتل ڈمپر نے کراچی میں 3 جانیں لے لیں کراچی: جوہر موڑ کے قریب ڈمپر نے ریڈ بس کو ٹکر مار دی

فاروق ستار نے کہا کہ ماضی میں بھی اس طرح کے حالات پیدا کیے گئے تھے، آج پھر مہاجر اور پختونوں کو لڑوانے کی سازش کی جا رہی ہے، ایم کیو ایم صبر کرنے کی تلقین نہیں کرتی تو شہر میں آگ لگ چکی ہوتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ آفاق احمد کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں، ہم آفاق احمد کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

متحدہ کے رہنما نے کہا کہ لوگوں میں اس وقت غم و غصہ ہے، سازش کے تحت ڈمپر مافیا کو آزادی دی گئی ہے، مقصد ہے کہ شہر میں اشتعال انگیزی ہو، قاتلوں کی گرفتاری کا ذکر ہی نہیں ہے۔

فاروق ستار نے کہا کہ ڈمپرز کو جلانے کے پیچھے آفاق احمد کا بیان نہیں، آفاق احمد بیان نہ بھی دیتے تب بھی یہی ہونا تھا، ان کو گرفتار کرنے سے یہ معاملہ حل نہیں ہوگا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: فاروق ستار نے کہا کہ آفاق احمد

پڑھیں:

عمران خان غلط جگہ خط بھیج رہے ہیں،امید کی گھنٹی بجائیں وعدہ ہے جواب دوں گا ، گورنر سندھ

لندن(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18فروری 2025)گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان غلط جگہ خط بھیج رہے ہیں، گورنر سندھ نے بانی پی ٹی آئی کو اپنا ایڈوائزر بدلنے کا مشورہ دیدیا ، بانی پی ٹی آئی گورنر ہاوس میں لگی امید کی گھنٹی بجائیں تو وعدہ ہے جواب دوں گا،لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے صحافی کے سوال کے جواب میں کہا کہ گورنر ہاوس کے باہر امید کی گھنٹی بیل آف ہاپ لگی ہے اگربانی پی ٹی آئی عمران خان نے اپناخط وہاں بھجوایا تو اس کاضرور جواب دیا جائیگا۔

اس وقت اوور سیز پاکستانیوں کے بھی اپنے ملک کے بارے میں اچھے خیالات ہونے چاہئیں۔ پاکستان کی معیشت اوپر جا رہی ہے۔اس موقع پر گورنر سندھ نے مطالبے کیا کہ ڈمپر اور ٹینکر مافیا کو لگام دی جائے ورنہ چیف جسٹس سپریم کورٹ کو خط لکھوں گا۔

(جاری ہے)

سندھ حکومت بھی سمجھے کہ شہریوں کا غصہ قابو میں رکھنا اب مشکل ہو گیا ہے۔ ڈمپر مافیا کی بے جا طرفداری شہریوں کی مزید اموات کا سبب بن رہی ہے۔

بڑی گاڑیوں اور محافظوں کے ساتھ گھومنے والے عوام کے درد کو محسوس کریں۔ سمجھ سے بالاتر ہے کہ صوبائی وزراءڈمپر مافیا کے خلاف بولتے کیوں نہیں۔ ڈمپر مافیا کے خلاف احتجاج پر گرفتار افراد اور سیاسی رہنماوں کو ضمانت پر رہائی ملنی چاہیے۔گورنر سندھ کا یہ بھی کہنا تھا کہ شہری پرامن احتجاج کریں، ٹینکروں اور ڈمپروں کو جلانا درست نہیںہے۔

یاد رہے کہ قبل ازیں کراچی میں تیز فتار واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ایک اور موٹر سائیکل سوار شہری جاں بحق ہوگیا تھا۔ مشتعل افراد نے 5 واٹر ٹینکرز کو آگ لگا دی تھی جبکہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت رشید کے نام سے ہوئی تھی۔پولیس حکام کے مطابق جیل چورنگی سے حسن سکوائر جانے والے روڈ پر حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا تھا۔ فائر بریگیڈ نے ٹینکرز میں لگنے والی آگ کو بجھا دیا۔

واٹر ٹینکر ڈرائیورز مبینہ طور پر ریس لگا رہے تھے۔اس دوران موٹر سائیکل سوار زد میں آ گیاتھا۔ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی نعش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھاجبکہ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی تھی۔واقعے کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی تھی جب کہ فائر بریگیڈ کا عملہ آگ بجھانے کیلئے پہنچ گیا تھا۔دوسری جانب پولیس نے ایک ڈمپر کو تحویل میں لے کر ڈمپر ڈرائیور سمیت دو افراد کو حراست میں لے لیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • ڈمپر شہریوں کیلیے خطرے کا باعث بن چکے ہیں، فیصل ندیم
  • چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ
  • آرمی چیف عاصم منیر کے ہوتے ہوئے کوئی پاکستان کو میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا:  آرمی چیف 
  • فاروق ستار کو شرجیل میمن نے دوران پریس کانفرنس ٹوک دیا
  • کراچی میں ٹریفک حادثات، امن و امان پر وزیرِاعلیٰ سندھ نے کانفرنس بلا لی
  • ڈمپر گردی بند کرائی جائے اور آفاق احمد کو فوری طور پر رہا کیا جائے، بابر غوری
  • ڈمپر مافیا کی بے جا طرف داری شہریوں کی مزید اموات کا سبب بن رہی ہے: گورنر سندھ
  • عمران خان غلط جگہ خط بھیج رہے ہیں،امید کی گھنٹی بجائیں وعدہ ہے جواب دوں گا ، گورنر سندھ
  • گورنر سندھ کراچی میں شرپسند عناصر کے حق میں بول پڑے
  • ڈمپر و ٹینکر ز سے اموات پر جماعت اسلامی عدالت پہنچ گئی ۔ 21فروری کو احتجاج کا اعلان