شوگر ملز ایسوسی ایشن کاچینی کم قیمت پر فروخت کرنے سے انکار
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
چینی کی بڑھتی قیمتوں پر قابو پانا مشکل ہو گیا، شوگر ملز ایسوسی ایشن نےچینی کم قیمت پر فروخت کرنے سے انکار کر یا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شوگر ایڈوائزری بورڈ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی،حکومت کی رمضان المبارک میں عام مارکیٹ میں چینی کی قیمت140روپے تک رکھنے کی ہدایت ہے،تمام صوبائی چیف سیکرٹریز کو اس ضمن میں ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق شوگر ملز ایسوسی ایشن کو140روپے فی کلو تک عام مارکیٹ میں چینی کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ شوگر ملز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ چینی کی پیداواری لاگت کے مطابق چینی 170روپے میں پڑ رہی ہے، چینی کی کم قیمت پر فروخت سے شوگر ملز ایسوسی ایشن کو نقصان ہوگا۔حکومت نے چینی کی برآمد کی مشروط اجازت دی تھی، چینی کی برآمد کی اجازت قیمتیں نہ بڑھنے سے مشر و ط تھیں، رمضان میں حکومت کی جانب سے لگائے گئے ،سٹالز پر چینی130روپے دستیاب ہوگی، عام مارکیٹ میں چینی140روپے فی کلو چینی فروخت کرنے کی ہدایت ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
رمضان میں ملک بھر میں سستی چینی فروخت کرنے کا اتفاق، 20 روپے فی کلو سبسڈی دی جائے گی
اسلام آباد:ملک میں اسٹیک ہولڈرز کے درمیان رمضان المبارک میں فی کلو چینی پر 20 روپے پر سبسڈی دینے پر اتفاق ہو گیا ہے، یہ اتفاق رائے چاروں صوبوں اور شوگر ملز مالکان میں سبسڈائز چینی بارے ہونیوالے اجلاس میں ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق رمضان المبارک میں فی کلو چینی پر 20 روپے سبسڈی ہوگی اور وزارت صنعت و پیداوار سبسڈائزڈ چینی کی سمری حتمی منظوری کے لئے فوڈ سکیورٹی کو بھجوائے گی جس کے بعد رمضان میں چینی فی کلو 130 روپے میں ریٹیل قیمت پر فروکت کی جائے گی۔
اجلاس میں طے پایا کہ کین کمشنر نگرانی کرینگے، حکومت پاکستان نے چاروں صوبوں میں چینی 130 روپے فی کلو دینے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزارت صنع ت وپیداوارنے چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز کو اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا۔
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کو چینی فی کلو 130روپے کا مراسلہ جاری کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق رمضان المبارک میں چینی سستے ماڈل بازاروں میں فروخت کی جائے گی، سبسڈائزڈ چینی میگا، بڑے، چھوٹے سٹورز پر ڈی سی کاوٴنٹر پر فراہم کی جائے گی رمضان المبارک میں ایک اور دو کلو چینی کے بیگز فروخت کئے جائیں گے۔
شناختی کارڈ پر فی شہری زیادہ سے زیادہ پانچ کلو چینی خرید سکے گا، چاروں صوبوں میں چینی کی تقسیم کے فوکل پرسن کی ذمہ داری کین کمشنر کے سپرد کر دی گئی، سبسڈائزڈ چینی کی فروخت رمضان سے تین روز قبل شروع کی جائے گی اور 27 رمضان تک یہ جاری رہے گی۔