ملتان:خوفناک ٹریفک حادثے میں 6افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
ملتان میں رات گئے خوفناک ٹریفک حادثے میں 6افراد جاں بحق جبکہ 8زخمی ہوگئے ۔ملتان کے علاقے حسن سوالی کے قریب مسافر وین اور موٹرسائیکل کے درمیان تصادم ہوا،ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں5افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے، حادثے میں 8 افراد زخمی ہوئے جن میں سے 4زخمیوں کو نشتر ہسپتال منتقل کردیاگیا۔نشتر ہسپتال میں دوران علاج ایک اور زخمی بھی دم توڑگیاجس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد6ہوگئی۔جاں بحق افراد کی ڈیڈ باڈیزکو نشتر ہسپتال منتقل کردیاگیا،ریسکیو ذرائع کے مطابق 3زخمیوں کو موقع پر فوری طبی امداد بھی دی گئی،ترجمان ریسکیو کے مطابق حادثے میں تباہ گاڑیوں کو ہٹادیاگیا ہے،روڈ ہر طرح کی ٹریفک کے لیے کھول دیاگیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
لاہور: نجی اسپتال سے لیڈی ڈاکٹر کی لاش برآمد
لاہور کے علاقے داتا دربار سے نجی ہسپتال سے لیڈی ڈاکٹر کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
لاہورپولیس کے مطابق میاں چنوں کی رہائشی 37 سالہ لیڈی ڈاکٹر ثنا داتا دربار کے علاقے میں ایک نجی ہسپتال میں آئی تھی ، ڈاکٹر ثناء گائناکالوجسٹ تھی اور اس نے ایم آرسی ڈی جی کا امتخان دیا جس میں وہ فیل ہوگئی۔
پولیس نے کہا کہ گزشتہ رات داتا دربار کے علاقے میں ایک نجی ہسپتال سے اس کی لاش ملی، ابتدائی تحقیقات کے مطابق لیڈی ڈاکٹر ثناء نے خود کشی کی ہے۔
پولیس نے کہا کہ لاش تحویل میں لیکر جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کردی۔