راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین نے کہا ہے کہ فواد چوہدری کی بیوی نے چھڑوا لیا ورنہ ہم نے اسے اور زیادہ مارنا تھا۔ 

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے شعیب شاہین نے کہا کہ فواد چوہدری بھگوڑا ہے، مجھے تھپڑ مارا، اس سے زیادہ جواب مل گیا اس کو۔ یہ اسٹیبلشمنٹ کا ٹاؤٹ ہے، بانی نے اس جھگڑے کی مذمت کی ہے۔

انہوں نے فواد چوہدری کا صلح کا دعویٰ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ جھوٹ بول کر گیا ہے، اس سے کوئی صلح نہیں ہوئی۔ میں فواد چوہدری کے خلاف کوئی شکایت پولیس کو نہ ہی پارٹی کو کروں گا۔ میں فواد چوہدری کو کبھی معاف نہیں کروں گا۔

افغانستان کرکٹ ٹیم کےکپتان راشد خان نے کراچی میں ٹیم کوجوائن کرلیا

شعیب شاہین کا کہنا تھا کہ آج بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی ہے۔پاکستان میں غیر اعلانیہ مارشل لا ہے۔ ملک میں نظام انصاف ختم ہوچکا ہے۔ 26 ویں آئینی ترمیم کے بعد عوام کی امید ختم ہوچکی ہے۔ عوام اور فوج کے درمیان خلیج کی وجہ اسٹیبلشمنٹ ہے۔ عوام میں مایوسی پھیلتی جارہی ہے۔

فواد چوہدری کے ساتھ لڑائی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری کا ہماری پارٹی سے کوئی تعلق نہیں۔ وہ اسٹیبلشمنٹ کا ٹاؤٹ ہے۔ان کی معاشرے میں کوئی عزت نہیں۔فواد چوہدری کو اس کی حرکت سے بڑھ کر جواب دیا ہے۔

چیمپئنزٹرافی کے دبئی میں ہونے والے میچز کے اضافی ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع ہو گی

انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری ہماری پارٹی میں دراڑیں ڈالنے کی کوشش کررہا ہے۔میرا کوئی راضی نامہ  نہیں ہوا فواد چوہدری سے۔ وہ پلاننگ کرکے آیا تھا، جس کے تحت  اس نے مجھ پر حملہ کیا ہے۔میں اس کےخلاف قانونی کارروائی نہیں کروں گا میں اس کو جواب دوں گا۔

شعیب شاہین نے کہا کہ عزت اس کی خراب ہوتی ہے جس کی کوئی عزت ہو۔جو بے عزت آدمی ہو اس کی کیا عزت ہوگی۔ اس نے جیل آتے ہی میرے اوپر حملہ کیا۔ مجھے تو پتا ہی نہیں تھا کہ وہ حملہ کرے گا۔ اس کے بعد ہم نے 4 گنا زائد حساب برابر کردیا لیکن اس بے عزت آدمی کو 4 گنا زیادہ بھی کردیں اس کی کیا بے عزتی ہونی ہے۔ یہ زندگی بھر ٹاؤٹ رہے ہیں، کس طرح مال کمایا ہے، کس طرح بانی پی ٹی آئی کا نام مس یوزکیا ہے۔

مولانا فضل الرحمان کو سیکیورٹی خدشات، پولیس نے تھریٹ لیٹر جاری کر دیا

انہوں نے کہا کہ اس کو یہی تکلیف ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا پیغام قوم کو دیا اور بتایا کہ اس کا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ اسٹیبلشمنٹ کا ٹاؤٹ ہے پارٹی اور سلمان اکرم راجا کے خلاف ابھی بھی بولتا ہے۔ یہ اپنے چچا کے نام پر پیسے پکڑتا تھا جس کا حامد خان نے اپنی کتاب میں بھی ذکر کیا۔ یہ سول ججز کی ٹرانسفر کے بھی پیسے پکڑتا تھا۔

شعیب شاہین کا کہنا تھا کہ میں نے بانی پی ٹی آئی کو پوری بات بتائی ہے اور کہا ہے ہم نے چار گنا حساب برابر کرلیا ہے۔ بانی نے کہا اس کا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں اور اس کی مذمت کی ہے۔ ہم بانی کی کاز کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔

بیوہ کی خودسوزی: پشاور میں کرپٹ افسر سے خریدا گھر جو دو جانیں لے گیا

انہوں نے کہا کہ ہماری کسی قسم کی کوئی صلح نہیں  اور اس ٹاؤٹ سے کبھی صلح نہیں کروں گا۔پہلی بات ہے کہ میں ایف آئی ار کا قائل نہیں ہوں، ہم نے اس کو زیادہ مارا ہے۔ میں لعنت بھیجتا ہوں ایسے دو نمبر لوگوں کے خلاف کیا ایف آئی آر کٹاؤں۔ 

شعیب شاہین نے کہا کہ ہم نے جب بدلہ لینا ہوگا اتنی طاقت ہے کہ اس سے براہ راست بدلہ لیں گے۔ جو بندہ پارٹی میں نہیں اس کے خلاف بانی کیا ایکشن لیں گے۔ آپ کو یاد ہے یہ اسلام آباد ہائی کورٹ سے بھاگا تھا۔ میرے دفتر میں مجھے گرفتار کرنے آئے تھے تو میں آرام سے چلاگیا تھا۔ آج پولیس گرفتار کرے سب سے پہلے چلا جاؤں گا۔ اس کو اندازہ نہیں تھا کہ اس کو بھی مارا جائے گا پھر بھاگا کیسے؟۔ اس کی بیوی آگئی اور چھڑوا لیا نہیں تو ہم نے زیادہ مارنا تھا۔

کراچی کا نوبیاہتا جوڑا آزاد کشمیر کے ہوٹل میں دم گھٹنے سے جاں بحق

انہوں نے کہا کہ فواد جھوٹ بولتا ہے بانی نے اس کا ساتھ نہیں دیا کوئی جھگڑا ختم نہیں کرایا نہ میں نے اس ٹاؤٹ کے ساتھ ساری زندگی صلح کرنی ہے۔

 
 

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: شعیب شاہین نے کہا انہوں نے کہا کہ کہ فواد چوہدری بانی پی ٹی آئی سے کوئی کے خلاف کروں گا تھا کہ

پڑھیں:

کوئی فرق نہیں پڑتا پارٹی میں کون آ رہا ہےجا رہا ہے، ہمارے لیے صرف بانی پی ٹی آئی اہم ہیں، علیمہ خان

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی  ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہاکہ ’ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا کہ کون آ رہا ہے اور کون جا رہا ہے، ہمارے لیے صرف بانی پی ٹی آئی اہم ہیں۔‘ انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو دس دن کے لیے قیدِ تنہائی میں رکھا گیا، اور یہی سب سے بڑا مسئلہ ہے جو پارٹی اور ان کے لیے اہمیت رکھتا ہے۔

 نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے اطراف سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے اور پولیس نے جیل جانے والے راستوں پر کنٹینرز لگا دیئے ہیں۔ پولیس کی جانب سے سڑک سے گزرنے والی گاڑیوں کی مکمل تلاشی لی گئی اور مخصوص افراد کے علاوہ کسی کو بھی آگے جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ اس موقع پر علیمہ خان نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔

کراچی میں بڑھتے حادثات اور امن و امان پر وزیراعلیٰ سندھ نے کانفرنس بلالی

پولیس نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کی گاڑی کو بھی جیل سے دو کلومیٹر دور روک لیا۔ علیمہ خان نے پولیس کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے عدالتی احکامات بھی دکھائے، تاہم ابتدائی طور پر انہیں آگے بڑھنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

پولیس حکام نے بتایا کہ اڈیالہ جیل کے اطراف سرچ آپریشن جاری ہے اور جب تک آپریشن مکمل نہیں ہو جاتا، کسی کو بھی جیل کے قریب جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

بعد ازاں، سہیل خان اور علیمہ خان اڈیالہ جیل پہنچنے میں کامیاب ہو گئے، جہاں جیل حکام نے انہیں اندر جانے کی اجازت دے دی۔ تاہم، علیمہ خان کی گاڑی کو داخلے کی اجازت نہیں دی گئی اور انہیں پیدل ہی جیل کے اندر جانا پڑا۔

مصطفیٰ عامر کی قبر کشائی کیلئے 3 رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل

علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اور وکلا کو اڈیالہ جیل کے قریب پہنچنے کے بعد روک دیا گیا، جبکہ دیگر افراد کو جانے کی اجازت دی جا رہی ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ پولیس انہیں غیر ضروری طور پر روکے ہوئے ہے، حالانکہ ان کے پاس عدالتی احکامات موجود ہیں جن کے تحت انہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت ہونی چاہیے۔

علیمہ خان نے کہا کہ وہ اور ان کے ساتھیوں کو جیل سے تقریباً دو کلومیٹر پہلے روک لیا گیا، جبکہ دیگر افراد کو جانے دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر سرچ آپریشن ہو رہا ہے تو پھر سب کے لیے یکساں پابندی کیوں نہیں؟ ’یہ کیسا آپریشن ہے کہ ہر کوئی جا سکتا ہے مگر ہمیں روکا جا رہا ہے؟‘ انہوں نے کہا کہ جب تک انہیں ملاقات کی اجازت نہیں دی جاتی، وہ کہیں نہیں جائیں گی۔

آئندہ 3 سے 5 سال میں برآمدات 60 ارب ڈالر تک لے جانا چاہتے ہیں: وزیر خزانہ

علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی بالکل صحت مند ہیں، وہ باقاعدگی سے ورزش کرتے اور کم کھاتے ہیں، لہٰذا جیل انتظامیہ ان کی صحت کو جواز بنا کر کوئی بہانہ نہیں بنا سکتی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ صورتحال قابلِ قبول نہیں اور وہ اس حوالے سے مزید قانونی چارہ جوئی پر بھی غور کر رہی ہیں۔

اپنی گفتگو میں علیمہ خان نے پارٹی چھوڑنے والوں پر بھی تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا کہ کون آ رہا ہے اور کون جا رہا ہے، ہمارے لیے صرف بانی پی ٹی آئی اہم ہیں۔‘ انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو دس دن کے لیے قیدِ تنہائی میں رکھا گیا، اور یہی سب سے بڑا مسئلہ ہے جو پارٹی اور ان کے لیے اہمیت رکھتا ہے۔

 ایف بی آر نے ملک کے 40 ہزار میگا ریٹیل سٹورز کی سیلز معلومات دینا لازمی قراردیدیا

علیمہ خان نے کہا کہ ان کے پاس عدالتی احکامات ہیں، لیکن اس کے باوجود انہیں اور وکلا کو روکا جا رہا ہے۔ ’بغیر کسی وجہ کے مقدمات کی سماعت آگے تو نہیں کی جا سکتی، پھر ہمیں ملاقات سے کیوں روکا جا رہا ہے؟‘ انہوں نے مطالبہ کیا کہ انہیں فوری طور پر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دی جائے تاکہ ان کی خیریت کے بارے میں تسلی ہو سکے۔

علیمہ خان اور ان کے ساتھیوں نے اعلان کیا کہ جب تک انہیں ملاقات کی اجازت نہیں دی جاتی، وہ جیل کے باہر ہی موجود رہیں گے اور ہر قانونی آپشن پر غور کریں گے۔

فوجی عدالتوں سے متعلق کیس؛عمران خان کے وکیل اور جسٹس جمال کے قصوں پر عدالت میں قہقہے

مزید :

متعلقہ مضامین

  • بانی پی ٹی آئی کے خط لکھنے میں بھی بدنیتی شامل تھی، طلال چوہدری
  • بانی پی ٹی آئی عمران خان نے شیر افضل مروت کو پارٹی سے کیوں نکالا؟
  • سلمان ‘ گوہر اوررئو ف کو بیرون ملک جانے کی سہولت ہے‘فواد چودھری
  • پی ٹی آئی کا حصہ نہیں پھر مقدمات کا سامنا کیوں کر رہا ہوں، فواد چوہدری
  • کوئی فرق نہیں پڑتا پارٹی میں کون آ رہا ہےجا رہا ہے، ہمارے لیے صرف بانی پی ٹی آئی اہم ہیں: علیمہ خان
  • بانی نے 26 ویں ترمیم پر پارٹی پالیسی کیخلاف ورزی کرنیوالوں کو نکالنے کا حکم دیا، سلمان اکرم راجہ
  • شعیب شاہین، فواد چوہدری کی لڑائی پر ایف آئی آر کٹنی چاہیے،سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی
  • کوئی فرق نہیں پڑتا پارٹی میں کون آ رہا ہےجا رہا ہے، ہمارے لیے صرف بانی پی ٹی آئی اہم ہیں، علیمہ خان
  • ’یہ نہیں چاہتے کہ عمران خان باہر آئیں‘، فواد چوہدری نے ’عمران خان ریلیز کمیٹی‘ بنانے کا اعلان کردیا
  • کوئی پارٹی میں آئے نہ آئے فرق نہیں پڑتا، عمران خان اہم ہے، علیمہ خان