لاہور(نیوز ڈیسک)سموگ اور فضائی آلودگی کے مستقل حل کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور میں 978 ایکڑ پر قدرتی جنگل اگانے کی مہم کا آغاز کر دیا۔ اس منصوبے کا مقصد لاہور کو آکسیجن حب میں تبدیل کرنا اور ماحولیاتی آلودگی میں کمی لانا ہے۔

دریائے راوی کے کنارے قدرتی ایئر فلٹر بنانے کے لیے شجرکاری مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔ اس مہم کے تحت اب تک 144 ایکڑ پر ایک لاکھ پانچ ہزار درخت لگائے جا چکے ہیں، جبکہ مجموعی طور پر چھ لاکھ 34 ہزار درخت لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اس اقدام کو سموگ کے خلاف پنجاب حکومت کی تاریخی جنگ قرار دیا اور کہا کہ 978 ایکڑ پر ایک سبز دیوار کھڑی کی جائے گی، جو لاہور کی فضا میں تازگی اور شفافیت کو یقینی بنائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ دھوئیں کے شہر کو آکسیجن حب میں بدلنا ان کا مشن ہے اور پنجاب حکومت کا گرین انقلاب جاری رہے گا۔

فضائی آلودگی اور شدید گرمی کے خاتمے کے لیے دریائے راوی کے کنارے قائم کی جانے والی سبز بیلٹ شہریوں کو تازہ آکسیجن اور صاف فضا فراہم کرے گی۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ لاہور کو سرسبز اور ماحولیاتی آلودگی سے پاک بنانا وزیراعلیٰ مریم نواز کی اولین ترجیح ہے۔

محکمہ فارسٹ اور روڈا کے اشتراک سے شروع کی گئی اس شجرکاری مہم کے ذریعے لاہور میں درختوں کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔ حکومت نے شہریوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ سبز لاہور کے مشن میں حصہ لیں اور ہر شہری کم از کم ایک درخت لگانے کا عزم کرے۔

یہ قدرتی جنگل منصوبہ لاہور کے مستقبل کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہوگا، جو سموگ اور آلودگی کے خلاف قدرتی دیوار بن کر شہریوں کو صاف ماحول فراہم کرے گا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ایکڑ پر کے لیے

پڑھیں:

ترکیہ شام پر عائد پابندیوں کے خاتمے کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھے گا،ترک صدر

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اپریل2025ء) ترکیہ کے صدررجب طیب اردوان نے شام کے صدر احمد الشراع کو یقین دلایا ہے کہ ترکیہ شام پرعائد پابندیوں کے خاتمے کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھے گا۔

(جاری ہے)

العربیہ اردو کے مطابق ترک صدر کے دفتر سے بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے صدور کی ملاقات انطالیہ ڈپلومیسی فورم کے دوران ہوئی ہے۔صدر اردوان نے کہا کہ ترکیہ کی کوششیں جاری رہیں گی۔ نیز ترکیہ شام کے لیے اپنا معاشی و تجارتی تعاون بھی جاری رکھے گا۔

متعلقہ مضامین

  • پی ایس ایل کے چوتھے میچ میں آج کوئٹہ گلیڈیئٹرز اور لاہور قلندرز کا ٹاکرا ہوگا
  • جہاز رانی میں مضر ماحول گیسوں کا اخراج کم کرنے پر تاریخی معاہدہ طے
  • لاہور میں اے آئی یونیورسٹی کا قیام، مستقبل کا تعلیمی منظرنامہ بدل رہا ہے، مریم نواز
  • مریم نواز کا لاہور میں پہلا نوازشریف انٹرنیٹ سٹی بنانے کا اعلان
  • وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا مغل پورہ میں کھلے مین ہول میں گر کر پانچ سالہ بچے کے جاں بحق ہونے پر نوٹس
  • ترکیہ شام پر عائد پابندیوں کے خاتمے کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھے گا،ترک صدر
  • ماحول خراب ہوگا تو ٹیلنٹ پرفارمینس نہیں دے پائے گا، عاطف رانا
  • پی ایس ایل10 کی رنگارنگ تقریب سے آغاز آج سے ہوگا، شائقین بےچین
  • چیف جسٹس کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس آج ہوگا
  • کاروبار فنانس، کارڈ سکیم کو آسان تر بنایا جائے: مریم نواز