پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں گاڑی پر فائرنگ سے 5 افراد قتل
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں گاڑی پر فائرنگ سے 5 افراد قتل WhatsAppFacebookTwitter 0 16 February, 2025 سب نیوز
پشاور(سب نیوز)پشاور میں ملزمان نے گاڑی پر فائرنگ کر کے 5 افراد کو قتل کر دیا۔
پولیس حکام کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع پشاور میں بڈھ بیر کے علاقے ماشوخیل میں رات دو بجے افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ملزمان نے گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کی وجہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے، ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: گاڑی پر
پڑھیں:
وفاقی حکومت کا پانچ سال سے معطل خوشحال خان خٹک ایکسپریس کو بحال کرنے کا فیصلہ
پشاور:وفاقی حکومت نے پانچ سال سے معطل خوشحال خان خٹک ایکسپریس ریل گاڑی بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ریل گاڑی 24 اپریل کو پشاور سے کراچی کے لیے روانہ ہوگی، 5 سال قبل کورونا وبا کے باعث خوشحال خان خٹک ریل گاڑی بند کردی تھی، وفاقی حکومت نے خوشحال خان خٹک سروس کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کی ہدایات پر ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پشاور انعام اللہ نے پشاور کینٹ ریلوے اسٹیشن کا دورہ کیا، انہوں نے خوشحال ایکسپریس کی بحالی مسافروں کے لیے دستیاب سہولیات و انتظامات کا جائزہ لیا۔