Express News:
2025-02-20@22:31:05 GMT

اسپنرز کی فوج کیوں منتخب کی ایشون کا سلیکشن کمیٹی سے سوال 

اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق اسپنر روی چندران ایشون نے چیمپئینز ٹرافی میں اسپنرز کی فوج منتخب کرنے پر حیرانگی کا انکشاف کردیا۔

اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سابق اسپنر روی چندران ایشون نے کہا کہ چیمپئینز ٹرافی اسکواڈ میں 5 اسپنرز کی سلیکشن سمجھ سے باہر ہے، ان کی وجہ اہم بیٹر یشسوی جیسوال کو ہمیں اسکواڈ سے باہر کرنا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم اپنے میچز دبئی میں کھیلے گی اور اسکواڈ میں کلدیپ یادیو، اکشر پٹیل، ورون چکرورتی، رویندرا جڈیجا اور واشنگٹن سندر کوشامل کیا گیا، اتنے زیادہ اسپنرز کیا موثر ثابت ہوں گے یا ہمیں بیٹنگ سے میچ جیتنے کی کوشش کرنی چاہیے تھی؟۔

مزید پڑھیں: بھارتی ٹیم میں محمد سراج کی جگہ ہرشت رانا کو کیوں لیا گیا؟

ایشون نے کہا کہ 2 لیفٹ آرم اسپنرز بہترین آل راؤنڈر ہیں، اس لیے اکشرپٹیل اور جڈیجا تو کھیلیں گے، اسی طرح پیس اٹیک میں ہاردک پانڈیا بھی الیون کا حصہ ہوں گے، اس صورت میں اگر آپ نے ورون چکرورتی کو بھی کھلایا تو پھر الیون سے ایک پیسر ڈراپ کرنا ہوگا، ورنہ ہاردک کی جگہ کون آئے گا؟۔

مزید پڑھیں: فہیم اشرف کی سلیکشن! رضوان خوش نہیں" بڑا انکشاف"

واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کا آغاز 19 فروری سے ہوگا، ایونٹ کا پہلا میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ اگلے روز بھارت کو دبئی میں بنگلادیش کا چیلنج درپیش ہوگا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اسپنرز کی

پڑھیں:

صائم کے بعد فخر بھی چیمپئینز ٹرافی سے باہر

اوپنر صائم ایوب کے بعد فخر زمان بھی آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی سے باہر ہوگئے۔

گزشتہ روز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم کے جارح مزاج اوپنر فخر زمان فیلڈنگ کے دوران باؤنڈری لائن زخمی ہوگئے تھے جس کے باعث انہیں میدان سے کچھ دیر کیلئے باہر ہونا پڑا تھا۔

بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق فخر زمان کو پٹھوں میں موچ آئی ہے تاہم رپورٹس کا انتظار کیا جارہا ہے تاہم وہ بھارت کیخلاف میچ میں اسکواڈ کے ہمراہ سفر نہیں کریں گے۔

مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ فخر زمان بھارت کیخلاف میچ سے باہر؟ تین نام سامنے آگئے

قومی ٹیم دوپہر ایک بجے 23 فروری کو ہونیوالے پاک بھارت ٹاکرے کیلئے دبئی روانہ ہوگی۔

سلیکٹرز نے فخر زمان کی جگہ بھارت کیخلاف میچ کیلئے امام الحق، عبداللہ شفیق اور محمد ہریرہ کے ناموں پر بھی غور شروع کردیا ہے۔

مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ پاکستان کو بڑا دھچکا، فخر زمان بھی انجرڈ

رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ فخر زمان کی جگہ امام الحق چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستانی ٹیم میں شمولیت کے مضبوط دعویدار ہیں، وہ تجربہ کار ہونے کے علاوہ جنوبی افریقا کیخلاف وارم اَپ میچ میں 98 رنز کی اننگز بھی کھیل چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ پاکستان سیمی فائنل میں کیسے پہنچ سکتا ہے؟

قبل ازیں دورہ جنوبی افریقا کے دوران اوپنر صائم ایوب ٹخنے کی انجری کے باعث چیمپئینز ٹرافی سے باہر ہوگئے اور ان دنوں علاج کی غرض سے لندن میں موجود ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ریکھا گپتا کون ہیں اور بی جے پی نے انہیں دہلی کا وزیر اعلیٰ کیوں منتخب کیا؟
  • چیمپئنز ٹرافی: فخر زمان کی جگہ امام الحق پاکستانی اسکواڈ میں شامل
  • چیمپئینز ٹرافی؛ فخر زمان کی جگہ کون، نام کا اعلان ہوگیا
  • صائم کے بعد فخر بھی چیمپئینز ٹرافی سے باہر
  • وسیم اکرم نے سلیکشن ٹیم پر سوالات اٹھا دیئے
  • نیوزی لینڈ کے اسکواڈ میں فرگوسن کی جگہ کائل جیمیسن کو شامل کرلیا گیا
  • چیمپئنز ٹرافی کیلئےٹیم کے چندکھلاڑیوں پر اعتراض ہے لیکن نام نہیں لوں گا: شاہد آفریدی
  • نیوزی لینڈ اسکواڈ کاایک اور ٹاپ کرکٹر چیمپئنز ٹرافی سے آؤٹ
  • چیمپئینز ٹرافی؛ ہمارا جھنڈا کیوں نہیں لگایا، بھارت کو نیا اعتراض
  • چیمپئینز ٹرافی؛ ہمارا جھنڈا کیوں نہیں لگایا، بھارت کو نیا اعتراض